غرل برائے اصلاح (فعولن فعولن فعولن فعولن)

محمد زید (فیصل آباد) — مارچ 21، 2017 3:48 صبح
مجھے تم محبت سے دو چار کر کے
کہاں جا رہے ہو مجھے تار کر کے
کہا تھا جو ہم نے کہ تم باز آؤ
مگر تم ہٹے ہو وہی کار کر کے
ہمیں عشق میں کچھ نہ تم سے ملا ہے
یہی سوچتے ہیں اہ و زار کر کے
جو بسمل مرے دل کو دیکھا ہے اس نے
ستمگر تڑپتا ہے خود وار کر کے
جہاں ہم کو کوئی نہ پوچھے نہ روکے
کہیں ہم چلیں یہ جہاں پار کر کے
محمد زید (فیصل آباد) — مارچ 21، 2017 3:51 صبح
اساتذہ کرام سے بحر و وزن کے حوالہ سے اصلاح درکار ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B1%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86.95378/