غزل برائے اصلاح

نورالحسن جوئیہ — جنوری 13، 2017 4:44 شام
دشت و صحرا وہی سجاتے ہیں
جن کو دیوار و در ڈراتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رقص کرتے ہیں روتے جاتے ہیں
یو ں ترے ہجر کو مناتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتنے معصوم ہیں یہ دل والے
تیرے قصے تجھے سناتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناز نیناں معاف کرنا ہمیں
ہم ترا نام بھول جاتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بگولے یہ دشت کے درویش
قیس کو راستہ دکھاتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں رستہ نہیں گزرنے کا
ہم وہیں سے گزر کے آتے ہیں
محمد ریحان قریشی — جنوری 13، 2017 4:55 شام
اچھی کاوش ہے۔
پہلے شعر میں جس کی جگہ جن بہتر رہے گا۔
نازنیناں درست نہیں نازنینو درست ہوگا لیکن اس کے باوجود شترگربہ شعر میں موجود رہے گا۔
جہاں کو دو حرفی نہیں باندھا جا سکتا۔
سید عاطف علی — جنوری 13، 2017 5:13 شام
جہاں کو دو حرفی نہیں باندھا جا سکتا۔
اس بحر میں اس کی گنجائش معروف ومقبول ہے یعنی جائز ہے۔
منصور محبوب چوہدری — جنوری 13، 2017 5:45 شام
اچھی کاوش ہے۔
پہلے شعر میں جس کی جگہ جن بہتر رہے گا۔
نازنیناں درست نہیں نازنینو درست ہوگا لیکن اس کے باوجود شترگربہ شعر میں موجود رہے گا۔
جہاں کو دو حرفی نہیں باندھا جا سکتا۔
براہ کرم بحر کا تعین کر دیں تو معلومات میں اضافہ ہوگا - فعلن فعلن فعلن فعلن فعل؟
نورالحسن جوئیہ — جنوری 13، 2017 5:47 شام
براہ کرم بحر کا تعین کر دیں تو معلومات میں اضافہ ہوگا - فعلن فعلن فعلن فعلن فعل؟
فاعلاتن مفاعلن فعلن
محمد ریحان قریشی — جنوری 14، 2017 4:09 صبح
اس بحر میں اس کی گنجائش معروف ومقبول ہے یعنی جائز ہے۔
سند؟
سید عاطف علی — جنوری 14، 2017 6:00 صبح
اب ظهوری ہے اور نہ طالب ہے
اسد اللہ خان غالب ہے
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
محمد ریحان قریشی — جنوری 14، 2017 6:24 صبح
اب ظهوری ہے اور نہ طالب ہے
اسد اللہ خان غالب ہے
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
میرا اعتراض سالم اور مخبون رکن کے مقابل آنے پر نہیں تھا۔ جہاں کو فعِ یعنی سببِ ثقیل کے وزن پر باندھنے پر تھا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.94139/