غزل برائے اصلاح: فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری

محمد تابش صدیقی — اپریل 19، 2017 3:07 شام
ایک ٹوٹی پھوٹی کاوش اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے.
یونہی مایوس رہتا ہوں، اِسی میں ہے خوشی میری
تُمھیں مسرور کرتی ہے، پریشاں خاطری میری
بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا
جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری
خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
اسی اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری
یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری
نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟
پھنسا ہوں کارِ دنیا میں، مگر اُمّید ہے تابشؔ
کہ دربارِ رسالتؐ میں لکھی ہے حاضری میری
(ان شاء اللہ)
محمد تابش صدیقی — اپریل 19، 2017 3:09 شام
استادِ محترم الف عین
راحیل فاروق
محمد ریحان قریشی
عظیم
استاد بڑے ویلے خان
اور دیگر
محمد عظیم الدین — اپریل 19، 2017 3:13 شام
ہماری طرف سے داد قبول کیجیے، بہت خوب
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 19، 2017 3:16 شام
ماشاءاللہ تابش بھائی بہت عمدہ غزل ہے۔
عاطف ملک — اپریل 19، 2017 3:25 شام
ایک ٹوٹی پھوٹی کاوش اساتذہ کی خدمت میں پیش ہے.
یونہی مایوس رہتا ہوں، اِسی میں ہے خوشی میری
تُمھیں مسرور کرتی ہے، پریشاں خاطری میری
بتا اے چارہ گر مجھ کو، سبب کیا ایسی نسبت کا
جو دل میں درد بڑھتا ہے، تو بڑھتی ہے ہنسی میری
خدایا لاج رکھ احباب کی اندھی محبت کی
مِرے اخلاص کی خاطر، چھُپا کم مائیگی میری
یہ کچھ سطریں جو اُبھری ہیں، مِرے بحرِ تخیل میں
فقط احساس ہے میرا، نہیں ہے شاعری میری
نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟
پھنسا ہوں کارِ دنیا میں، مگر امید ہے تابشؔ
کہ دربارِ رسالت میں لکھی ہے حاضری میری
(ان شاء اللہ)
بلاشبہ بہت عمدہ کلام ہے :)
بغیر پڑھے لکھ رہا ہوں
;)

شکر ہے اور کے بعد "دیگر" لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔ورنہ یہاں لڑائی ہو جانی تھی
محمدظہیر — اپریل 19، 2017 3:29 شام
ماشاءاللہ بہت خوب تابش بھائی:)
الف عین — اپریل 19، 2017 3:40 شام
اچھی غزل ہے۔ مبارک ہو۔
آج کل محفل میں مفاعیلن مفاعیلن کا وائرس پھیلا ہوا ہے شاید۔ محمد عظیم الدین بھی اسی بحر میں کہے جا رہے ہیں غزلوں پہ غزلیں
محمد تابش صدیقی — اپریل 19، 2017 5:26 شام
ہماری طرف سے داد قبول کیجیے، بہت خوب
بہت شکریہ جناب.
ماشاءاللہ تابش بھائی بہت عمدہ غزل ہے۔
جزاک اللہ
بلاشبہ بہت عمدہ کلام ہے :)
آداب
ماشاءاللہ بہت خوب تابش بھائی:)
جزاک اللہ ظہیر بھائی
سب احباب کی محبتوں کا شکریہ. :)
محمد تابش صدیقی — اپریل 19، 2017 5:28 شام
اچھی غزل ہے۔ مبارک ہو۔
آپ سے شرفِ قبولیت مل گئی. گویا محنت وصول ہو گئی. شکریہ استادِ محترم.
آج کل محفل میں مفاعیلن مفاعیلن کا وائرس پھیلا ہوا ہے شاید۔ محمد عظیم الدین بھی اسی بحر میں کہے جا رہے ہیں غزلوں پہ غزلیں
دن میں ایک شعر موزوں ہو گیا تھا. بس اسی پر چند اور گھڑ لیے. :)
سین خے — اپریل 19، 2017 5:51 شام
بہت خوب تابش بھائی! :)
ربیع م — اپریل 19، 2017 6:23 شام
بہت خوب تابش بھائی!
ماشاءاللہ
حسن محمود جماعتی — اپریل 19، 2017 6:26 شام
واہ واہ واہ تابش بھائی.. بہت عمدہ کیا بر جستگی ہے. قبلہ آپ یونہی پردہ کئے بیٹھے تھے. ایسے نہ کریں یہ زیادتی ہےقدردانوں کے ساتھ.
کاشف اختر — اپریل 19، 2017 7:38 شام
ماشاء اللہ بہت خوب تابش بھائی! عمدہ کلام شریک محفل کرنے پر بہت بہت شکریہ!
با ادب — اپریل 19، 2017 7:56 شام
نگاہِ التفاتِ ساقیِ کوثر کا پیاسا ہوں
مئے گُلرنگ سے کیونکر بُجھے گی تشنگی میری؟
واہ بہت اعلی
ادب دوست — اپریل 19، 2017 8:30 شام
نہیں ہے شاعری میری

تابش میاں پہلے تو یہ بتائیں یہ کس کا کلام ہے؟
لاریب مرزا — اپریل 20، 2017 2:08 صبح
واہ!! عمدہ کاوش!! آپ کے انداز میں آپ کے دادا جان کا رنگ جھلکتا ہے۔ بہت سی داد قبول کریں۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 20، 2017 2:49 صبح
مزے دار مزے دار۔ واہ تابش بھائی چھپےرُستم نکلے آپ تو بھئی! داد قبول فرمائیے۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:52 صبح
بہت خوب تابش بھائی! :)
شکریہ بہن
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:53 صبح
بہت خوب تابش بھائی!
ماشاءاللہ
جزاک اللہ بدر بھائی
محمد تابش صدیقی — اپریل 20، 2017 4:57 صبح
واہ واہ واہ تابش بھائی.. بہت عمدہ کیا بر جستگی ہے. قبلہ آپ یونہی پردہ کئے بیٹھے تھے. ایسے نہ کریں یہ زیادتی ہےقدردانوں کے ساتھ.
محبت ہے آپ کی. آپ احباب نے مل کر دبی ہوئی چنگاریوں کو پھونک ماری ہے تو کچھ شرارے نکلے ہیں.
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D9%82%D8%B7-%D8%A7%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D8%B3-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%8C-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C.95911/