غزل 3 برائے اصلاح

حکیم علی الوردي — دسمبر 21، 2019 4:35 شام
شمع کو جا کے بتاؤں بخدا میں بھی ہوں
لاکھ پروانوں میں اک دل کا جلا میں بھی ہوں
آ دکھاؤں تجھے پنہاں ہوئی شعلہ سخنی
دین و دنیا کے چراغوں کے سوا میں بھی ہوں
تری رفتار کو دیکھوں تو رکے بن نہ رہوں
چلنے والے اسی مٹی سے بنا میں بھی ہوں
میرا ہر زخم سرِ شام صدا دیتا ہے
میرے بندے مجھے سینے سے لگا میں بھی ہوں
--
'دل جلا' تو صحیح ہے مگر کیا 'دل کا جلا' قابلِ قبول ہے؟
الف عین — دسمبر 24، 2019 5:06 صبح
دل کا جلا بھی قبول کیا جا سکتا ہے
باقی اشعار درست ہیں لیکن مزید اشعار کہو
حکیم علی الوردي — دسمبر 24، 2019 9:55 صبح
دل کا جلا بھی قبول کیا جا سکتا ہے
باقی اشعار درست ہیں لیکن مزید اشعار کہو
بہت شکریہ جناب۔ مزید اشعار سے مراد اسی غزل کے مزید اشعار یا عمومی طور پر مزید اشعار اور غزلیں؟
الف عین — دسمبر 25، 2019 5:42 شام
اسی غزل کے مزید اشعار، ابھی تو چار ہی ہیں
حکیم علی الوردي — دسمبر 25، 2019 7:52 شام
اسی غزل کے مزید اشعار، ابھی تو چار ہی ہیں
جی ضرور۔ یہ زمین ذرا مشکل لگی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-3-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.109653/