غزل برائے اصلاح

فیضان قیصر — نومبر 1، 2020 10:22 صبح
سوچ کا ارتقا ضروری ہے
اور بے انتہا ضروری ہے
اس لیے تم سے حال پوچھ لیا
مجھ کو ایسا لگا ضروری ہے
تاکہ خوشبو نہ جائے رشتوں سے
گھر میں اک موتیا ضروری ہے
ماں میں سویا نہیں ہوں عرصے سے
مجھ کو لوری سنا ضروری ہے
ختم ہوتے نہیں دعا سے فقط
کچھ غموں کی دوا ضروری ہے
آج حالت عجیب ہے اے دوست
مجھ کو سینے لگا ضروری ہے
زندگانی ہے قیمتی فیضان
اس کے نخرے اٹھا ضروری ہے
فیضان قیصر — نومبر 1، 2020 10:22 صبح
الف عین سر
راحل بھائی
ارشد چوہدری — نومبر 1، 2020 10:47 صبح
بہت خوب فیضان بھائی،کافی دنوں بعد نظر آئے خیریت
الف عین — نومبر 2، 2020 1:56 صبح
سوچ کا ارتقا ضروری ہے
.. ارتقا جیسے ثقیل لفظ کے ساتھ سوچ جیسا ہندی لفظ میل نہیں کھاتا، اسے فکر کر دو
اس کے علاوہ 'سینے لگانا' کوئی محاورہ نہیں، سینے سے لگانا ہوتا ہے، ہاں گلے لگانا درست ہے۔
اس شعر کے علاوہ باقی سب درست ہے
فیضان قیصر — نومبر 2، 2020 11:43 صبح
بہت خوب فیضان بھائی،کافی دنوں بعد نظر آئے خیریت
بہت شکریہ محترم، بس ذرا مصروف تھا اور کچھ لکھ بھی نہیں رہا تھا ، امید ہے آپ بالکل خیرہت سے ہوں گے
فیضان قیصر — نومبر 2، 2020 11:43 صبح
سوچ کا ارتقا ضروری ہے
.. ارتقا جیسے ثقیل لفظ کے ساتھ سوچ جیسا ہندی لفظ میل نہیں کھاتا، اسے فکر کر دو
اس کے علاوہ 'سینے لگانا' کوئی محاورہ نہیں، سینے سے لگانا ہوتا ہے، ہاں گلے لگانا درست ہے۔
اس شعر کے علاوہ باقی سب درست ہے

بہت شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.113756/