غزل آپکےپیش ِنظر کرتا ہوں

وحید اختر — اگست 23، 2017 9:35 صبح
کافی عرصہ پہلے یہ غزل لکھی اور مختلف آراء کی بنیا دپہ درستگی کرتا رہا۔
اب آپ سب کی پیشِ نظر ہے۔ اصلاح یا تعریف و تنقید سر آنکھوں پر۔
۔
جں مصرعوں کے سامنے ۔۔ کانشان ہے یہاں مجھے ذراسا شبہ ہے۔
غزل
تنہائی در و دیوار پہ سہمی کھڑی ہے
یہ محبت مجھے بےحد مہنگی پڑی ہے
دیوارِ شکستہ ہے جسے دیکھتا رہتا ہوں
کوئی یاد وہاں تھی، جہاں کِیل گڑی ہے
راکھ ہوئےپروانے، اب شمع کو بجھناہے۔۔
یہ آخری منظرہے ، یہ آخری کڑی ہے
جس نےمیرے دل کو آزار ہے دینا
اُس دشمنِ جاں سے جا آنکھ لڑی ہے
بارش میں اکیلا کمرے میں پڑا ہوں
باہر بھی جھڑی ہے، اندر بھی جھڑی ہے
مِل جاتاہے اُسےاکثر کعبے سے بلاوا
تنخواہ بھلےتھوڑی، خواہش جو بڑی ہے
بے جان سے وعدے، مجبور سی قسمیں
پھر بھی کسی اُمید پہ سانس اَڑی ہے--
وحیؔد کا کمرہ ہے، دنیا بھی یہی ہے
اِک پی سی پڑا ہےاورچائے پڑی ہے
زیرِتعمیر شاعر ۔وحیؔد
فرحان محمد خان — اگست 23، 2017 9:53 صبح
ویسااس میں وزن کا مسئلہ ہے باقی اساتذہء کرام ہی رہنمائی کر سکتے ہیں :)
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
وحید اختر — اگست 23، 2017 10:06 صبح
ویسا مجھے وزن کا مسئلہ ہے باقی اساتذہء کرام ہی رہنمائی کر سکتے ہیں :)
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
آدھی اصلاح اور آدھی فلم کا صرف تجسس ہوتا ہے، فائدہ نہیں ہوتا :) ۔آپ لکھ دیجیے، بہتر ہوا تو بدل دوں گا۔ ورنہ خاموش ہو جاو نگا۔
محمد ریحان قریشی — اگست 23، 2017 10:48 صبح
شاعری کے لیے علمِ عروض سے واقفیت ناگزیر ہے.
محمد وارث — اگست 23، 2017 10:51 صبح
شاعری کے لیے علمِ عروض سے واقفیت ناگزیر ہے.
اور اصلاح حاصل کرنے اور فائدہ اٹھانے کے لیے انکساری و عجز کی بھی۔ :)
فرحان محمد خان — اگست 23، 2017 11:09 صبح
اور اصلاح حاصل کرنے اور فائدہ اٹھانے کے لیے انکساری و عجز کی بھی۔ :)
100 فیصد سچ :)
الف عین — اگست 23، 2017 6:23 شام
عروض کی شد بد حاصل کریں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D9%93%D9%BE%DA%A9%DB%92%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%D9%90%D9%86%D8%B8%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.98021/