غزل

خورشید بھارتی — جنوری 16، 2016 3:58 شام
جب تک صنم کا ہاتھ مرے ہاتھ میں رہا
شاہوں کے جیسا لہجہ مری بات میں رہا
خاموش مجھکو دیکھا تو سرپر ہی چڑھ گیا
جب تک میں بولتا رہا اوقات میں رہا
دشمن کے وار سے رہا محتاط میں ادھر
دیکھا اٌدھر تو دوست مری گھات میں رہا
بوندیں برس رہیں تھی تری یادوں کی صنم
شب بھر نہا تا میں اسی برسات میں رہا
سچ بولتے رہے سدا دنیا کے روبرو
بس اک یہی خلل ہماری ذات میں رہا
کیا دل کے ٹوٹنے کی مرے تھی اسے خبر
افسردہ چاند کس لئے کل رات میں رہا
ناصر رانا — جنوری 16، 2016 4:37 شام
واہ بہت خوب۔
ہر شعر بے مثال ہے مگر مطلع لاجواب ہے۔
خورشید بھارتی — جنوری 17، 2016 7:05 صبح
بہت شکریہ رانا صاحب
محمد وارث — جنوری 17، 2016 8:41 صبح
خوب مطلع ہے جناب۔
خورشید بھارتی — جنوری 17، 2016 10:34 صبح
ممنون ہوں وارث صاحب۔
سید اسد معروف — جنوری 17، 2016 4:58 شام
بہت خوب۔
محمدظہیر — جنوری 17، 2016 6:25 شام
بہت خوب جناب
الف عین — جنوری 18، 2016 3:32 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ۔ لکن اصلاح کے شعبے میں ہے تو کچھ بولنا ضروری سمجھتا ہوں۔
پہلے تو اپنا تعارف کرائیں۔ (ممکن ہے کہ مجھ سے صرفِ نظر ہو گیا ہو اگر دیا ہے تو!)
اس غزل میں کئی جگہ ’الف‘ کا اسقاط درست ہونے پر بھی روانی کو متاثر کر رہا ہے۔ مثلاً
دشمن کے وار سے رہا محتاط میں ادھر
اور
بس اک یہی خلل ہماری ذات میں رہا
’ہاری’ محض ’ہَمَری‘ تقطیع ہوتا ہے۔ کچھ الفاظ بدل کر دیکھیں، جو ماشاء اللہ خود ہی کر سکتے ہیں۔
محبوب کے لئے لفظ ’صنم‘ کا استعمال کلاسیکی غزوں میں ہوتا تھا، لیکن آجکل صرف فلمی گیتوں میں ہوتا ہے۔ اس سےپرہیز کریں۔
خورشید بھارتی — جنوری 29، 2016 2:53 شام
اطھی ٍزل ہے ماشاء اللہ۔ لکن اصلاح کے شعبے میں ہے تو کچھ بولنا ضروری سمجھتا ہوں۔
پہلے تو اپنا تعارف کرائیں۔ (ممکن ہے کہ مجھ سے صرفِ نظر ہو گیا ہو اگر دیا ہے تو!)
اس غزل میں کئی جگہ ’الف‘ کا اسقاط درست ہونے پر بھی روانی کو متاثر کر رہا ہے۔ مثلاً
دشمن کے وار سے رہا محتاط میں ادھر
اور
بس اک یہی خلل ہماری ذات میں رہا
’ہاری’ محض ’ہَمَری‘ تقطیع ہوتا ہے۔ کچھ الفاظ بدل کر دیکھیں، جو ماشاء اللہ خود ہی کر سکتے ہیں۔
محبوب کے لئے لفظ ’صنم‘ کا استعمال کلاسیکی غزوں میں ہوتا تھا، لیکن آجکل صرف فلمی گیتوں میں ہوتا ہے۔ اس سےپرہیز کریں۔
محترم۔میں بھارت کے مشہور شہر کلکتہ کا رہنے والا ہوں۔شاعری کا شوق زمانہ طالب علمی سے ہے۔اب تک اپنی طبیعت اور شاعر دوستوں کے مشوروں سے شعر کہتا آرہا ہوں۔اردو فورم کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔غزل میں نے برائے اصلاح ارسال کیا ہے۔اصلاح فرمادیں تو نوازش ہوگی۔
سید عاطف علی — جنوری 29، 2016 3:11 شام
محترم۔میں بھارت کے مشہور شہر کلکتہ کا رہنے والا ہوں۔شاعری کا شوق زمانہ طالب علمی سے ہے۔اب تک اپنی طبیعت اور شاعر دوستوں کے مشوروں سے شعر کہتا آرہا ہوں۔اردو فورم کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔غزل میں نے برائے اصلاح ارسال کیا ہے۔اصلاح فرمادیں تو نوازش ہوگی۔
کلکتےکا جو ذکر کیا تو نے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہائے ہائے
ابن رضا — جنوری 29، 2016 3:15 شام
"صنم کا " کی جگہ "تمھارا" بھی کیا جا سکتا ہے
محمدظہیر — جنوری 29، 2016 3:16 شام
محترم۔میں بھارت کے مشہور شہر کلکتہ کا رہنے والا ہوں۔شاعری کا شوق زمانہ طالب علمی سے ہے۔اب تک اپنی طبیعت اور شاعر دوستوں کے مشوروں سے شعر کہتا آرہا ہوں۔اردو فورم کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔غزل میں نے برائے اصلاح ارسال کیا ہے۔اصلاح فرمادیں تو نوازش ہوگی۔
خوش آمدید جناب۔ محفل کے محترم افضل حسین صاحب بھی کلکتے سے ہیں :)
عمراعظم — جنوری 29، 2016 3:53 شام
واہ ! بہت خوب
افضل حسین — جنوری 29، 2016 3:53 شام
خورشید بھارتی صاحب خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ کلکتہ سے ہیں ۔ کلکتے میں کہاں قیام ہے؟
الف عین — جنوری 30، 2016 5:21 صبح
ہم بھی کلکتے میں تھے ایک زمانے میں۔ 1975 تا 1979
افضل حسین — جنوری 30، 2016 5:45 صبح
ہم بھی کلکتے میں تھے ایک زمانے میں۔ 1975 تا 1979
اس وقت تو میری پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی:)
خورشید بھارتی — فروری 4، 2016 6:15 شام
خورشید بھارتی صاحب خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ کلکتہ سے ہیں ۔ کلکتے میں کہاں قیام ہے؟
کانکی نارہ۔سیالدہ سے 36 کلومیٹر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84.87240/