غزل برائے اصلاح "فاعلاتن مفاعلن فِعْلن"

فرحان محمد خان — جولائی 16، 2017 9:59 شام
اگر یہ میری ذات کی حد ہے
پھر تو اس کائنات کی حد ہے
صبح کا سورج اور کچھ بھی نہیں
یہ فقط ہے تو رات کی حد ہے
آپ کا حسن اک قیامت ہے
اور کوئی صفات کی حد ہے
میری ہی بات حرف آخر ہے
یہ تو صاحب ثبات کی حد ہے
آپ کا اک اشارہ میرے لیے
میری ہر ایک بات کی حد ہے
موت کچھ اور نہیں ہے ہرگز بھی
یہ فقط اس حیات کی حد ہے
سر الف عین
فرحان محمد خان — جولائی 16، 2017 10:00 شام
دیگر اساتذہء کرام
الف عین — جولائی 17، 2017 7:12 صبح
باقی اشعار تو درست ہیں۔ صرف مطلع بحر سے خارج ہو گیا ہے۔
یہ اگر میری ذات۔۔۔۔
ہو تو درست

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D9%90%D8%B9%D9%92%D9%84%D9%86.97608/