فیضان قیصر — اکتوبر 30، 2019 8:33 صبح
تکلف کی کوئی ضرورت نہیں ہے
مجھے اصل میں گھر کی عادت نہیں ہے
ہمارا تعلق سلامت تو ہے نا؟
مجھے تم سے کیوں اب شکایت نہیں ہے؟
فقط خود کلامی رقم کی گئی ہے
مری شاعری میں بناوٹ نہیں ہے
ضرورت نے ہے باندھ رکھا وگرنہ
کسی کو کسی کی ضرورت نہیں ہے
تمھیں دیکھ کر یوں ہی سوچا ہے میں نے
کسی کو یہاں غم سے رخصت نہیں ہے
مجھے ایسے گھر کا بھلا فائدہ کیا ؟
جہاں پیار تک کی سہولت نہیں ہے
فیضان قیصر — اکتوبر 30، 2019 8:34 صبح
عظیم — اکتوبر 30، 2019 9:10 صبح
'سلامت تو' میں ت کی تکرار اچھی نہیں۔
'نہیں کیا' کیا جا سکتا ہے
پانچھواں شعر سمجھ میں نہیں آ رہا. اگلے میں 'یوں ہی' عجیب لگ رہا ہے 'اب یہ سوچا ہے' بہتر ہو سکتا ہے یا اس طرح کا کچھ اور
باقی درست ہے ماشاء اللہ
فیضان قیصر — اکتوبر 30، 2019 10:13 صبح
'سلامت تو' میں ت کی تکرار اچھی نہیں۔
'نہیں کیا' کیا جا سکتا ہے
پانچھواں شعر سمجھ میں نہیں آ رہا. اگلے میں 'یوں ہی' عجیب لگ رہا ہے 'اب یہ سوچا ہے' بہتر ہو سکتا ہے یا اس طرح کا کچھ اور
باقی درست ہے ماشاء اللہ
شکریہ عظیم بھائی کیا یہ ٹھیک ہے
مجھے یا تمھیں یا فلاں اور فلاں کو
کسی کو یہاں غم سے رخصت نہیں ہے
کہیں تو غلط تُو بھی فیضان ہوگا
سبھی کچھ خرابیِ قسمت نہیں ہے
الف عین — اکتوبر 31، 2019 6:13 صبح
شکریہ عظیم بھائی کیا یہ ٹھیک ہے
مجھے یا تمھیں یا فلاں اور فلاں کو
کسی کو یہاں غم سے رخصت نہیں ہے
کہیں تو غلط تُو بھی فیضان ہوگا
سبھی کچھ خرابیِ قسمت نہیں ہے
یہ اشعار درست ہیں
بناوٹ قافیہ غلط ہے، ت اور ٹ صوتی طور پر بھی الگ الگ حروف ہیں
فیضان قیصر — نومبر 1، 2019 5:49 شام
یہ اشعار درست ہیں
بناوٹ قافیہ غلط ہے، ت اور ٹ صوتی طور پر بھی الگ الگ حروف ہیں
الف عین شکریہ سر
محمد شکیل خورشید — نومبر 8، 2019 12:40 شام
ہمارا تعلق سلامت تو ہے نا؟
مجھے تم سے کیوں اب شکایت نہیں ہے؟
تکنیکی باریکیاں اپنی جگہ، مجھے تو خیال بہت زبردست لگا، ماشا اللہ
فیضان قیصر — نومبر 9، 2019 6:29 صبح
تکنیکی باریکیاں اپنی جگہ، مجھے تو خیال بہت زبردست لگا، ماشا اللہ
بہت شکریہ محترم -