غزل برائے اصلاح

فیضان قیصر — نومبر 15، 2019 12:20 شام
سب سے سب کچھ چھپا چکا ہوں میں
قفل اتنے لگا چکا ہوں میں
اب مجھے جانے کی اجازت دیں
اور ویسے بھی جا چکا ہوں میں
منفرد ہونا مسئلہ ہے بڑا
بارہا منہ کی کھا چکا ہوں میں
ثالثی آپ کو مبارک ہو
اب بہت دور جا چکا ہوں میں
اب محبت فقط اذیت ہے
حسِ الفت گنوا چکا ہوں میں
خواب آنکھوں نے پھر نہیں دیکھے
زور پورا لگا چکا ہوں میں
فیضان قیصر — نومبر 15، 2019 12:21 شام
الف عین سر
عظیم بھائی
الف عین — نومبر 15، 2019 5:21 شام
اب مجھے جانے کی.... میں جانے کی ے کا اسقاط گوارا نہیں، الفاظ بدل دد
باقی درست لگتی ہے غزل
فیضان قیصر — نومبر 15، 2019 6:12 شام
اب مجھے جانے کی.... میں جانے کی ے کا اسقاط گوارا نہیں، الفاظ بدل دد
باقی درست لگتی ہے غزل
شکریہ سر اس طرح ٹھیک ہوگا؟
مجھکو جانے کی اب اجازت دو
الف عین — نومبر 16، 2019 4:51 صبح
شکریہ سر اس طرح ٹھیک ہوگا؟
مجھکو جانے کی اب اجازت دو
درست

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.109195/