غزل برائے اصلاح

محمد فائق — دسمبر 22، 2020 6:37 شام
#غزل
کر چکا تو ضد بہت اب میرا کہنا مان لے
دل مرے چھوڑ اس کی یادیں خود کو تنہا مان لے
ہجر کی یہ رات کٹنے والی ہے لگتا نہیں
کچھ چراغاں کرلے اور شب کو سویرا مان لے
وہ تو کارِ بے وفائی چھوڑنے والے نہیں
تھوڑا چین آجائے گا ان کو پرایا مان لے
کاروبارِ عشق میں بھی منفعت کا دخل ہے؟
میں نہیں مانوں گا چاہے ساری دنیا مان لے
آزمائش اور نہ لے آرائشِ دنیا مری
ہار میں تسلیم کرتا ہوں ، خدارا مان لے
عارضہ تنہائی کا بالکل رفع ہو جائے گا
ایسا کر فائق کتابوں کو مسیحا مان لے
محمد فائق — دسمبر 22، 2020 6:37 شام
الف عین سر
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 22، 2020 6:41 شام
دلے مرے چھوڑ اس کی یادیں خود کو تنہا مان لے
یہ مصرع ایک مرحوم شخصیت کی یاد دلا رہا ہے، اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔۔۔۔ ٹائپو درست کر لیں :)
محمد فائق — دسمبر 22، 2020 6:45 شام
یہ مصرع ایک مرحوم شخصیت کی یاد دلا رہا ہے، اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔۔۔۔ ٹائپو درست کر لیں :)
کس مرحوم کی یاد دلا رہا ہے میں کچھ سمجھا نہیں
ٹائپو درست کر لیا ہے شکریہ
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 22، 2020 6:53 شام
کس مرحوم کی یاد دلا رہا ہے میں کچھ سمجھا نہیں
ٹائپو درست کر لیا ہے شکریہ
غالباً آپ کافی عرصہ سے پاکستان سے باہر ہیں، یا پھر ہندوستان سے ہیں ۔۔۔ ورنہ پہچان لیتے :)
محمد فائق — دسمبر 22، 2020 6:56 شام
غالباً آپ کافی عرصہ سے پاکستان سے باہر ہیں، یا پھر ہندوستان سے ہیں ۔۔۔ ورنہ پہچان لیتے :)
جی میں انڈیا سے ہوں
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 22، 2020 6:58 شام
جی میں انڈیا سے ہوں
ماشاء اللہ ۔۔۔ مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے ہندوستانی نوجوانوں کو اتنی اچھی اردو، اردو رسم الخط میں لکھتا دیکھ کر۔
محمد فائق — دسمبر 22، 2020 6:59 شام
ماشاء اللہ ۔۔۔ مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے ہندوستانی نوجوانوں کو اتنی اچھی اردو، اردو رسم الخط میں لکھتا دیکھ کر۔
شکریہ
الف عین — دسمبر 23، 2020 5:06 صبح
کر چکا تو ضد بہت اب میرا کہنا مان لے
دل مرے چھوڑ اس کی یادیں خود کو تنہا مان لے
... درست معلوم نہیں احسن میاں کا اشارہ کس شخصیت کی طرف ہے، میں بھی ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نہیں سمجھ سکا
ہجر کی یہ رات کٹنے والی ہے لگتا نہیں
کچھ چراغاں کرلے اور شب کو سویرا مان لے
... والی' کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا
ہجر کی شب کٹنے والی ہے مجھے لگتا نہیں
یا اس طرح کا مصرع کر دو
وہ تو کارِ بے وفائی چھوڑنے والے نہیں
تھوڑا چین آجائے گا ان کو پرایا مان لے
... خوب، درست ہے شعر
کاروبارِ عشق میں بھی منفعت کا دخل ہے؟
میں نہیں مانوں گا چاہے ساری دنیا مان لے
... درست
آزمائش اور نہ لے آرائشِ دنیا مری
ہار میں تسلیم کرتا ہوں ، خدارا مان لے
... اور کا اُر بن جانا قابلِ قبول نہیں
آزمائش یوں نہ لے......
عارضہ تنہائی کا بالکل رفع ہو جائے گا
ایسا کر فائق کتابوں کو مسیحا مان لے
... رفع کا تلفظ غلط ہو گیا۔ ع ساکن ہوتا ہے
رفع ہو جائے گا تنہائی کا تیرا عارضہ
کیا جا سکتا ہے
الف عین — دسمبر 23، 2020 5:06 صبح
جی میں انڈیا سے ہوں
خوشی ہوئی جان کر، کہاں سے تعلق ہے؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 23، 2020 6:34 صبح
احسن میاں کا اشارہ کس شخصیت کی طرف ہے، میں بھی ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نہیں سمجھ سکا
اس مصرعے کی وجہ سے نہیں، پہلے جو ٹائپو تھا اس کے سبب ان مرحوم کا خیال آیا. نام اس لیے نہیں لکھ رہا کہ شاید یہاں ان کو کوئی معتقد ہو اور اس کو برا لگے :)
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 23، 2020 1:36 شام
اس مصرعے کی وجہ سے نہیں، پہلے جو ٹائپو تھا اس کے سبب ان مرحوم کا خیال آیا. نام اس لیے نہیں لکھ رہا کہ شاید یہاں ان کو کوئی معتقد ہو اور اس کو برا لگے :)
پہلے تو شاید چل جاتا مگر اب نام نہ لینا ہی بہتر ہے
محمد فائق — دسمبر 23، 2020 2:27 شام
کر چکا تو ضد بہت اب میرا کہنا مان لے
دل مرے چھوڑ اس کی یادیں خود کو تنہا مان لے
... درست معلوم نہیں احسن میاں کا اشارہ کس شخصیت کی طرف ہے، میں بھی ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نہیں سمجھ سکا
ہجر کی یہ رات کٹنے والی ہے لگتا نہیں
کچھ چراغاں کرلے اور شب کو سویرا مان لے
... والی' کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا
ہجر کی شب کٹنے والی ہے مجھے لگتا نہیں
یا اس طرح کا مصرع کر دو
وہ تو کارِ بے وفائی چھوڑنے والے نہیں
تھوڑا چین آجائے گا ان کو پرایا مان لے
... خوب، درست ہے شعر
کاروبارِ عشق میں بھی منفعت کا دخل ہے؟
میں نہیں مانوں گا چاہے ساری دنیا مان لے
... درست
آزمائش اور نہ لے آرائشِ دنیا مری
ہار میں تسلیم کرتا ہوں ، خدارا مان لے
... اور کا اُر بن جانا قابلِ قبول نہیں
آزمائش یوں نہ لے......
عارضہ تنہائی کا بالکل رفع ہو جائے گا
ایسا کر فائق کتابوں کو مسیحا مان لے
... رفع کا تلفظ غلط ہو گیا۔ ع ساکن ہوتا ہے
رفع ہو جائے گا تنہائی کا تیرا عارضہ
کیا جا سکتا ہے

بہت شکریہ سر رہنمائی کے لیے
محمد فائق — دسمبر 23، 2020 2:27 شام
خوشی ہوئی جان کر، کہاں سے تعلق ہے؟
پونے مہاراشٹر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.114427/