غزل :آنکھوں آنکھوں میں کر ملاقاتیں (مہدی نقوی حجاز) برائے تبصرہ

مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 10:00 صبح
غزل (تازہ)
آنکھوں آنکھوں میں کر ملاقاتیں
لمس کی کور و کر ملاقاتیں
میرے دن کی طویل تنہائی
رات کی مختصر ملاقاتیں
صفحۂ وقت سے مٹا دی ہیں
راتیں اور تیرہ تر ملاقاتیں
چھوڑ کر جا چکی ہیں ہونٹوں پر
کچھ نشاں خشک و تر ملاقاتیں
ہم ہیں کمرے میں اور پسِ دیوار
کر رہی ہیں سفر ملاقاتیں
ایک مدت سے بند کٹیا میں
کچھ نہیں ہے مگر ملاقاتیں
فاتحہ پڑھ رہے ہیں ماضی پر
ہم ادھر اور اُدھر ملاقاتیں
اس کی آنکھوں میں نیل کے ڈورے
میرے پیشِ نظر ملاقاتیں
کالے نیلے سنہرے پیلے ہرے
رنگ سے مشت بھر ملاقاتیں
کوئی کہہ دو حجازؔ سے جا کر
رہ گئیں بےثمر ملاقاتیں
مہدی نقوی حجازؔ
الف عین
محمد یعقوب آسی
مزمل شیخ بسمل
و دیگران
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 10:05 صبح
انسلاکیہ:
سید شہزاد ناصر — فروری 1، 2014 10:26 صبح
بہت خوب :)
طرز ادا میں جدت نظر آئی
مختصر بحر میں لکھنا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے بہت کم لوگ اس میدان میں قدم رکھتے ہیں
مزید کیا کہوں اساتذہ کرام کے کچھ کہنے سے پہلے کچھ رائے دینا پاس ادب کے خلاف ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 10:32 صبح
بہت خوب :)
طرز ادا میں جدت نظر آئی
مختصر بحر میں لکھنا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے بہت کم لوگ اس میدان میں قدم رکھتے ہیں
مزید کیا کہوں اساتذہ کرام کے کچھ کہنے سے پہلے کچھ رائے دینا پاس ادب کے خلاف ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
جناب، بہت شکریہ بہت مہربانی!
محمد علم اللہ — فروری 1، 2014 10:44 صبح
بہت خوب
جزاکم اللہ
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 10:50 صبح
بہت خوب
جزاکم اللہ
شکریہ پیارے، خیر
نایاب — فروری 1، 2014 11:23 صبح
حال مختصر مختصر مگر سیدھا دل پر اثر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنہائی نے وقت کے قلم سے بند کٹیا میں کیا خوب نقش ابھارے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں محترم مہدی بھائی
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 11:26 صبح
حال مختصر مختصر مگر سیدھا دل پر اثر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
تنہائی نے وقت کے قلم سے بند کٹیا میں کیا خوب نقش ابھارے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں محترم مہدی بھائی
بہت نوازش سرکار، بہت شکریہ، مسلسل خیر
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 1، 2014 11:30 صبح
بہت عمدہ جناب۔۔۔
اللہ کرے زور غزل اور زیادہ
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 11:34 صبح
بہت عمدہ جناب۔۔۔
اللہ کرے زور غزل اور زیادہ
علامہ صاحب کم از کم آپ تو کچھ بات کیجے غزل پر
Ijaz Ahmed — فروری 1، 2014 11:44 صبح
ایک مدت سے بند کٹیا میں
کچھ نہیں ہے مگر ملاقاتیں
بہت. بہت عمدہ جناب
سید عاطف علی — فروری 1، 2014 12:55 شام
میرے دن کی طویل تنہائی۔رات کی مختصر ملاقاتیں
وااااہ۔ واہ واہ ۔یہاں میرے کی نسبت اگر دن کے بجائے تنہائی کی طرف کردی جائے تو۔۔؟۔میری دن میں طویل تنہائی۔؟یا کوئی ترتیب ِ دیگر۔
مشت بھر۔کچھ مس فٹ سا ہے ۔مٹھی بھر ہی کردیں تو ۔
ابن رضا — فروری 1، 2014 1:01 شام
کوئی کہہ دو حجازؔ سے جا کر
رہ گئیں بےثمر ملاقاتیں
بہت خوب جناب۔ شاد باشید۔
سید ذیشان — فروری 1، 2014 1:03 شام
بہت خوب غزل کہی!
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 2:47 شام
میرے دن کی طویل تنہائی۔رات کی مختصر ملاقاتیں
وااااہ۔ واہ واہ ۔یہاں میرے کی نسبت اگر دن کے بجائے تنہائی کی طرف کردی جائے تو۔۔؟۔میری دن میں طویل تنہائی۔؟یا کوئی ترتیب ِ دیگر۔
مشت بھر۔کچھ مس فٹ سا ہے ۔مٹھی بھر ہی کردیں تو ۔
سرکار دن سے نسبت مراعاۃ النظیر ہے کیوں کہ اگلے مصرعے میں رات سے ملاقاتوں کی نسبت ہے
مٹھی کی ی گرانا معیوب نہیں لگے گا؟!
داد و تحسین کا شکریہ حضور، بے شک تمام تعریفیں پاک پروردگار سے منسوب ہیں
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 2:48 شام
کوئی کہہ دو حجازؔ سے جا کر
رہ گئیں بےثمر ملاقاتیں
بہت خوب جناب۔ شاد باشید۔
سلامت باشید! آداب سرکار
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 2:51 شام
شکریہ جناب، آداب
سید عاطف علی — فروری 1، 2014 2:59 شام
سرکار دن سے نسبت مراعاۃ النظیر ہے کیوں کہ اگلے مصرعے میں رات سے ملاقاتوں کی نسبت ہے
مٹھی کی ی گرانا معیوب نہیں لگے گا؟!
داد و تحسین کا شکریہ حضور، بے شک تمام تعریفیں پاک پروردگار سے منسوب ہیں
مراعاۃ النظیر ۔ بنسبت دن رات اور طویل و مختصر تو برقرار رہیں گی۔
اور ہاں مٹھی بھر با محاورہ ہے کسرہ سے کام چل جائے گا ۔۔۔۔لیکن بامحاورہ استعمال کو (میری رائے میں ترجیح ہے ) اگر چہ میں محاورہ سے انحراف کو بھی کوئی خاص عیب نہیں گردانتا۔ واضح رہے کہ وہ انحراف لفظی معنوی یا کسی اور طور پر مخالف یا متعارض نہ ہو اور کسی اسلوب کی ترجمان ہو ۔۔۔۔۔
یہاں فارسی مشت کے ساتھ ہندی (خصوصاً دو چشمی ھ والے ) لفظ کی ترکیب مجھے ذرا سی گراں لگ رہی ہے۔۔۔
مہدی نقوی حجاز — فروری 1، 2014 3:07 شام
مراعاۃ النظیر ۔ بنسبت دن رات اور طویل و مختصر تو برقرار رہیں گی۔
اور ہاں مٹھی بھر با محاورہ ہے کسرہ سے کام چل جائے گا ۔۔۔ ۔لیکن بامحاورہ استعمال کو (میری رائے میں ترجیح ہے ) اگر چہ میں محاورہ سے انحراف کو بھی کوئی خاص عیب نہیں گردانتا۔ واضح رہے کہ وہ انحراف لفظی معنوی یا کسی اور طور پر مخالف یا متعارض نہ ہو اور کسی اسلوب کی ترجمان ہو ۔۔۔ ۔۔
یہاں فارسی مشت کے ساتھ ہندی (خصوصاً دو چشمی ھ والے ) لفظ کی ترکیب مجھے ذرا سی گراں لگ رہی ہے۔۔۔
درست، مٹھی بھر میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D8%A2%D9%86%DA%A9%DA%BE%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B1-%D9%85%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DB%81%D8%AF%DB%8C-%D9%86%D9%82%D9%88%DB%8C-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%81.71731/