غزل برائے اصلاح

ارشد چوہدری — جولائی 24، 2018 2:48 صبح
بحرِ متقارب مثمن سالم
فعولن فعولن فعولن فعولن
---------------------
یہ کِس نے کہا تھا محبّت کرو تم
جو مشکل ہیں راہیں اُنہیں میں پڑو تم
----------------
محبّت کی منزل تو آساں نہیں ہے
جو مشکل ہے گھاٹی نہ اُس پر چڑھو تم
----------------
ہیں اچھے بھی دنیا میں انساں بہت سے
یہ لازم نہیں ہے مجھی پر مرو تم
-------------------
یہ ممکن نہیں ہے سبھی کچھ ملے گا
جو میسّر ہے الفت اُسی سے کرو تم
----------------------
یہ اک بار سوچو محبّت اگر ہے
محبّت کرو تو یوں پھر نا ڈرو تم
----------------
پڑی چیز ارشد نہیں ہے اُٹھا لو
اُٹھا لو ہاں جب اہل خود کو کرو تم​
ارشد چوہدری — جولائی 24، 2018 2:51 صبح
دو ہفتے کی چھٹی( تُرکی اور رومانیہ کی سیر) کے بعد دوبرہ حاضرِ خدمت
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 24، 2018 3:11 صبح
دو ہفتے کی چھٹی( تُرکی اور رومانیہ کی سیر) کے بعد دوبرہ حاضرِ خدمت
الف عین
اس سیر کا حال بھی لکھ دیجیے سفر نامے کے طور پر۔
الف عین — جولائی 24، 2018 4:00 صبح
کرو اور پڑو، پڑھو قوافی نہیں ہو سکتے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.102444/