ارشد چوہدری — جون 4، 2019 3:41 صبح
تمام احباب کو عید مبارک
فاتح — جون 4، 2019 11:53 صبح
"عید" وزن سے خارج ہے۔۔۔
صرف "تمام احباب کو مبارک" مفاعلاتن مفاعلاتن" یا "فعول فعلن فعول فعلن" کے وزن پر آتا ہے۔
ارشد چوہدری — جون 4، 2019 2:31 شام
سوری میں بھول گیا تھا یہ شاعروں کی محفل ہے۔ وزن کئے بغیر ہی عید کی مبارک دے دی
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2019 2:40 شام
تمام احباب کو مبارک
یہ عید کی مسکراتی گھڑیاں
ہنسی کے زمروں میں آج گم ہیں
فعول فعلن کی خشک لڑیاں
فاتح — جون 4، 2019 3:37 شام
سوری میں بھول گیا تھا یہ شاعروں کی محفل ہے۔ وزن کئے بغیر ہی عید کی مبارک دے دی
ارشد بھائی، میں نے محض مذاق کیا تھا کیونکہ آپ نے عید مبارک کی لڑی "اصلاح سخن" کے زمرے میں کھول لی۔

خیر مبارک۔ سدا شاد و آباد رہیں۔
فاتح — جون 4، 2019 3:43 شام
تمام احباب کو مبارک
یہ عید کی مسکراتی گھڑیاں
ہنسی کے زمروں میں آج گم ہیں
فعول فعلن کی خشک لڑیاں
خلیل بھائی! اسی بہانے
کھلے نصیب، آپ کی ہوئی دید
سدا رہیں شاد مسکراتے
ہو آپ کو بھی مبارکِ عید
خالد محمود چوہدری — جون 4، 2019 3:48 شام
تمام محفلین کو بہت بہت مبارک ھو
سعید احمد سجاد — جون 4، 2019 7:09 شام
تمام احباب کو مبارک
یہ عید کی مسکراتی گھڑیاں
ہنسی کے زمروں میں آج گم ہیں
فعول فعلن کی خشک لڑیاں
تمام احباب کو مبارک
یہ عید کی مسکراتی گھڑیاں
ہنسی کے زمروں میں آج گم ہیں
فعول فعلن کی خشک لڑیاں
خلیل بھائی معذرت کے ساتھ ایڈوانس معذرت
خلیل بھائی کہوں مبارک میں عید کی کیا
اداسیوں سے ہے اب بھی دامن بھرا بھرا سا
مبارکوں کی لڑی نہ راس آئے کوئی مجھکو
لگا ہر اک زخم روح پر ہے ہرا ہرا سا
بہت بہت عید کی مبارک
سعید احمد سجاد — جون 4، 2019 7:11 شام
تمام محفلین کو میری طرف سے عید مبارک
سعید احمد سجاد — جون 4، 2019 8:05 شام
شکریہ فاتح بھائی
رانا — جون 5، 2019 5:46 صبح
خیر مبارک اور تمام محفلین کو بھی بہت عید مبارک۔
