غزل برائے اصلاح

محمد فائق — جولائی 11، 2019 9:26 صبح
ہنر حیات کا تدبیر کے نصاب میں تھا
میں بد نصیبی سے قسمت کے پیچ وتاب میں تھا
خود اپنے آپ سے آگاہی ہوسکی نہ مری
مرا وجود خدا جانے کس سراب میں تھا
یہ اور بات نہ تھا انتخاب میں شامل
وگرنہ ذکر مرا بھی تری کتاب میں تھا
اٹھایا جاتا نہ کیوں بزمِ شاد مانی سے
میں مجلسِ غمِ دوراں کے انتخاب میں تھا
رہا جواب سے محروم عمر بھر فائق
وہ اک سوال کہ جو زندگی کے باب میں تھا
محمد فائق — جولائی 11، 2019 9:27 صبح
الف عین سر
محمد وارث سر
الف عین — جولائی 11، 2019 5:28 شام
درست ہے غزل
بس اس شعر میں
خود اپنے آپ سے آگاہی ہوسکی نہ مری
مرا وجود خدا جانے کس سراب میں تھ
پہلا مصرع آگاہی کی ی کے اسقاط کے ساتھ 'ہی ہو' سے پیدا شدہ تنافر کے باعث رواں نہیں ۔ پہچان استعمال کرنے میں کیا مشکل ہے؟
محمد فائق — جولائی 13، 2019 11:37 صبح
بہت شکریہ سر رہنمائی کے لیے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107582/