غافل کو مرے دیدۂ بینا دے دے

ابن رضا — اکتوبر 11، 2013 6:54 صبح
گزارش برائے اصلاح بحضور جناب
الف عین محمد یعقوب آسی سید عاطف علی مزمل شیخ بسمل مہدی نقوی حجاز و دیگر اربابِ سخن

غافل کو مرے دیدۂ بینا دے دے
یا مجھ کو ہی جینے کا قرینہ دے دے
رہنے دے غریقِ غمِ ہجراں مجھ کو
یا وصل کی راحت کا سفینہ دے
یوں جینے سے سو بار کا مرنا اچھا
گر دینا ہے تو عشق کا جینا دے دے
ٹوٹا ہی سہی یار کا تحفہ ہے یہ
ہاتھوں میں مرے ریزۂ مینا دے دے
اک لمحہ رضا کردے عنایت مجھ کو
بدلے میں تو پھر غم کا مہینہ دے دے
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 11، 2013 8:34 صبح
واہ۔۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔
بہت سی داد۔۔۔۔۔
ابن رضا — اکتوبر 11، 2013 8:50 صبح
واہ۔۔۔ ۔ ماشاءاللہ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔
بہت سی داد۔۔۔ ۔۔
:redrose: محترم اسامہ سرسری صاحب:redrose:پزیرائی کے لیے بہت شکریہ:redrose:ہمیشہ خوش رہیں :redrose:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%A7%D9%81%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%AF%DB%8C%D8%AF%DB%81%D9%94-%D8%A8%DB%8C%D9%86%D8%A7-%D8%AF%DB%92-%D8%AF%DB%92.68381/