غزل برائے اصلاح

محمد فائق — جنوری 4، 2018 6:46 شام
بات جب دوستی کی آتی ہے
یاد تیری بہت ستاتی ہے
عمر گزرے گی میری تیرے بغیر
فکر یہ مجھ کو کھائے جاتی ہے
ہجر ہے تو وصال بھی ہوگا
بات یہ کب یقیں دلاتی ہے
مرضِ عشق کی دوا ہی نہیں
عارضہ یہ تو نفسیاتی ہے
کوئی آساں نہیں سفر میرا
زندگی روز یہ جتاتی ہے
اور کچھ بھی نہیں ہے دنیا میں
بے ثباتی ہی بے ثباتی ہے
خواب کرتے ہیں مطمئن مجھ کو
جب حقیقت کبھی ڈراتی ہے
اس لیے سوچتا نہیں گھر کی
مفلسی در بدر پھراتی ہے
صرف لکھا ہے حالِ دل فائق
شاعری اس میں واجباتی ہے
طاہر راجپوت ملتان — جنوری 4، 2018 8:27 شام
زبردسسست ااااعلی لکھا محترم
محمد فائق — جنوری 5، 2018 10:27 صبح
زبردسسست ااااعلی لکھا محترم
شکریہ جناب
محمد فائق — جنوری 6، 2018 3:11 شام
الف عین سر
محمد ریحان قریشی صاحب
الف عین — جنوری 9، 2018 4:30 شام
مقطع کے علاوہ سب درست لگ رہی ہے غزل۔
واجبی تو درست ہے، لیکن واجباتسے مطلب بدل جاتا ہے۔ اور واجباتی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
محمد فائق — جنوری 12، 2018 3:55 صبح
مقطع کے علاوہ سب درست لگ رہی ہے غزل۔
واجبی تو درست ہے، لیکن واجباتسے مطلب بدل جاتا ہے۔ اور واجباتی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
رہنمائی کا شکریہ سر
ہوں تو میں بوریا نشیں فائق
ویسے مسند بھی مجھ پہ بھاتی ہے
کیا یہ شعر درست ہے
محمد فائق — جنوری 13، 2018 2:15 شام
عمر گزرے گی میری تیرے بغیر
فاعلاتن مفاعلن فعلات
اس مصرع کا وزن یہ ہے
باقی تمام مصرعوں کا وزن
فعلاتن مفاعلن فعلن یہ ہے
کیا یہ رائج ہے یا مصرع تبدیل کرنا پڑے گا
محمد ریحان قریشی صاحب محمد وارث صاحب الف عین سر
محمد ریحان قریشی — جنوری 13، 2018 3:47 شام
عمر گزرے گی میری تیرے بغیر
فاعلاتن مفاعلن فعلات
اس مصرع کا وزن یہ ہے
باقی تمام مصرعوں کا وزن
فعلاتن مفاعلن فعلن یہ ہے
کیا یہ رائج ہے یا مصرع تبدیل کرنا پڑے گا
محمد ریحان قریشی صاحب محمد وارث صاحب الف عین سر
جی ان بحروں کا خلط جائز ہے.
محمد فائق — جنوری 13، 2018 7:19 شام
جی ان بحروں کا خلط جائز ہے.
شکریہ
الف عین — جنوری 14، 2018 2:57 صبح
رہنمائی کا شکریہ سر
ہوں تو میں بوریا نشیں فائق
ویسے مسند بھی مجھ پہ بھاتی ہے
کیا یہ شعر درست ہے
یوں تو ہوں۔۔۔ کہو تو بات مکمل ہو جائے
محمد فائق — جنوری 14، 2018 7:09 شام
یوں تو ہوں۔۔۔ کہو تو بات مکمل ہو جائے
شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.99704/