نوید ناظم — اکتوبر 21، 2016 8:17 شام
یہ سینے میں ہو کر ہمارا نہیں ہے
لو دل پر بھی اپنا اجارہ نہیں ہے
اگر میری مانو تو کر لو محبت
بِنا اس کے بھائی گزارہ نہیں ہے
تمہیں دیکھ لیں ہم ذرا مسکرا کے
مگر تم کو اتنا گوارہ نہیں ہے
تِرے کوچے کی خاک ہو جائیں لیکن
بلند اس قدر اب ستارہ نہیں ہے
جس انداز سے وہ ہمیں دیکھتے ہیں
بھلا اس میں کوئی اشارہ نہیں ہے ؟
نوید ناظم — اکتوبر 21، 2016 8:29 شام
محترم
الف عین صاحب
محترم
راحیل فاروق صاحب
ابن رضا — اکتوبر 21، 2016 8:39 شام
بہت خوب
الف عین — اکتوبر 22، 2016 1:13 صبح
واہ، تکنیکی طور پر بھی درست۔ کیپ اٹ اپ
نوید ناظم — اکتوبر 22، 2016 7:28 شام
نوید ناظم — اکتوبر 22، 2016 7:32 شام
واہ، تکنیکی طور پر بھی درست۔ کیپ اٹ اپ
بہت شکریہ سر ۔۔۔۔ یہ آپ ہی کی شفقتوں سے ممکن ہو سکا!
اَبُو مدین — اکتوبر 22، 2016 7:45 شام
عمدہ اشعار... بھائی اگر برا نہ منائیں تو اس مصرعے کی تقطیع کر دیں...
جس انداز سے وہ ہمیں دیکھتے ہیں
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 22، 2016 7:48 شام
عمدہ اشعار... بھائی اگر نہ منائیں تو اس مصرعے کی تقطیع کر دیں...
اپنے سمجھنے کے لئے تقطیع کر رہا ہوں.
شاعرِ محترم یا استادِ محترم ہی حتمی رائے دے سکتے ہیں
جِسَندا
ز سے وہ
ہمیں دے
کھتے ہیں
الف عین — اکتوبر 23، 2016 6:41 صبح
انداز کا الف ساقط کر دیا گیا ہے، جو جائز ہے۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 23، 2016 7:21 صبح
تِرے کوچے کی خاک ہو جائیں لیکن
بلند اس قدر اب ستارہ نہیں ہے
بہت خوب
نوید ناظم — اکتوبر 23، 2016 8:43 صبح
سید عاطف علی — اکتوبر 23، 2016 12:49 شام
یہ سینے میں ہو کر ہمارا نہیں ہے
لو دل پر بھی اپنا اجارہ نہیں ہے
یہاں مطلع میں لو کی وجہ سے کیونکہ ایک اسلوب بن رہا ہے اس لیے اس کا وا ؤ گر نا مطلع کو کمزور کر رہا ہے۔ویسے تو کوئی حرج نہیں ۔
مصرع ذرا بہتر ہونا چاہیئے۔
نوید ناظم — اکتوبر 23، 2016 3:37 شام
ا
یہاں مطلع میں لو کی وجہ سے کیونکہ ایک اسلوب بن رہا ہے اس لیے اس کا وا ؤ گر نا مطلع کو کمزور کر رہا ہے۔ویسے تو کوئی حرج نہیں ۔
مصرع ذرا بہتر ہونا چاہیئے۔
جی بہت شکریہ۔۔۔ رہنمائی سے بہتری آئے گی انشاءاللہ۔