غزل برائے اصلاح

Qadeer khan — فروری 14، 2020 2:49 شام
خیال اپنا نہیں رہتا تمھارے آنے کے بعد
تمھیں محسوس کرتا ہوں تمہارے جانے کے بعد
تمھارے در گدا گر ہوں نظر کی آس لے کر
نہیں ہو گی ضرورت کچھ تمہارے پانے کے بعد
معافی کی طلب کرتے نظر آتے ہیں ظالم
بڑی ہی دیر کردی ہے ستم کو ڈھانے کے بعد
خفا ہونا نہیں اتنا برا لیکن ذرا سوچو
بہار آتی نہیں جلدی خزاں کے چھانے کے بعد
نظر کو دیدہ ور کر دیا تمہاری اک نظر نے
اب اور کچھ راس نہ آئے تمہارے بھانے کے بعد

الف عین — فروری 15، 2020 7:56 صبح
یہ کسی مستعمل بحر میں نہیں
Qadeer khan — فروری 15، 2020 11:58 صبح
اچھی بات ہے.مگر مجھے میرے مضامین پورے کرنے تھے.
.آئندہ مستعمل بحر میں کہوں گا.وزن یہ ہے.
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن
الف عین — فروری 16، 2020 7:33 صبح
'نے کے بعد' کو فعولن کس طرح بنایا جا سکتا ہے؟ 'ن کے بع' تو مکن ہے، لیکن آنے کی ے کو گرایا نہیں جا سکتا
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 16، 2020 7:49 صبح
تمام ہی قوافی میں ے کا اسقاط ہورہا ہے، جو روانی کو متاثر کرتا ہے۔ آن کے بعد، جان کے بعد، ڈھان کے بعد ۔۔۔ اگر ہزج میں ہی شعر پڑھتے زبان اٹکنے لگے تو فائدہ!
مطلع دولخت ہے۔ دونوں مصرعے مربوط نہیں، بلکہ ہر مصرعہ اپنے اندر الگ مضمون لئے ہوئے ہے۔ ایک شعر کے دو مصرعوں میں بیان کا تسلسل ہونا ضروری ہے، وگرنہ شعر معیوب گردانا جاتا ہے۔
تمھارے در گدا گر ہوں نظر کی آس لے کر
نہیں ہو گی ضرورت کچھ تمہارے پانے کے بعد
’’تمہارے در گداگر‘‘ چہ معنی؟
در کا گداگر ہونا چاہیئے ۔۔۔ بلکہ گداگر بھی نہیں ۔۔۔ شعری اصطلاح میں اس مفہوم کو نبھانے کے لئے محض گدا کہا جاتا ہے۔ گداگر سے عموماً پیشہ ور مانگنے والے مراد ہوتے ہیں۔
مزید برآں، ’’تمہارے پانے کے بعد‘‘ بھی غلط اسلوب ہے ۔۔۔ ’’تمہیں پانے کے بعد‘‘ کہنا چاہیئے۔
’’کچھ ضرورت‘‘ سے بھی مفہوم مکمل ادا نہیں ہوتا ۔۔۔ یہاں ’’کچھ بھی‘‘ یا ’’کوئی بھی‘‘ کا محل ہے۔
معافی کی طلب کرتے نظر آتے ہیں ظالم
بڑی ہی دیر کردی ہے ستم کو ڈھانے کے بعد
’’معافی کی طلب‘‘ نہیں کی جاتی ۔۔۔ ’’معافی طلب‘‘ کرنا درست محاورہ ہے!
نیز ’’ستم کو ڈھانا‘‘ بھی محاورے کے خلاف ہے ۔۔۔ ’’ستم ڈھانا‘‘ درست ہوتا ہے۔
خفا ہونا نہیں اتنا برا لیکن ذرا سوچو
بہار آتی نہیں جلدی خزاں کے چھانے کے بعد
پہلا مصرعہ آپ کی چنیدہ بحر میں نہیں، بلک ہزج سالم میں ہے (مفاعیلن ضرب ۴)
ایک بار پھر ۔۔۔ ’’خزاں کے چھانے‘‘ میں کے زائد ہے ۔۔۔ ’’خزاں چھانا‘‘ درست محاورہ ہے۔
نظر کو دیدہ ور کر دیا تمہاری اک نظر نے
اب اور کچھ راس نہ آئے تمہارے بھانے کے بعد
پہلا مصرعہ بحر سے خارج ہے۔ ’’کردیا‘‘ میں دیا کے الف کا اسقاط ٹھیک نہیں۔
نظریں دیدہ ور کیسے ہوتی ہیں؟ یہ بات خود بھی قابلِ غور ہے!
دوسرے مصرعے میں ’’نہ‘‘ کو دوحرفی باندھا گیا ہے، جو ناپسندیدہ ہے۔
’’اب اور‘‘ کو ’’ اَبُر‘‘ پڑھنا پڑھ رہا ہے، جو ٹھیک نہیں۔ وصالِ الف کے ساتھ بھی ’’ اب اور‘‘ کو ’’ اَ بَور‘‘ تقطیع کیا جائے گا، جس کی وجہ سے مصرعہ بحر سے خارج ہوجائے گا۔
دعاگو،
راحلؔ۔
Qadeer khan — فروری 17، 2020 2:01 شام
'نے کے بعد' کو فعولن کس طرح بنایا جا سکتا ہے؟ 'ن کے بع' تو مکن ہے، لیکن آنے کی ے کو گرایا نہیں جا سکتا
الف اضافے کے ساتھ فعولان وزن پر ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 17، 2020 2:07 شام
الف اضافے کے ساتھ فعولان وزن پر ہے
بھائی مسئلہ ’’بعد‘‘ کے ساتھ نہیں ہے، ’’نے‘‘ کے ساتھ ہے!!!
آپ آخری رکن کو فعولن باندھیں یا فعولان، ’’نے‘‘ فعولن کے ’’ف‘‘ کے مقابل ہی آئے گا! نتیجتاً ’’آنے کے بعد، جانے کے بعد، ڈھانے کے بعد‘‘ وغیرہ کو ’’آن کےبعد، جان کے بعد۔۔۔‘‘ پڑھنا پڑے گا!
Qadeer khan — فروری 17، 2020 2:09 شام
شکریہ اصلاح کرلیں گے ان شا ءاللہ
Qadeer khan — فروری 17، 2020 2:12 شام
بھائی مسئلہ ’’بعد‘‘ کے ساتھ نہیں ہے، ’’نے‘‘ کے ساتھ ہے!!!
آپ آخری رکن کو فعولن باندھیں یا فعولان، ’’نے‘‘ فعولن کے ’’ف‘‘ کے مقابل ہی آئے گا! نتیجتاً ’’آنے کے بعد، جانے کے بعد، ڈھانے کے بعد‘‘ وغیرہ کو ’’آن کےبعد، جان کے بعد۔۔۔‘‘ پڑھنا پڑے گا!
کیا نے کی یا گرائی جا سکتی ہے؟ نہیں تو کیوں نہیں میں نے تو پڑھا تھا ہندی ے گرائی جا سکتی ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 17، 2020 2:24 شام
اصولاً گرائی جاسکتی ہے، مگر اسقاط حروف ۲ جمع ۲ کا قاعدہ نہیں ہے۔ اگر روانی خلل آتا ہو، یا اسقاط کے بعد لفظ کا معنی بدل رہا ہو تو اساتذہ اس سے احتراز کی صلاح دیتے ہیں۔
جانے کی ے اگر ساقط کردی جائے تو جان بنتا ہے، جو معنی کے اعتبار سے علیحدہ، مستقل لفظ ہے۔
باقی آپ کی مرضی!
Qadeer khan — فروری 17، 2020 2:27 شام
اصولاً گرائی جاسکتی ہے، مگر اسقاط حروف ۲ جمع ۲ کا قاعدہ نہیں ہے۔ اگر روانی خلل آتا ہو، یا اسقاط کے بعد لفظ کا معنی بدل رہا ہو تو اساتذہ اس سے احتراز کی صلاح دیتے ہیں۔
جانے کی ے اگر ساقط کردی جائے تو جان بنتا ہے، جو معنی کے اعتبار سے علیحدہ، مستقل لفظ ہے۔
باقی آپ کی مرضی!
اچھی بات ہے.بہت بہت شکریہ
Qadeer khan — فروری 17، 2020 2:30 شام
اچھی بات ہے.بہت بہت شکریہ
محاوروں کی غلطی جان بوجھ کر کی آئندہ دھیان رکھوں گا.سب کا بہت بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.110498/