غزل

گل زیب انجم — دسمبر 11، 2014 9:07 صبح
غزل
نگاہوں میں تیر سانپ جو آستین میں رکھتے ہیں
صورت واللہ وہ کتنی حسین رکھتے ہیں
گفتار دلکش میں نہیں ثانی کوئی اُن کا
زہر زبان میں کتنا میرے ہم نشین رکھتے ہیں
ہوتا نہ کیونکر گھائل آخر دل ہی تو ہے
مستی آنکھوں میں مسکان لبوں پہ دلنشین رکھتے ہیں
ہم ہار گے سب کچھ وارفتگیِ محبت میں
شعلہ عجب سا بدن میں نازنین رکھتے ہیں
ہم سمبلتے کیسے ہم کھاتے نہ دھوکہ کب تلک
وہ فتنہ حُسن برپا ازل سے سر زمین رکھتے ہیں
گلزیب انجم​
ابن رضا — دسمبر 11، 2014 9:39 صبح
پسندیدہ کلام کا زمرہ معروف شعراء کا کلام پیش کرنے کے لیے ہے۔
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب اس غز ل کا زمرہ درست فرما دیں۔ شکریہ
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 11، 2014 1:41 شام
پسندیدہ کلام کا زمرہ معروف شعراء کا کلام پیش کرنے کے لیے ہے۔
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب اس غز ل کا زمرہ درست فرما دیں۔ شکریہ
حکم کی تعمیل ہوئی:)
گل زیب انجم — دسمبر 12، 2014 6:18 صبح
OTE=post: 1636809, member: 8257"]
غزل
نگاپسند وں میں تیر سانپ جو آستین میں رکھتے ہیں
صورت واللہ وہ کتنی حسین رکھتے ہیں
گفتار دلکش میں نہیں ثانی کوئی اُن کا
زہر زبان میں کتنا میرے ہم نشین رکھتے ہیں
ہوتا نہ کیونکر گھائل آخر دل ہی تو ہے
مستی آنکھوں میں مسکان لبوں پہ دلنشین رکھتے ہیں
ہم ہار گے سب کچھ وارفتگیِ محبت میں
شعلہ عجب سا بدن میں نازنین رکھتے ہیں
ہم سمبلتے کیسے ہم کھاتے نہ دھوکہ کب تلک
وہ فتنہ حُسن برپا ازل سے سر زمین رکھتے ہیں
گلزیب انجم​
[/QUOTE]
خلیل الرحمن صاحب کیسی تعمیل،
عمر سیف صاحب پسند کا شکریہ
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 12، 2014 7:10 صبح
گل زیب انجم صاحب یوں تو اردو محفل پر شاعری اور علم عروض سیکھنے کے لیے کچھ بہت ہی اعلیٰ مضامین اور ان کے لنک موجود ہیں ( محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، @محمد اسامہ سَرسَری
اسامہ سرسری بھائی اور محمد وارث صاحب کی تخلیقات) لیکن اس خاکسار کی نظر میں سب سے پہلے ہمارے مضمون ’’شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ‘‘ کا مطالعہ سود مند ثابت ہوگا۔ان شاء اللہ
محمد یعقوب آسی — دسمبر 12، 2014 9:43 صبح
گل زیب انجم صاحب یوں تو اردو محفل پر شاعری اور علم عروض سیکھنے کے لیے کچھ بہت ہی اعلیٰ مضامین اور ان کے لنک موجود ہیں ( محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، محمد اسامہ سرسری بھائی اور محمد وارث صاحب کی تخلیقات) لیکن اس خاکسار کی نظر میں سب سے پہلے ہمارے مضمون ’’شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ‘‘ کا مطالعہ سود مند ثابت ہوگا۔ان شاء اللہ

اوزان کا ادراک کچھ کم دکھائی دیا، گل زیب انجم صاحب
نئے لکھنے والے دوستوں کو ایک مشورہ دیا کرتا ہوں کہ ناصر کاظمی اور احمد فراز کی شاعری پڑھا کریں، وہ بھی کم از کم اتنی بلند آواز سے کہ خود سن سکیں۔
مختلف مشاعروں کی آڈیو ویڈیو انٹرنیٹ پر بڑی سہولت سے مل جاتی ہیں، ان کو دیکھیں اور سنیں۔
محمد یعقوب آسی — دسمبر 12، 2014 9:45 صبح
یہاں دیکھئے۔
محمد یعقوب آسی — دسمبر 12، 2014 9:48 صبح
دیارِ ادب ٹیکسلا کے سالانہ مشاعرہ مؤرخہ 22 نومبر 2014 سے کچھ ویڈیوز ۔۔۔
گل زیب انجم — دسمبر 12، 2014 10:38 صبح
گل زیب انجم صاحب یوں تو اردو محفل پر شاعری اور علم عروض سیکھنے کے لیے کچھ بہت ہی اعلیٰ مضامین اور ان کے لنک موجود ہیں ( محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، محمد اسامہ سرسری بھائی اور محمد وارث صاحب کی تخلیقات) لیکن اس خاکسار کی نظر میں سب سے پہلے ہمارے مضمون ’’شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ‘‘ کا مطالعہ سود مند ثابت ہوگا۔ان شاء اللہ
آپ کاحکم سر آنکھوں پر
گل زیب انجم — دسمبر 12، 2014 10:55 صبح
گل زیب انجم صاحب یوں تو اردو محفل پر شاعری اور علم عروض سیکھنے کے لیے کچھ بہت ہی اعلیٰ مضامین اور ان کے لنک موجود ہیں ( محمد یعقوب آسی صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، محمد اسامہ سرسری بھائی اور محمد وارث صاحب کی تخلیقات) لیکن اس خاکسار کی نظر میں سب سے پہلے ہمارے مضمون ’’شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ‘‘ کا مطالعہ سود مند ثابت ہوگا۔ان شاء اللہ
گل زیب انجم — دسمبر 13، 2014 4:28 صبح
شعر و شاعری کا بنیادی قاعدہ کہاں سے ملے گا
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 13، 2014 4:36 صبح
اگر آپ کی مراد ’’شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ‘‘ سے ہے تو اس کے نام پر ماوس لاکر کلک کیجیے، یہ لنک آپ کو وہاں پہنچا دے گا۔ اسی طرح جو لنک آسی بھائی نے دئیے ہیں زیادہ اہم ہیں۔ ان کا بھی مطالعہ کیجیے۔اصل بات وزن کا ادراک یا سمجھ میں آجانا ہے۔ ہم نے اپنے مضمون میں یہی کوشش کی ہے۔ ایک مرتبہ مصرع کا وزن یا بحر سمجھ میں آجائے تو باقی مراحل آسان ہوجائیں گے۔ ردیف اور قافیہ آپ پہلے ہی جانتے ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.79189/