غزل برائے اصلاح

سحرش سحر — جون 18، 2019 10:05 صبح
دل لگی اک سزا ہو گئ
اپنےہی ہاتھوں فنا ہو گئی
یہ پیری.....بعد از شباب
زندگی کیسے سزا ہو گئی
ناحق جو دی تھی مجھے
تری بد دعا ہی دعا ہو گئ
کڑی دھوپ میں اے مطلب پرست
تری مطلب پرستی عیاں ہو گئ
صدق نیت جوکر لی تو بس
یوں سمجھو عبادت ادا ہو گئ
ٹھوکر جو کھائی امیر شہر نے
اہلیان شہر کو سزا ہو گئ
پسر کی، اک اف سے کیسے
ماں کی ریاضت تباہ ہو گئی
آج اک بے تکی سی غزل پر
اس حسینہ کی،واہ واہ ہو گئ
اک ہی وفا کے صدقہ سحر!
ہر جفا اس کی وفا ہو گئ
ایس سحر
سید عاطف علی — جون 18، 2019 10:10 صبح
تری بد دعا ہی دعا ہو گئ
یوں سمجھو عبادت ادا ہو گئ
سحرش سحر صاحبہ ۔ پہلے غزل کی بحر متعین کیجیئے ۔ایک دو مصرع بحر میں آرہے ہیں ۔
تمام مصرعوں اور اشعار میں یہی وزن ہونا ضروری ہے ۔
سحرش سحر — جون 18، 2019 10:41 صبح
بہت شکریہ جناب!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 18، 2019 10:55 صبح
اس غزل کو فاعلن فاعلن فاعلن پر کیا جاسکتا ہے
دل لگی یوں سزا ہوگئی
اپنے ہاتھوں فنا ہوگئی
آئی پیری جوانی گئی
زندگی اک سزا ہوگئی
دی ہے ناحق جو تو نے مجھے
بد دعا بھی دعا ہوگئی
سحرش سحر — جون 18، 2019 1:29 شام
بہت شکریہ خلیل صاحب ...
آپ نے ان چند ا شعار کے نوک پلک ایسے مزہ کے درست کر دیے کہ جی چاہتا ہے پوری غزل ہی آپ رکھ لیں ۔ اپنے نام کر دے:)
شاعری کے ناپ تول وزن بحر یہ سب شاید میرے بس سے باہر ہیں اس لیے میری توبہ :D
عرفان سعید — جون 18، 2019 1:34 شام
شاعری کے ناپ تول وزن بحر یہ سب شاید میرے بس سے باہر ہیں اس لیے میری توبہ
ہمت مت ہاریں، کوشش جاری رکھیں۔ یہاں فورم پر ہی آپ کو بہت اچھا مواد مل جائے گا۔
سحرش سحر — جون 18، 2019 1:37 شام
ارے عرفان بھائی ! اپ ہمت دینے کی کوشش کر رہےہیں مگر یہ میری چوتھی ہمت بھری کوشش تھی ....ناکام گئ ۔
عرفان سعید — جون 18، 2019 1:43 شام
ارے عرفان بھائی ! اپ ہمت دینے کی کوشش کر رہےہیں مگر یہ میری چوتھی ہمت بھری کوشش تھی ....ناکام گئ ۔
اتنی جلدی حوصلہ مت ہاریں۔ پہلے کچھ مطالعہ وغیرہ بھی کریں۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 18، 2019 2:48 شام
بہت شکریہ خلیل صاحب ...
آپ نے ان چند ا شعار کے نوک پلک ایسے مزہ کے درست کر دیے کہ جی چاہتا ہے پوری غزل ہی آپ رکھ لیں ۔ اپنے نام کر دے:)
شاعری کے ناپ تول وزن بحر یہ سب شاید میرے بس سے باہر ہیں اس لیے میری توبہ :D
ہمت نہ ہارئیے بلکہ کوشش اور مطالعہ جاری رکھیے۔ اس سلسلے میں ہمارا ذیل مضمون بھی ایک نظر دیکھ لیجیے۔
شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

عظیم — جون 18، 2019 3:11 شام
مایوس ہونے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ دیکھیں کتنے لوگ آپ کی مدد کے لیے پہنچے ہیں!
قریب ترین بحر ہو گی
فعولن فعولن فعولن فعل
مری دل لگی اک سزا ہو گئی
میں اپنے ہی ہاتھوں فنا ہو گئی
تقطیع

م ری دل ل گی اک س زا ہو گ ئی
م اپ نے ہ ہا تو ف نا ہو گ ئی
عروض کے متعلق تھوڑی بہت معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے بس!! باقی چیزیں آہستہ آہستہ سمجھ میں آتی جائیں گی
انیس جان — جون 18، 2019 7:44 شام
بہت شکریہ خلیل صاحب ...
آپ نے ان چند ا شعار کے نوک پلک ایسے مزہ کے درست کر دیے کہ جی چاہتا ہے پوری غزل ہی آپ رکھ لیں ۔ اپنے نام کر دے:)
شاعری کے ناپ تول وزن بحر یہ سب شاید میرے بس سے باہر ہیں اس لیے میری توبہ :D
امیدِ "مردِ" مومن ہے خدا کے راز دانوں میں
ہمت مت ہاریے شروع شروع میں ہمیں بھی کچھ نہیں آتا تھا
اگر آپ ہماری ابتدائی شاعری دیکھ لیں پھر آپ کو اپنی شاعری ہمارے مقابلے مرزا غالب مومن داغ حسرت، کی شاعری لگنے لگے
سحرش سحر — جون 19، 2019 11:00 صبح
جی اپ سب کا شکریہ ....!
چلیں ٹھیک ہے، کبھی کبھار اصلاح سخن کے دروازے پر دستک دیتے رہیں گے ۔
شاہد شاہنواز — جون 20، 2019 9:27 صبح
جی اپ سب کا شکریہ ....!
چلیں ٹھیک ہے، کبھی کبھار اصلاح سخن کے دروازے پر دستک دیتے رہیں گے ۔
نئے شعراء کو بحریں اور اوزان کے مسائل اکثر پریشان کرتے ہیں۔
اردو محفل کے ٹاپ ہیڈر میں عروض کے نام سے ایک لنک موجود ہے۔
اس لنک پر جا کر "اصلاح" کے زمرے میں شعر لکھ کر اس کا نتیجہ دیکھیں۔
جن مصرعوں میں الفاظ کا رنگ سرخ دکھائی دے، انہیں تبدیل کردیں۔
اس مشق سے بھی آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
سحرش سحر — جون 20، 2019 10:28 صبح
شاہد بھا ئی آپ نے بہت اچھی تجویز دی ہے ۔ جزاک اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107260/