غزل برائے اصلاح "فاعلاتن مفاعلن فَعِلن"

فرحان محمد خان — جون 9، 2017 8:00 صبح
نام اللہ کا لے کر یہاں پر
اپنی مسجد بنائی جا رہی ہے
حاکمِ وقت دھیان میں ہو کے
اب یہ تیری خدائی جا رہی ہے
سرِ آئینے تو ہمی ہیں میاں
تری تصویر آئی جا رہی ہے
کاٹ کر ان پرندوں کے گھر کو
کیوں یہ سیڑھی بنائی جا رہی ہے
یہ دُہائی کیا ہے ہر جانب
آہ کیسی سنائی جا رہی ہے
اس کی تعمیرِ میں زمانہ لگا
بستی میری جو ڈھائی جا رہی ہے
اب کے ہم بھی تو معتبر ہوں گے
ان سے نسبت ملائی جا رہی ہے
فرحان محمد خان — جون 9، 2017 8:03 صبح
سر الف عین
محمد خلیل الرحمٰن — جون 9، 2017 8:22 صبح
نام اللہ کا لے کر یہاں پر
اپنی مسجد بنائی جا رہی ہے
حاکمِ وقت دھیان میں ہو کے
اب یہ تیری خدائی جا رہی ہے
سرِ آئینے تو ہمی ہیں میاں
تری تصویر آئی جا رہی ہے
کاٹ کر ان پرندوں کے گھر کو
کیوں یہ سیڑھی بنائی جا رہی ہے
یہ دُہائی کیا ہے ہر جانب
آہ کیسی سنائی جا رہی ہے
اس کی تعمیرِ میں زمانہ لگا
بستی میری جو ڈھائی جا رہی ہے
اب کے ہم بھی تو معتبر ہوں گے
ان سے نسبت ملائی جا رہی ہے

ہماری صلاح
ہر دوسرے مصرع میں ’’جارہی ہے‘‘ کو ’’جاتی ہے‘‘ یا مزاحاً ’’جارئی ہے‘‘ کردیں تو بہتر ہوجائے گا
محمد خلیل الرحمٰن — جون 9، 2017 8:23 صبح
نام اللہ کا ہی یہاں لے کر
اپنی مسجد بنائی جاتی ہے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 9، 2017 8:26 صبح
توڑ کر گھونسلے ہی چڑیا کے
کیوں یہ سیڑھی بنائی جاتی ہے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 9، 2017 8:27 صبح
یہ دہائی ہے کیسی ہر جانب
یا
یہ دہائی ہے کیا کہ ہر جانب
محمد خلیل الرحمٰن — جون 9، 2017 8:28 صبح
آئینے میں ہمی ہیں پھر بھی کیوں
تیری تصویر آئی جاتی ہے
فرحان محمد خان — جون 9، 2017 9:04 صبح
شکریہ سر
فرحان محمد خان — جون 11، 2017 5:26 صبح
سر الف عین
الف عین — جون 12، 2017 7:53 صبح
خلیل صاحب نے دیکھ لی اور ان کی اصلاح یا صلاح میں نے قبول کر لی۔ اس لیے کچھ نہیں لکھا۔
امجد علی راجا — جون 12، 2017 8:37 صبح
ہماری صلاح
ہر دوسرے مصرع میں ’’جارہی ہے‘‘ کو ’’جاتی ہے‘‘ یا مزاحاً ’’جارئی ہے‘‘ کردیں تو بہتر ہوجائے گا
واہ، استاد آخر استاد ہی ہوتا ہے، اور جس استادی سے آپ نے "جا رہی ہے" کو "جاتی ہے" کیا ہے، واہ بہت خوب، کلام تو اچھا ہے ہی، آپ کی صلاح نے لطف دوبالا کر دیا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D9%8E%D8%B9%D9%90%D9%84%D9%86.97053/