غزل برائے اصلاح

عباس خار — اپریل 1، 2018 9:33 شام
الف عین سر! رہنمائی درکار ہے!۔
اک دیوار سی ہے جو گرائی نہیں جاتی
بات کرنے کی ہمت دکھائی نہیں جاتی
پرایا سا رہتا ہے ماحول ہر لمحہ
اب بات سے بات بنائی نہیں جاتی
بڑی غریب سی ہے کہانی میری
مگر اب مجھ سے سنائی نہیں جاتی
کئی صورتیں ہیں آئینۂ سوز میں
ہر صورت ایسے کاغذائی نہیں جاتی
خارؔ شکوے تو مجھے بھی ہیں ہزار
مگر اب مجھ سے دشمنی نبھائی نہیں جاتی
الف عین — اپریل 2، 2018 11:16 صبح
دوسری جگہ اپنی رائے کا اظہار کر چکا ہوں
راشد ماہیؔ — اپریل 3، 2018 8:53 صبح
میرے خیال میں یہاں کاغذائی قافیہ نہیں باندھ سکتے
راشد ماہیؔ — اپریل 3، 2018 9:02 صبح
وزن کا بھی کافی ہیر پھیر ہے
کچھ عروضی نظام سیکھیے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.100737/