غزل برائے اصلاح

فیضان قیصر — دسمبر 10، 2020 7:12 صبح
میرے سر پر ہے آسماں سائیں
پھر بھی کتنا ہوں بے اماں سائیں
خوش گمانی ہے اب علاجِ غم
اس لیے بھی ہوں خوش گماں سائیں
کر لیا نا! خدا کو بھی مشکوک
اور سلجھاؤ گتھیاں سائیں
گھر تو اپنا میں چھوڑ آیا ہوں
دل مگر رہ گیا وہاں سائیں
ایک بے کیف رابطے کے سوا
کچھ نہیں اپنے درمیاں سائیں
میں ازل سے ہوں بدگماں سب سے
آپ سے بھی ہوں بدگماں سائیں
کیا میں آرام پاسکوں گا کبھی
کچھ تو فرماؤ، ہاں کہ ناں سائیں
میں بھی دیکھوں کہ کون ہے فیضان
اس کو بلوا ئیے یہاں سائیں
فیضان قیصر — دسمبر 10، 2020 7:13 صبح
الف عین سر
راحل بھیا
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 10، 2020 7:19 صبح
مطلع ایطائے خفی کا شکار ہے، اس کے علاوہ اور تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا مجھے۔ استادِ محترم بہتر بتا سکتے ہیں۔
فیضان قیصر — دسمبر 10، 2020 7:29 صبح
مطلع ایطائے خفی کا شکار ہے، اس کے علاوہ اور تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا مجھے۔ استادِ محترم بہتر بتا سکتے ہیں۔

شکریہ راحل بھائی، میرا خیال ہے آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ،آسماں کی جگہ سائباں کر دیتا ہوں
الف عین — دسمبر 11، 2020 8:49 صبح
مطلع سائباں کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گا۔ باقی اشعار بھی درست لگ رہے ہیں لیکن یہ 'ناں' میرے گلے سے نہیں اترتا۔ اردو میں نہ ہوتا ہے نفی کے لئے، اور 'نا' ہوتا ہے تاکید کے لئے( سمجھ رہے ہو نا! )۔ یہ غنہ کے اضافے والا ناں شاید پنجابی میں ہو اسی لئے صرف پاکستانی شاعری میں نظر آتا ہے۔ اس لئے تم کو معاف بھی کیا جا سکتا ہے!
فیضان قیصر — دسمبر 11، 2020 1:48 شام
مطلع سائباں کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گا۔ باقی اشعار بھی درست لگ رہے ہیں لیکن یہ 'ناں' میرے گلے سے نہیں اترتا۔ اردو میں نہ ہوتا ہے نفی کے لئے، اور 'نا' ہوتا ہے تاکید کے لئے( سمجھ رہے ہو نا! )۔ یہ غنہ کے اضافے والا ناں شاید پنجابی میں ہو اسی لئے صرف پاکستانی شاعری میں نظر آتا ہے۔ اس لئے تم کو معاف بھی کیا جا سکتا ہے!
شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.114239/