غزل برائے اصلاح (مفاعلن (فعلاتن-مفعولن) مفاعلن فعلن)

نوید ناظم — نومبر 22، 2016 5:41 شام
سفر کے مخمصے میں ہوں یہی تو مشکل ہے
میں آدھے راستے میں ہوں یہی تو مشکل ہے
کوئی نکالے مجھے جسم کی اسیری سے
میں جس لبادے میں ہوں یہی تو مشکل ہے
ارے یہ کیا ہر صورت ہی میری صورت ہے
میں سب کے چہرے میں ہوں یہی تو مشکل ہے
میں تیرا عکس ہوں باہر نکل کے آؤں گا
ابھی جو آئینے میں ہوں یہی تو مشکل ہے
تو اور طرح مجھے دیکھنے کا عادی ہے
میں اور زاویے میں ہوں یہی تو مشکل ہے
ںوید چلتا ہوں پر سفر نہیں کٹتا
ابھی بھی معمے میں ہوں' یہی تو مشکل ہے
نوید ناظم — نومبر 22، 2016 5:44 شام
محترم الف عین صاحب
محترم راحیل فاروق صاحب
La Alma — نومبر 22، 2016 6:13 شام
غزل عمدہ ہے لیکن مجھے قوافی کی سمجھ نہیں آئی . کس اصول کے تحت راستے ، لبادے ، زاویے ، معمے وغیرہ ہم قافیہ ہیں ؟
نوید ناظم — نومبر 22، 2016 7:08 شام
غزل عمدہ ہے لیکن مجھے قوافی کی سمجھ نہیں آئی . کس اصول کے تحت راستے ، لبادے ، زاویے ، معمے وغیرہ ہم قافیہ ہیں ؟
جی میں نے تو یہاں "ہ" کو روی سمجھا اور اس سے پچھلی حرکت کو زبر۔۔۔۔ اب اس بارے اساتذہ بتائیں گے کہ آیا قوافی درست ہیں یا غلط ۔
الف عین — نومبر 23، 2016 6:41 صبح
قوافی درست ہیں۔اگرچہ قوافی کا آخری حرف کا اسقاط ہو، اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
دو مصرعے وزن میں نہیں ہیں۔
ارے یہ کیا ہر صورت ہی میری صورت ہے
اور
مقطع کا پہلا مصرع
باقی درست ہیں۔
نوید ناظم — نومبر 23، 2016 12:22 شام
دو مصرعے وزن میں نہیں ہیں۔
ارے یہ کیا ہر صورت ہی میری صورت ہے
اور
مقطع کا پہلا مصرع
بہت شکریہ سر۔۔۔
یہ دونوں مصرے مفاعلن مفعولن مفاعلن فعلن پر اس طرح سے لکھے۔۔۔
ارے یہ کیا : مفاعلن
ہر صورت : مفعولن
ہِ مے رِ صو: مفاعلن
رت ہے : فعلن
نوید چل : مفاعلن
تا ہوں پر: مفعولن
سفر نہیں : مفاعلن
کٹتا : فعلن۔
سرعنوان میں بھی ٹائپو ایرر تھا' اس میں تدوین کر دی، نیز مصرعوں کی تقطیع کی ہے تا کہ جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی نشاندہی فرمائی جا سکے۔۔۔۔ آپ اک نطر دیکھ کر شقفت فرمائیں۔
محمد ریحان قریشی — نومبر 23، 2016 2:35 شام
فعلاتن کو مفعولن کرنا جائز ہے مگر روانی کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
کسی استاد کے ہاں ایسا دیکھنے کو نہیں ملے گا۔
الف عین — نومبر 24، 2016 4:27 صبح
میں نے تقطیع پر غور نہیں کیا تھا۔ مستعمل بحر تو مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن ہے ہی، اور اس پر وہ دونوں مصرعے درست نہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%84%D9%86.93168/