غزل برائے اصلاح

سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 7:05 شام
الف عین
یاسر شاہ
عظیم
فلسفی

سر تمام احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
سراب سائے ہیں میرےدیار میں۔
خدا کھلائےگُلِ اس ریگزار میں۔
یہی ہے بارِگراں مجھ پر آج تک
نہ دل، نہ تم، ہو مرے اختیار میں۔
کوئی تو حد ہو تری اے وصالِ یار۔
حیات کیسے کٹے انتظار میں۔
نہ رُخ سے زلفِ پریشاں ہٹائیے۔
دہک اُٹھیں گے شرارے بہار میں۔
تری امید پہ رہ میں کھڑے کھڑے۔
بنا ہوں ایک ہیولا غبار میں۔
تمھیں جو ہار گیا ایک چال پر
کہاں رہی سَکَت اس خاکسار میں۔
گداگری ہے نشہ دو جہان کا۔
سرور ایسا کہاں اقتدار میں۔
کِیا حساب وفاداریوں کا جب
تو آئے چند پتنگے شمار میں
عظیم — مارچ 28، 2019 7:11 شام
سعید احمد سجاد بھائی! میں تو بحر ہی نہیں سمجھ پایا
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 7:42 شام
سعید احمد سجاد بھائی! میں تو بحر ہی نہیں سمجھ پایا
عظیم بھائی بحر ہے
مجتث مسدس مخبون
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن
عظیم — مارچ 28، 2019 7:44 شام
عظیم بھائی بحر ہے
مجتث مسدس مخبون
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن
میرا مشورہ ہے کہ فعلن کا اضافہ کر کے جو ایک معروف بحر ہے اس میں لے آئیں اشعار
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 7:48 شام
میرا مشورہ ہے کہ فعلن کا اضافہ کر کے جو ایک معروف بحر ہے اس میں لے آئیں اشعار
آپ کی بات ٹھیک ہے عظیم بھائی لیکن تخیل میں بہت زیادہ گڑبڑ ہو جائے گی میں چاہتا ہوں کہ الف عین صاحب اور یاسر صاحب سے بھی مشورہ لے لیں تو بہتر نہیں ہو گا
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 7:49 شام
آپ کی بات ٹھیک ہے عظیم بھائی لیکن تخیل میں بہت زیادہ گڑبڑ ہو جائے گی میں چاہتا ہوں کہ الف عین صاحب اور یاسر صاحب سے بھی مشورہ لے لیں تو بہتر نہیں ہو گا
آپ وزن کو بالائے طاق رکھ کر میرے تخیل کی اصلاح کر دیں
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 7:51 شام
میرا مشورہ ہے کہ فعلن کا اضافہ کر کے جو ایک معروف بحر ہے اس میں لے آئیں اشعار
آپ وزن کو بالائے طاق رکھ کر میرے تخیل کی اصلاح کر دیں
عظیم — مارچ 28، 2019 7:51 شام
آپ وزن کو بالائے طاق رکھ کر میرے تخیل کی اصلاح کر دیں
ابھی میرے ٹیبلیٹ کی بیٹری لو ہے اور پاس ہی بڑے بھائی فون پر بات کر رہے ہیں
بعد میں ان شاء اللہ
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 7:52 شام
ابھی میرے ٹیبلیٹ کی بیٹری لو ہے اور پاس ہی بڑے بھائی فون پر بات کر رہے ہیں
بعد میں ان شاء اللہ
شکریہ عظیم بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 28، 2019 7:55 شام
آپ وزن کو بالائے طاق رکھ کر میرے تخیل کی اصلاح کر دیں
غزل تو خوب ہی ہوگی سعید احمد سجاد بھائی لیکن یہ جملۂ معترضہ بھی خوب ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وزن کو بالائے طاق رکھ دیا گیا تو کہیں طاق ہی دھڑام سے نیچے نہ آگرے!
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 8:01 شام
غزل تو خوب ہی ہوگی سعید احمد سجاد بھائی لیکن یہ جملۂ معترضہ بھی خوب ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وزن کو بالائے طاق رکھ دیا گیا تو کہیں طاق ہی دھڑام سے نیچے نہ آگرے!
ہاں سچ فرما رہے ہیں خلیل بھائی آپ وزن چیک کر لیں اور دیکھ لیں اگر بحر مستعمل ہے تو ٹھیک نہیں تو عظیم کا اشارہ مفاعلن فَعِلاتن فَعِلاتن مفاعلن کی طرف ہے پھر کوشش کر لیں گے
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 8:09 شام
غزل تو خوب ہی ہوگی سعید احمد سجاد بھائی لیکن یہ جملۂ معترضہ بھی خوب ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وزن کو بالائے طاق رکھ دیا گیا تو کہیں طاق ہی دھڑام سے نیچے نہ آگرے!
خلیل بھائی نظرِ کرم فرمائیے گا
سراب سائے ہیں میرےدیار میں۔
خدا کھلائےگُلِ اس ریگزار میں۔
یہی ہے بارِگراں مجھ پر آج تک
نہ دل، نہ تم، ہو مرے اختیار میں۔
کوئی تو حد ہو تری اے وصالِ یار۔
حیات کیسے کٹے انتظار میں۔
نہ رُخ سے زلفِ پریشاں ہٹائیے۔
دہک اُٹھیں گے شرارے بہار میں۔
تری امید پہ رہ میں کھڑے کھڑے۔
بنا ہوں ایک ہیولا غبار میں۔
تمھیں جو ہار گیا ایک چال پر
کہاں رہی سَکَت اس خاکسار میں۔
گداگری ہے نشہ دو جہان کا۔
سرور ایسا کہاں اقتدار میں۔
کِیا حساب وفاداریوں کا جب
تو آئے چند پتنگے شمار میں
یاسر شاہ — مارچ 28، 2019 9:02 شام
السلام علیکم -سجاد صاحب
عظیم بھائی بحر ہے
مجتث مسدس مخبون
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن
فی الحال تو آپ کی بحر آخری رکن کاٹنے کے سبب مخنث مختون لگ رہی ہے -:-(
میزان سخن میں اس بحر کا اندراج نہیں جس کے ارکان کا آپ نے ذکر کیا-
سعید احمد سجاد — مارچ 28، 2019 9:17 شام
السلام علیکم -سجاد صاحب
فی الحال تو آپ کی بحر آخری رکن کاٹنے کے سبب مخنث مختون لگ رہی ہے -:-(
میزان سخن میں اس بحر کا اندراج نہیں جس کے ارکان کا آپ نے ذکر کیا-
سر www.aruuz.com
از مزمل شیخ بسمل 9 مجتث بحر نمبر 5
عظیم — مارچ 29، 2019 5:19 صبح
خیالات وغیرہ میں محض ایک دو باتیں قابل غور ہیں
ایک تو یہ کہ وصال یار کی حد عجیب بات ہے، فراق وغیرہ کی حد کچھ سمجھ میں آتا ہے
دوسرا 'نشہ' کا درست تلفظ کیا ش پر تشدید کے ساتھ نہیں ؟
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 5:24 صبح
خیالات وغیرہ میں محض ایک دو باتیں قابل غور ہیں
ایک تو یہ کہ وصال یار کی حد عجیب بات ہے، فراق وغیرہ کی حد کچھ سمجھ میں آتا ہے
دوسرا 'نشہ' کا درست تلفظ کیا ش پر تشدید کے ساتھ نہیں ؟
سر نشہ فعلن اور فَعَل دونوں وزن میں باندھ سکتے ہیں
یاسر شاہ — مارچ 29، 2019 7:14 صبح
دوسرا 'نشہ' کا درست تلفظ کیا ش پر تشدید کے ساتھ نہیں ؟
دونوں تلفّظ درست ہیں تشدید کے ساتھ بھی اور بلا تشدید بھی :
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزہ تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
اقبال ؒ
یاسر شاہ — مارچ 29، 2019 7:18 صبح
سر www.aruuz.com
از مزمل شیخ بسمل 9 مجتث بحر نمبر 5

السلام علیکم سعیدبھائی
میں نے تو آپ کے دیے گئے ربط پر بھی ڈھونڈھا -مگر آپ کی بحر نظر نہیں آئی-
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 7:47 صبح
دونوں تلفّظ درست ہیں تشدید کے ساتھ بھی اور بلا تشدید بھی :
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزہ تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
اقبال ؒ
شکریہ سر
سعید احمد سجاد — مارچ 29، 2019 7:50 صبح
سر یاسر بحر کے متعلق کوئی حتمی رائے دیجیے اگر مستعمل ہے تو اسی طرح اصلاح فرما دیجیے غیر مستعمل ہے تو دوسرے وزن میں کرنے کی کوشش کروں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.106169/