غزل برائے اصلاح(3)

انیس جان — اکتوبر 4، 2018 7:56 صبح
نالہ اک بھی رسا نہیں ہوتا
"اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا"
بزمِ اغیار میں مری جاناں
ساتھ تیرے کیا نہیں ہوتا
دیکھ کر تیرے آئینہ عارض
کس کا دل مبتلا نہیں ہوتا
بےکسی کی کیا کہوں اس کی
ساتھ جس کے خدا نہیں ہوتا
جز بہائے انیس آنسو تو
اس کا دروازہ وا نہیں ہوتا
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 6:21 صبح
کہاں چلے گئے ہیں محفل کے اساتذہ
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 6، 2018 6:28 صبح
استاد محترم محفل پر آئی کئی اصلاح سخن کی گذارشات کو دیکھتے ہیں شاید آپ کا دھاگہ نظر میں نا آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ نے استاد محترم کو ٹیگ بھی نہیں کیا ۔اس لیے یہ دھاگہ استاد محترم کی نظروں سے اوجھل رہا ہے ۔
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 6:31 صبح
استاد محترم محفل پر آئی کئی اصلاح سخن کی گذارشات کو دیکھتے ہیں شاید آپ کا دھاگہ نظر میں نا آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ آپ نے استاد محترم کو ٹیگ بھی نہیں کیا ۔اس لیے یہ دھاگہ استاد محترم کی نظروں سے اوجھل رہا ہے ۔
ٹیگ تو کیا ہے میں نے
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 6، 2018 6:33 صبح
ٹیگ تو کیا ہے میں نے
کہاں کیا ہے بھائی ؟
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 6:35 صبح
لڑی ارسال کرتے وقت لکھا ہوا تھا کہ ٹیگ کرے تو میں نے استادجی کو بھی ٹیگ کیا تھا باقی تو مجھے نہیں پتا
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 6، 2018 6:44 صبح
بھائی آپ نے جس جگہ ٹیگ کیا ہے وہاں ٹیگ کرنے سے مطلوبہ محفلین تک اطلاع نہیں جاتی ۔
آپ مراسلے میں ٹیگ کریں گے تو اطلاع نامہ مطلوبہ محفلین تک پہنچے گا ۔
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 6:48 صبح
مراسلے میں تو ٹیگ کرنا مجھے نہیں آتا ،آپ ہی رہنمائی کرسکتے ہیں
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 6، 2018 6:55 صبح
جی !
آپ اگر موبائل سے محفل میں لوگ ان ہے تو کی پیڈ میں @ پوش کرے تو اسکرین پر ظاہر ہونے کے بات اپنا مطلوبہ نام اپیس دے بغیر تحریر کر دیں ۔
مثلا ۔ انیس جان
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 7:10 صبح
الف عین
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 7:10 صبح
بہت بہت شکریہ عدنان نقیبی صاحب
الف عین — اکتوبر 6، 2018 7:47 صبح
اب ٹیگ ملا ہے مجھے اگر میں ہی 'اساتذہ' ہوں
میں جدید ترین کم از کم دو صفحات کے مراسلے ضرور دیکھتا ہوں دن میں ایک مرتبہ۔ اس میں یہ کل اوجھل ہو گیا ہو گا
نالہ اک بھی رسا نہیں ہوتا
"اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا"
نالہ کوئی رسا ۔۔ بہتر ہو گا روانی کی خاطر
بزمِ اغیار میں مری جاناں
ساتھ تیرے کیا نہیں ہوتا
کیا سوالیہ محض 'کا' تقطیع ہونا ہے۔ شعر کا مفہوم سمجھ نہیں سکا
دیکھ کر تیرے آئینہ عارض
کس کا دل مبتلا نہیں ہوتا
شاید عارض کے آئینے کو دیکھ کر کہنا چاہ رہے ہیں لیکن یہ مفہوم ادا نہیں ہوتا
تیرے عارض کے آئینے کو دیکھ
شاید کچھ بہتر ادا کر سکے
بےکسی کی کیا کہوں اس کی
ساتھ جس کے خدا نہیں ہوتا
پہلا مصرع بحر سے خارج
شاید یہ مراد ہے
بے کسی اس کی کیا کروں میں بیاں
جز بہائے انیس آنسو تو
اس کا دروازا وا نہیں ہوتا
مفہوم؟
سید عمران — اکتوبر 6، 2018 7:59 صبح
آپ اگر موبائل سے محفل میں لوگ ان ہے تو کی پیڈ میں @ پوش کرے تو اسکرین پر ظاہر ہونے کے بات اپنا مطلوبہ نام اپیس دے بغیر تحریر کر دیں ۔

عدنان بھائی کی تحریر پڑھنا اور پڑھ کر سمجھنا اچھے اچھوں کے بس کی بات نہیں۔۔۔
آپ نے نہ صرف تحریر پڑھ لی بلکہ اس سے ٹیگ کرنا بھی سیکھ لیا۔۔۔
شاباش ہے!!!
:applause::applause::applause:
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 6، 2018 8:02 صبح
عدنان بھائی کی تحریر پڑھنا اور پڑھ کر انہیں سمجھنا اچھے اچھوں کے بس کی بات نہیں۔۔۔
آپ نے نہ صرف تحریر پڑھ لی بلکہ اس سے ٹیگ کرنا بھی سیکھ لیا۔۔۔
شاباش ہے!!!
:applause::applause::applause:
آپ یہاں بھی آگئے ۔
سید عمران — اکتوبر 6، 2018 8:04 صبح
جب آپ آسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟؟؟
ابن بطوطہ کے تعاقب میں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 6، 2018 8:06 صبح
جب آپ آسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟؟؟
ہم تو شاعری سیکھ رہے ہیں اس لیے اس زمرے میں موجود ہیں مگر آپ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سید عمران — اکتوبر 6، 2018 8:07 صبح
ہم تو شاعری سیکھ رہے ہیں اس لیے اس زمرے میں موجود ہیں مگر آپ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہم آپ کو سیکھ رہے ہیں اس لیے!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 6، 2018 8:11 صبح
ہم آپ کو سیکھ رہے ہیں اس لیے!!!
کلاس چل رہی ہے ،طالب علم کا دھیان منتشر ہوگا ۔ آپ یہاں آئیں بات کرتے ہیں ۔
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 8:16 صبح
ساتھ تیرے کیا نہیں ہوتا. ،، یعنی سب کچھ ہو جاتا ہے
دیکھ کر تیرے آئینہ عارض،،، یعنی کہ تیرے آئینہ جیسے عارض دیکھ کر کس کا دل مبتلا یعنی عاشق نہیں ہوتا
جز بہائے انیس..... یعنی روئے دھوے آہ و فغاں کیے بغیر تو وہ سنگدل اپنا دروازہ ہی نہیں کھولتا
انیس جان — اکتوبر 6، 2018 11:36 صبح
بےکسی کی کیا کہوں اس کی
ساتھ جس کے خدا نہیں ہوتا
پہلا مصرع بحر سے خارج
استاد محترم گستاخی معاف مجھے تو وزن میں برابر لگ رہا ہے
بےکسی کی،، فاعلاتن
کا کہو،، مفاعلن
اس کی،، فعلن
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-3.103519/