اشرف علی — جون 27، 2022 12:34 شام
محترم
الف عین صاحب
محترم
محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
کیا یہ کوئی سپنا ہے
یا تو سچ مچ آیا ہے
چھوڑ کے جانے والا شخص
یاد ہمیشہ آتا ہے
باہر سے ہے مثلِ سنگ
اندر سے وہ موم سا ہے
تیرے ساتھ وہی ہوگا
تیرے لیے جو اچھا ہے
تجھے غلط فہمی ہے دوست !
پیار وہ مجھ سے کرتا ہے
پاس مِرے آ بیٹھ ذرا
اتنی دور کھڑا کیا ہے
علم کی کوئی حد ہی نہیں
سب کا علم ادھورا ہے
مجھ سے چھپ چھپ کر مِلنا
اس کو اچھا لگتا ہے
میرے جیسا کوئی نہیں
ایسا اس کا کہنا ہے
میں تو اس کا ہوں اشرف !
لیکن کیا وہ میرا ہے ؟
محمد عبدالرؤوف — جون 27، 2022 4:57 شام
تجھے غلط فہمی ہے دوست !
پیار وہ مجھ سے کرتا ہے
"تجھے" کو "تجھ کو" کر دیں
الف عین — جون 28، 2022 4:22 صبح
"تجھے" کو "تجھ کو" کر دیں
اس بحر میں بہت آزادی روا رکھی جاتی ہے۔ فعلن فعلن کی تعداد بھی چار سے آٹھ تک، آخری فعلن کو فع یا فعل بنا دینا، کسی بھی فعلن فعلن کو فعِل فعولن یا فعول فعلن کیا جا سکتا ہے۔ اس رو سے بحر کا مسئلہ نہیں، میرا یہ خیال ہے
الف عین — جون 28، 2022 4:23 صبح
باہر سے ہے مثلِ سنگ
اندر سے وہ موم سا ہے
اس شعر کے علاوہ سارے درست ہیں۔ دوسرا مصرع بحر میں تو ہے مگر زمین میں نہیں، غور کر کے دیکھو خود ہی!
اشرف علی — جون 28، 2022 7:19 شام
"تجھے" کو "تجھ کو" کر دیں
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — جون 28، 2022 7:22 شام
اس شعر کے علاوہ سارے درست ہیں۔
الحمد للّٰہ
جزاک اللّٰہ خیراً
دوسرا مصرع بحر میں تو ہے مگر زمین میں نہیں، غور کر کے دیکھو خود ہی!
"سا" کی الف گرنے کی وجہ سے کیا سر ؟
زوجہ اظہر — جون 28، 2022 10:25 شام
علم کی کوئی حد ہی نہیں
سب کا علم ادھورا ہے
خوب
الف عین — جون 29، 2022 4:38 صبح
الحمد للّٰہ
جزاک اللّٰہ خیراً
"سا" کی الف گرنے کی وجہ سے کیا سر ؟
درست سمجھے۔ قافیہ میں آ کھنچنا ضروری ہے، یعنی ردیف ہے سے پہلے 2 حروف جس کادوسرا حرف ا ہو
اشرف علی — جون 29، 2022 7:04 شام
بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اشرف علی — جون 29، 2022 7:07 شام
درست سمجھے۔ قافیہ میں آ کھنچنا ضروری ہے، یعنی ردیف ہے سے پہلے 2 حروف جس کادوسرا حرف ا ہو
ڈیٹیل میں سمجھانے کے لیے بہت شکریہ سر
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — جون 29، 2022 7:09 شام
غزل ( اصلاح کے بعد )
کیا یہ کوئی سپنا ہے
یا تو سچ مچ آیا ہے
چھوڑ کے جانے والا شخص
یاد ہمیشہ آتا ہے
تیرے ساتھ وہی ہوگا
تیرے لیے جو اچھا ہے
تجھے غلط فہمی ہے دوست !
پیار وہ مجھ سے کرتا ہے
پاس مِرے آ بیٹھ ذرا
اتنی دور کھڑا کیا ہے
علم کی کوئی حد ہی نہیں
سب کا علم ادھورا ہے
مجھ سے چھپ چھپ کر مِلنا
اس کو اچھا لگتا ہے
میرے جیسا کوئی نہیں
ایسا اس کا کہنا ہے
میں تو اس کا ہوں اشرف !
لیکن کیا وہ میرا ہے ؟