غزل برائے اصلاح (اس محفل میں میری پہلی کاوش)

راحیل خالد نظامی — اکتوبر 13، 2014 2:43 شام
حسرتوں کے ملال سے نکلیں
کیسے اس کے خیال سے نکلیں
آؤ اس ہجر کو وصال کریں
اور آگے وصال سے نکلیں
عشق میں یہ بہت ضروری ہے
زخم ہی اندمال سے نکلیں
عین ممکن ہے درد کے مارے
زندگی کے وبال سے نکلیں
فکر اتنی ہے ایک لمحے کو
دور تیرے خیال سے نکلیں
عمر راحیلؔ خرچ کر ڈالیں
زندگی تیرے جال سے نکلیں
راحیل خالد نظامی — اکتوبر 13، 2014 2:47 شام
تمام اساتذہ کرام سے رہنمائی کی گزارش ہے :)
ابن رضا — اکتوبر 13، 2014 2:50 شام
تمام اساتذہ کرام سے رہنمائی کی گزارش ہے :)
:):):)
راحیل خالد نظامی — اکتوبر 13، 2014 2:54 شام
اردو میں ٹائپ کرنا نہیں آتا حضور اس گستاخی کے لئے معذرت خواہ ہوں :-(
ابن رضا — اکتوبر 13، 2014 2:56 شام
اردو میں ٹائپ کرنا نہیں آتا حضور اس گستاخی کے لئے معذرت خواہ ہوں :-(
محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف کرائیے۔
کوئی بات نہیں جناب آتے آتے آ ہی جائے گی۔ ویسے املاء کی اغلاط سے ٹائپنگ کا کیا سروکار؟
الف عین — اکتوبر 14، 2014 8:35 صبح
مجھے تو نہ ٹائپنگ کی کوئی غلطی نظر آ رہی ہے اور نہ عروض کی۔ غزل درست ہے۔
توصیف یوسف مغل — اکتوبر 14، 2014 8:48 صبح
رحیل بھائی بہت اچھی کاوش ہے میری طرف سے تو پورے پانچ سٹار۔۔۔۔
سید عاطف علی — اکتوبر 14، 2014 9:08 صبح
مجھے تو نہ ٹائپنگ کی کوئی غلطی نظر آ رہی ہے اور نہ عروض کی۔ غزل درست ہے۔
ز۔ذ ۔وغیرہ کی ٹائپنگ کی اغلاط تھیں جو درست کر دی گئیں ہیں ۔
غزل بھی اچھی ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%A7%D8%B3-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D9%88%D8%B4.78141/