غزل برائے اصلاح

فیضان قیصر — نومبر 22، 2019 8:31 صبح
آپ سے دور رہ کے اچھا ہوں
میں بھی اب آپ کے ہی جیسا ہوں
آپ کو بھولنا تو مشکل تھا
اس لیے خود کو بھول بیٹھا ہوں
کتنا ڈرپوک ہو گیا ہوں نا !
اب محبت سے بھی میں ڈرتا ہوں
میں کسی پر نہیں کھلا اب تک
ہاں اگرچہ رسائی دیتا ہوں
تم مرے ساتھ چل نہیں سکتے
میں تو تھوڑی سی دور چلتا ہوں
ایک فیضان نامی بندہ ہے
میں اسے ڈھونڈھنے کو نکلا ہوں
فیضان قیصر — نومبر 22، 2019 8:32 صبح
الف عین سر
عظیم بھائی
فیضان قیصر — نومبر 22، 2019 10:28 صبح
میں تو بس تھوڑی دور چلتا ہوں (کیا یہ درست ہے)
عمران سرگانی — نومبر 22، 2019 10:39 صبح
میں تو بس تھوڑی دور چلتا ہوں (کیا یہ درست ہے)
تھوڑا چل کر میں تھک سا جاتا ہوں
یا
تھک کے جلدی میں بیٹھ جاتا ہوں
الف عین — نومبر 23، 2019 6:15 صبح
باقی تو سب درست ہے
تم مرے ساتھ چل نہیں سکتے
یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں تم سے بہتر ہوں۔ میری رفتار اتنی تیز ہے کہ تم اس رفتار سے نہیں چل سکتے۔ مجھے تو یہ مضمون غلط ہی لگ رہا ہے کہ میں تھوڑی ہی دیر چلتا ہوں اور تھک کے بیٹھ جاتا ہوں۔
تم میرے ساتھ منزل تک نہیں پہنچ سکتے کہیں تو یہ مفہوم درست ہوتا ہے
فیضان قیصر — نومبر 23، 2019 10:20 صبح
باقی تو سب درست ہے
تم مرے ساتھ چل نہیں سکتے
یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں تم سے بہتر ہوں۔ میری رفتار اتنی تیز ہے کہ تم اس رفتار سے نہیں چل سکتے۔ مجھے تو یہ مضمون غلط ہی لگ رہا ہے کہ میں تھوڑی ہی دیر چلتا ہوں اور تھک کے بیٹھ جاتا ہوں۔
تم میرے ساتھ منزل تک نہیں پہنچ سکتے کہیں تو یہ مفہوم درست ہوتا ہے
شکریہ سر -

شکریہ سر - ویسے یہ میں نے باہمی رشتے کی بابت کہا کہ میں زیادہ دیر رشتہ نباہ نہیں سکتا - دوسرا یہ کہ میں اچھا ہم سفر نہیں ہوں زیادہ دور تک ساتھ نہیں چلتا
فیضان قیصر — نومبر 23، 2019 10:26 صبح
اگر یوں کہیں تو
تم مجھے ہم سفر نہیں سمجھو
میں فقط تھوڑی دور چلتا ہوں
الف عین — نومبر 24، 2019 7:21 صبح
اگر یوں کہیں تو
تم مجھے ہم سفر نہیں سمجھو
میں فقط تھوڑی دور چلتا ہوں
تم مجھے ہم سفر بناؤ مت
میں تو بس تھوڑی دور چلتا ہوں
بہتر ہو گا اس صورت میں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.109277/