غزل برائے اصلاح "معفول مفاعلن فعولن"

فرحان محمد خان — جولائی 2، 2017 9:38 شام
ہو عشق کی جو کہانی توبہ
پھر آپ کی ہو زبانی توبہ
الفاظ کی یہ روانی توبہ
تیری شعلہ بیانی توبہ
اک تو وہ گلابی آنچل اللہ
اس پہ ہو پھر جوانی توبہ
معصوم کمال کے ہیں صاحب
اور آنکھوں میں ہو پانی توبہ
حسنِ کافر بھی خوب تھا یار
اس پہ وہ بے زبانی توبہ
ہاں کمسنی میں کمال تھی وہ
لیکن اس پہ جوانی توبہ
معلوم ہوا ہے ہم کو یہ اب
کے لڑکی تھی خاندانی توبہ
سر الف عین
مہدی نقوی حجاز — جولائی 3، 2017 1:21 صبح
تیری شولا بیانی توبہ
شعلہ بیانی! لہٰذا وزن مخدوش ہوا۔
حسنِ کافر بھی خوب تھا یار
کافر کا الف گرنا درست نہیں۔
فرحان محمد خان — جولائی 3، 2017 5:49 صبح
شعلہ بیانی! لہٰذا وزن مخدوش ہوا۔
کافر کا الف گرنا درست نہیں۔
جی بہتر سر
فرحان محمد خان — جولائی 3، 2017 6:07 صبح
شعلہ بیانی! لہٰذا وزن مخدوش ہوا۔
کافر کا الف گرنا درست نہیں۔
ایک سوال
تیری شعلہ بیانی توبہ
اس کا وزن
مفعولن فاعلن فعولن
ہے اور میری غزل مفعول مفاعلن فعولن کے وزن پر ہے تو کیا اس کو درست لیے جائے سکتا ہے
الف عین — جولائی 3، 2017 6:23 صبح
ایک سوال
تیری شعلہ بیانی توبہ
اس کا وزن
مفعولن فاعلن فعولن
ہے اور میری غزل مفعول مفاعلن فعولن کے وزن پر ہے تو کیا اس کو درست لیے جائے سکتا ہے
کہا جا سکتا ہے میرے خیال میں۔
یہ دوسری بات ہے کہ اس کے قافیہ ردیف میں ہی ’نی‘ کو ’نِ‘ کر دینا اچھا نہیں لگ رہا مجھے تو۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%B9%D9%81%D9%88%D9%84-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%88%D9%84%D9%86.97397/