غزل

Shabir Mir — مارچ 16، 2019 9:01 صبح
وہ تو بس یادوں کے نشاں چھوڑ گیا۔۔۔
اور میرے دل میں ارمان چھوڑ گیا۔۔۔
وہ تو ہر الجھن سے اب تک دور ہے۔۔
میرا دل کر کے پریشان چھوڑ گیا۔۔۔
وصل کی راتوں میں وہ مجھ سے پرے۔۔
مجھ کو دے کے درد نہاں چھوڑ گیا۔۔
اب میں کس کا ہاتھ یہاں تھام لوں۔۔۔
کس کو اب میرا نگہبان چھوڑ گیا۔۔۔
زلف بھکرا کے جو اس نے شام کی۔۔۔
میری راتوں کو پشیمان چھوڑ گیا۔۔۔
وہ میرے خوابوں خیالوں میں رہا۔۔۔
دل کی بستی کر کے ویران چھوڑ گیا۔۔۔
Shabir Mir — مارچ 16، 2019 9:04 صبح
اساتذہ صاحبان سے گزارش ہیں کہ وہ اصلاح کرکے اپنی قیمتی آرا سے نوازے
عرفان سعید — مارچ 16، 2019 10:17 صبح
وہ تو بس یادوں کے نشاں چھوڑ گیا۔۔۔
اور میرے دل میں ارمان چھوڑ گیا۔۔۔
وہ تو ہر الجھن سے اب تک دور ہے۔۔
میرا دل کر کے پریشان چھوڑ گیا۔۔۔
وصل کی راتوں میں وہ مجھ سے پرے۔۔
مجھ کو دے کے درد نہاں چھوڑ گیا۔۔
اب میں کس کا ہاتھ یہاں تھام لوں۔۔۔
کس کو اب میرا نگہبان چھوڑ گیا۔۔۔
زلف بھکرا کے جو اس نے شام کی۔۔۔
میری راتوں کو پشیمان چھوڑ گیا۔۔۔
وہ میرے خوابوں خیالوں میں رہا۔۔۔
دل کی بستی کر کے ویران چھوڑ گیا۔۔۔
ہر مصرعے کے اختتام پر ختمۂ ثلاثہ چہ معنی دارد؟
پہلے کچھ شعر کے وزن سے شد بد پیدا کریں پھر اساتذہ کو تکلیف دیں۔
عرفان سعید — مارچ 16، 2019 10:36 صبح
یہ ضرور پڑھیں
اصلاح کے متمنی’آسی صاحب‘ کے اس مضمون کو ضرور پڑھ لیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.105987/