غزل برائے اصلاح : مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟

اشرف علی — مئی 8، 2022 5:37 شام
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب ،
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
گھول دوں رس تمہارے کان میں کیا
کچھ کہوں ، مادری زبان میں کیا
پیار بِکتا ہے اب دکان میں کیا
چھوڑ ، رکھّا ہے اس بیان میں کیا
سال بھر جس نے کچھ پڑھا ہی نہیں
کل وہ لکھّے گا امتحان میں کیا
کیوں نظر آ نہیں رہا ہے قمر
شمس نکلا ہے آسمان میں کیا
شبِ فرقت سی ہی کٹی شبِ وصل ؟
کوئی پردہ تھا درمیان میں کیا
میں تو لا دوں گا بالیاں ، لیکن
آپ پہنیں گی ان کو کان میں کیا
کوئی غم ، کوئی داغ ، کوئی دکھ
کچھ نہیں دو گے آج دان میں کیا
جس کو پانے میں ایک عمر لگی
مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
جونؔ کی طرح میرا بھی اشرف !
نام ہوگا بھرے جہان میں کیا ؟
امین شارق — مئی 8، 2022 9:28 شام
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
کیا کہنے بھائی بہت خوب۔۔
الف عین — مئی 9، 2022 4:30 صبح
پیار بِکتا ہے اب دکان میں کیا
چھوڑ ، رکھّا ہے اس بیان میں کیا
سال بھر جس نے کچھ پڑھا ہی نہیں
کل وہ لکھّے گا امتحان میں کیا
کیوں نظر آ نہیں رہا ہے قمر
شمس نکلا ہے آسمان میں کیا
اوپر کے تین اشعار ہلکے ہیں، پہلے میں دو لختی ہے، دوسرا محض قافیہ بندی ہے، تیسرے میں عربی الفاظ کے استعمال سے لہجہ کچھ عجیب ہو گیا ہے
اسے
کیوں نظر آ نہیں رہا ہے چاند
کوئی سورج ہے آسمان میں کیا
کیا جا سکتا ہے
باقی اشعار درست ہیں
صریر — مئی 9، 2022 10:17 صبح
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
👍👍
اشرف علی — مئی 9، 2022 7:56 شام
محترم الف عین صاحب ،محترم سید عاطف علی صاحب ،
محترم یاسر شاہ صاحب ،محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
گھول دوں رس تمہارے کان میں کیا
کچھ کہوں ، مادری زبان میں کیا
پیار بِکتا ہے اب دکان میں کیا
چھوڑ ، رکھّا ہے اس بیان میں کیا
سال بھر جس نے کچھ پڑھا ہی نہیں
کل وہ لکھّے گا امتحان میں کیا
کیوں نظر آ نہیں رہا ہے قمر
شمس نکلا ہے آسمان میں کیا
شبِ فرقت سی ہی کٹی شبِ وصل ؟
کوئی پردہ تھا درمیان میں کیا
میں تو لا دوں گا بالیاں ، لیکن
آپ پہنیں گی ان کو کان میں کیا
کوئی غم ، کوئی داغ ، کوئی دکھ
کچھ نہیں دو گے آج دان میں کیا
جس کو پانے میں ایک عمر لگی
مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
جونؔ کی طرح میرا بھی اشرف !
نام ہوگا بھرے جہان میں کیا ؟
حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں امین شارق بھائی اور صریر صاحب
شاد و سلامت رہیں
اشرف علی — مئی 9، 2022 7:58 شام
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
کیا کہنے بھائی بہت خوب۔۔
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں بھائی امین شارق
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — مئی 9، 2022 8:01 شام
بہت بہت شکریہ
شاد و سلامت رہیں
اشرف علی — مئی 9، 2022 8:03 شام
اوپر کے تین اشعار ہلکے ہیں، پہلے میں دو لختی ہے، دوسرا محض قافیہ بندی ہے، تیسرے میں عربی الفاظ کے استعمال سے لہجہ کچھ عجیب ہو گیا ہے
اسے
کیوں نظر آ نہیں رہا ہے چاند
کوئی سورج ہے آسمان میں کیا
کیا جا سکتا ہے
باقی اشعار درست ہیں
اصلاح و رہنمائی کے لیے شکر گزار ہوں سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اب دیکھیں ...
نہ مِلا مَیں اگر زمیں پہ کہیں
مجھ کو ڈھونڈو گے آسمان میں کیا
چاکلیٹ اور پھول کے مانند
پیار بِکتا ہے اب دکان میں کیا
مجھ سے اچھا نہ مل سکے گا تجھے
یہ نہیں ہے تِرے گمان میں کیا ؟
پاس مجھ کو کرانے کی خاطر
پاس بیٹھو گے امتحان میں کیا
کیوں بلایا ہے اس نے شرما کر
یا
اس نے (چپکے سے/کھڑکی سے/شرما کے) کیوں بلایا ہے
آج تنہا ہے وہ مکان میں کیا
الف عین — مئی 10، 2022 5:33 صبح
نئے اشعار درست ہیں سوائے پاس پاس والے شعر کے، جو مزاحیہ زیادہ لگتا ہے( اور "کرانے" کی ے کے اسقاط کی وجہ سے اچھا بھی نہیں )
پاس میں امتحاں میں ہو جاؤں
سے بہتر ہو جائے گا
اشرف علی — مئی 10، 2022 6:33 صبح
نئے اشعار درست ہیں سوائے پاس پاس والے شعر کے، جو مزاحیہ زیادہ لگتا ہے( اور "کرانے" کی ے کے اسقاط کی وجہ سے اچھا بھی نہیں )
پاس میں امتحاں میں ہو جاؤں
سے بہتر ہو جائے گا
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
کیوں بلایا ہے اس نے شرما کر
یا
اس نے (چپکے سے/کھڑکی سے/شرما کے) کیوں بلایا ہے
آج تنہا ہے وہ مکان میں کیا
اس میں کنفیوز ہوں
کون سا رکھوں ؟
اکمل زیدی — مئی 10، 2022 11:22 صبح
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اس میں کنفیوز ہوں
کون سا رکھوں ؟
اسے ہٹا ہی دیں تو بہتر ہے ۔۔۔ورنہ ساری غزل کا تاثر عجیب خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔۔۔(ایک مشورہ)
اشرف علی — مئی 10، 2022 3:01 شام
اسے ہٹا ہی دیں تو بہتر ہے ۔۔۔ورنہ ساری غزل کا تاثر عجیب خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔۔۔(ایک مشورہ)
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — مئی 10، 2022 3:02 شام
غزل ( اصلاح کے بعد )
گھول دوں رس تمہارے کان میں کیا
کچھ کہوں ، مادری زبان میں کیا
شبِ فرقت سی ہی کٹی شبِ وصل ؟
کوئی پردہ تھا درمیان میں کیا
نہ مِلا مَیں اگر زمیں پہ کہیں
مجھ کو ڈھونڈو گے آسمان میں کیا
کوئی غم ، کوئی داغ ، کوئی دکھ
کچھ نہیں دو گے آج دان میں کیا
جس کو پانے میں ایک عمر لگی
مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
جونؔ کی طرح میرا بھی اشرف !
نام ہوگا بھرے جہان میں کیا ؟
الف عین — مئی 11، 2022 7:22 صبح
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اس میں کنفیوز ہوں
کون سا رکھوں ؟
پہلا متبادل ہی بہتر ہے
شاید اکمل زیدی پاس پاس والے شعر کا مشورہ دے رہے ہیں
اشرف علی — مئی 11، 2022 7:32 شام
غزل ( اصلاح کے بعد )
گھول دوں رس تمہارے کان میں کیا
کچھ کہوں ، مادری زبان میں کیا
شبِ فرقت سی ہی کٹی شبِ وصل ؟
کوئی پردہ تھا درمیان میں کیا
نہ مِلا مَیں اگر زمیں پہ کہیں
مجھ کو ڈھونڈو گے آسمان میں کیا
کوئی غم ، کوئی داغ ، کوئی دکھ
کچھ نہیں دو گے آج دان میں کیا
جس کو پانے میں ایک عمر لگی
مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
جونؔ کی طرح میرا بھی اشرف !
نام ہوگا بھرے جہان میں کیا ؟
پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں امین شارق بھائی
اللّٰہ آپ کو شاد و سلامت رکھے ،آمین ۔
اشرف علی — مئی 11، 2022 7:34 شام
پہلا متبادل ہی بہتر ہے
بہت بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
شاید @اکمل زیدی پاس پاس والے شعر کا مشورہ دے رہے ہیں
او ! مجھے لگا وہ "مکان" والے شعر کے بارے میں کہہ رہے ہیں
اشرف علی — مئی 16، 2022 6:03 صبح
غزل ( اصلاح کے بعد )
گھول دوں رس تمہارے کان میں کیا
کچھ کہوں ، مادری زبان میں کیا
شبِ فرقت سی ہی کٹی شبِ وصل ؟
کوئی پردہ تھا درمیان میں کیا
نہ مِلا مَیں اگر زمیں پہ کہیں
مجھ کو ڈھونڈو گے آسمان میں کیا
کوئی غم ، کوئی داغ ، کوئی دکھ
کچھ نہیں دو گے آج دان میں کیا
جس کو پانے میں ایک عمر لگی
مَیں گنوا دوں اسے اک آن میں کیا ؟
کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا
جونؔ کی طرح میرا بھی اشرف !
نام ہوگا بھرے جہان میں کیا
حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار ہوں محمد عبدالرؤوف بھائی
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ،آمین ۔
محمداحمد — مئی 17، 2022 2:23 شام
گھول دوں رس تمہارے کان میں کیا
کچھ کہوں ، مادری زبان میں کیا

کوئی غم ، کوئی داغ ، کوئی دکھ
کچھ نہیں دو گے آج دان میں کیا

کام میں دھیان کیوں نہیں لگتا
کوئی رہنے لگا ہے دھیان میں کیا

بہت خوب!
اشرف علی — مئی 17، 2022 7:27 شام
پذیرائی کے لیے تہہِ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں محترم محمداحمد صاحب
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D9%8E%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D9%86%D9%88%D8%A7-%D8%AF%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DA%A9-%D8%A2%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%9F.118424/