غزل برائے اصلاح

سید احسان — جولائی 20، 2019 10:40 صبح
تمام اساتذہ کرام اور صاحبان رائے سے توجہ و اصلاح کی درخواست ہے ۔
تم سے ملا تو زیست کا یہ ڈھب سمجھ لیا
لیلی و قیس کا تھا جو مذہب سمجھ لیا
قربان اس کے ظرف نظر پر ہزار جان
جس نے کتاب عشق کو مکتب سمجھ لیا
شوخی ،حیا ، جوانی ، لچک اور دلبری
ہر اک ادا کو حسن مرکب سمجھ لیا
دنیا تمام عمر سمجھ میں نہ آسکی
جب قصۂ حسین پڑھا سب سمجھ لیا
اب اس کی بات کا بھی یقیں کیا کرے یہ دل
جس نے تمہاری زلف کو ہی شب سمجھ لیا
سید احسان
سید احسان — جولائی 21، 2019 3:58 صبح
الف عین سر اور احباب توجہ فرمائیں
الف عین — جولائی 21، 2019 4:06 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
سید احسان — جولائی 21، 2019 4:08 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
سر آپ کا بہت بہت شکریہ ۔۔ نوازش ۔۔
سر “حسن مرکب “ درست ترکیب ہے ؟؟؟
الف عین — جولائی 21، 2019 6:36 صبح
سر آپ کا بہت بہت شکریہ ۔۔ نوازش ۔۔
سر “حسن مرکب “ درست ترکیب ہے ؟؟؟
بنائی جا سکتی ہے ایسی ترکیب
سید احسان — جولائی 21، 2019 1:04 شام
بنائی جا سکتی ہے ایسی ترکیب
شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107728/