غزل برائے اصلاح

سعید احمد سجاد — مئی 29، 2019 7:50 شام
الف عین
یاسر شاہ
محمد خلیل الرحمٰن
فلسفی
عظیم
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
جی میں آتا ہے ترے خط بھی جلاتے جائیں
جاتے جاتے تجھے ہم بھی تو ستاتے جائیں
……………………………………………………………
گردشِ وقت میں ہم خود سے وفا کر نہ سکے
چل کوئی عہد زمانے سے نبھاتے جائیں
…………………………………………………………
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
………………………………………………………
کوئی جگنو کوئی تارا ہو اجالا جو کرے
دل کے ٹکڑے ترے آنگن سے اٹھاتے جائیں
………………………………………………………
رنجشیں تاک میں رہتی تھیں ہمارے ہر پل
داستاں درد کی تجھ کو یہ سناتے جائیں
………………………………………………………
پابجولاں ترے دربار میں حاضر ہونا
بارِ غم تھا یہی باقی کہ اٹھاتے جائیں
شکریہ
فلسفی — مئی 29، 2019 8:35 شام
پابجولاں ترے دربار میں حاضر ہونا
بارِ غم تھا یہی باقی کہ اٹھاتے جائیں
یہ شعر سمجھ نہیں آیا۔
الف عین — مئی 30، 2019 4:23 صبح
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
پریکٹکلی ممکن ہے؟ خیر شعرا ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں، شعر غلط نہیں
آخری تینوں اشعار دو لخت محسوس ہوتے ہیں، انہیں واضح کریں
سعید احمد سجاد — مئی 30، 2019 10:52 صبح
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
پریکٹکلی ممکن ہے؟ خیر شعرا ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں، شعر غلط نہیں
آخری تینوں اشعار دو لخت محسوس ہوتے ہیں، انہیں واضح کریں
شکریہ سر میں کوشش کرتا ہوں
سعید احمد سجاد — مئی 30، 2019 5:31 شام
دفن کے وقت جو تحفے میں ہمیں پھول ملے
آرزو ہے کہ تری رہ میں بچھاتے جائیں
پریکٹکلی ممکن ہے؟ خیر شعرا ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں، شعر غلط نہیں
آخری تینوں اشعار دو لخت محسوس ہوتے ہیں، انہیں واضح کریں
الف عین
سر ان تینوں اشعار کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے نظر ثانی فرما دیجیئے
کوئی جگنو کوئی تارا جو اجالا کر دے
لمحہ بھر من کے اندھیروں کو مٹاتےجائیں
………………………………………………………
رنجشیں تاک میں رہتی تھیں ہمارے ہر پل
بےکسی اپنی انہیں آج دِکھاتے جائیں
………………………………………………………
پابجولاں ترے دربار میں حاضر ہو کر
اپنی روٹھی ہوئی قسمت کو مناتے جائیں
الف عین — مئی 31، 2019 7:12 صبح
درمیانی شعر اب بھی دو لخت لگ رہا ہے
باقی دونوں اشعار درست ہو گئے ہیں
سعید احمد سجاد — مئی 31، 2019 7:57 صبح
درمیانی شعر اب بھی دو لخت لگ رہا ہے
باقی دونوں اشعار درست ہو گئے ہیں
شکریہ سر درمیانی شعر کو دوبارہ دیکھتا ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107048/