غزل برائے اصلاح : چسپاں نہ ہو گی مجھ سے کوئی دوسری ردیف

اشرف علی — مارچ 20، 2022 4:05 شام
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
اک دن غزل میں لاؤں گا ایسی کوئی ردیف
سنتے ہی سب کہیں گے جسے ان سنی ردیف
ہو جاتی ہے ردیف سے منسوب وہ غزل
ہوتی ہے جس غزل میں کوئی اچھی سی ردیف
رہتی ہے کیوں چپک کے ہمیشہ اسی کے ساتھ
کیوں قافیے کا ساتھ نہیں چھوڑتی ردیف ؟
یہ جدّتِ بیاں بھی ہے ، زورِ قلم بھی ہے
نبھتی نہیں ہے سب سے غزل میں نئی ردیف
مشکل ردیف میں بھی سناؤ کبھی کلام
یہ کیا ؟ ہمیشہ لیتے ہو آسان ہی ردیف !
میں قافیہ ہوں اس کا ، وہ میری ردیف ہے
چسپاں نہ ہوگی مجھ سے کوئی دوسری ردیف
اچھا ! تو یہ ردیف تمہیں لگ رہی ہے سہل ؟
اچھا ! تو پھر دکھاؤ نبھا کر یہی ردیف
لوگ اب "ردیف والی غزل" کہتے ہیں اسے
یعنی پسند آ گئی ان کو مِری ردیف
ہے منفرد زمین میں یہ منفرد غزل
لا ریب ! اس کی وجہ بنی آپ کی ردیف
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی ردیف
چھیڑا جو میں نے غیر مردّف غزل کا ذکر
بزمِ غزل سے روٹھ کے جانے لگی ردیف
جس میں نہ ہو ردیف ، وہ بھی خوب ہے مگر
ہے خوب تر غزل وہ ، ہو جس میں کوئی ردیف
نفرت ہے جھوٹ سے مجھے ، اشرف ! بتاؤ سچ
کیسی لگی غزل مِری ؟ کیسی لگی ردیف ؟
الف عین — مارچ 21، 2022 4:07 صبح
اچھی لگی ردیف
بس اس مصرع کو بدل دو،.... آسان ہی ردیف
یوں کریں تو؟
یہ کیا سدا ہی لیتے ہو آسان سی ردیف
باقی درست لگ رہے ہیں اشعار
اشرف علی — مارچ 21، 2022 6:00 شام
الحمد للّٰہ
کام ہو گیا
بس اس مصرع کو بدل دو،.... آسان ہی ردیف
یوں کریں تو؟
یہ کیا سدا ہی لیتے ہو آسان سی ردیف
بہت اچھا ہے سر
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
باقی درست لگ رہے ہیں اشعار
وااااااہ
اشرف علی — مارچ 21، 2022 6:02 شام
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
اک دن غزل میں لاؤں گا ایسی کوئی ردیف
سنتے ہی سب کہیں گے جسے ان سنی ردیف
ہو جاتی ہے ردیف سے منسوب وہ غزل
ہوتی ہے جس غزل میں کوئی اچھی سی ردیف
رہتی ہے کیوں چپک کے ہمیشہ اسی کے ساتھ
کیوں قافیے کا ساتھ نہیں چھوڑتی ردیف ؟
یہ جدّتِ بیاں بھی ہے ، زورِ قلم بھی ہے
نبھتی نہیں ہے سب سے غزل میں نئی ردیف
مشکل ردیف میں بھی سناؤ کبھی کلام
یہ کیا ؟ ہمیشہ لیتے ہو آسان ہی ردیف !
میں قافیہ ہوں اس کا ، وہ میری ردیف ہے
چسپاں نہ ہوگی مجھ سے کوئی دوسری ردیف
اچھا ! تو یہ ردیف تمہیں لگ رہی ہے سہل ؟
اچھا ! تو پھر دکھاؤ نبھا کر یہی ردیف
لوگ اب "ردیف والی غزل" کہتے ہیں اسے
یعنی پسند آ گئی ان کو مِری ردیف
ہے منفرد زمین میں یہ منفرد غزل
لا ریب ! اس کی وجہ بنی آپ کی ردیف
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی ردیف
چھیڑا جو میں نے غیر مردّف غزل کا ذکر
بزمِ غزل سے روٹھ کے جانے لگی ردیف
جس میں نہ ہو ردیف ، وہ بھی خوب ہے مگر
ہے خوب تر غزل وہ ، ہو جس میں کوئی ردیف
نفرت ہے جھوٹ سے مجھے ، اشرف ! بتاؤ سچ
کیسی لگی غزل مِری ؟ کیسی لگی ردیف ؟
پذیرائی کے لیے شکر گزار ہوں محمد عبدالرؤوف بھائی
شاد و سلامت رہیں
اشرف علی — مارچ 21، 2022 6:04 شام
غزل ( اصلاح کے بعد )
اک دن غزل میں لاؤں گا ایسی کوئی ردیف
سنتے ہی سب کہیں گے جسے ان سنی ردیف
ہو جاتی ہے ردیف سے منسوب وہ غزل
ہوتی ہے جس غزل میں کوئی اچھی سی ردیف
رہتی ہے کیوں چپک کے ہمیشہ اسی کے ساتھ
کیوں قافیے کا ساتھ نہیں چھوڑتی ردیف ؟
یہ جدّتِ بیاں بھی ہے ، زورِ قلم بھی ہے
نبھتی نہیں ہے سب سے غزل میں نئی ردیف
مشکل ردیف میں بھی سناؤ کبھی کلام
یہ کیا ؟ سدا ہی لیتے ہو آسان سی ردیف !
میں قافیہ ہوں اس کا ، وہ میری ردیف ہے
چسپاں نہ ہوگی مجھ سے کوئی دوسری ردیف
اچھا ! تو یہ ردیف تمہیں لگ رہی ہے سہل ؟
اچھا ! تو پھر دکھاؤ نبھا کر یہی ردیف
لوگ اب "ردیف والی غزل" کہتے ہیں اسے
یعنی پسند آ گئی ان کو مِری ردیف
ہے منفرد زمین میں یہ منفرد غزل
لا ریب ! اس کی وجہ بنی آپ کی ردیف
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی ردیف
چھیڑا جو میں نے غیر مردّف غزل کا ذکر
بزمِ غزل سے روٹھ کے جانے لگی ردیف
جس میں نہ ہو ردیف ، وہ بھی خوب ہے مگر
ہے خوب تر غزل وہ ، ہو جس میں کوئی ردیف
نفرت ہے جھوٹ سے مجھے ، اشرف ! بتاؤ سچ
کیسی لگی غزل مِری ؟ کیسی لگی ردیف ؟
صریر — مارچ 23، 2022 7:02 صبح
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی
واہ....👍👍
محمل ابراہیم — مارچ 29، 2022 6:36 صبح
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی ردیف
چھیڑا جو میں نے غیر مردّف غزل کا ذکر
بزمِ غزل سے روٹھ کے جانے لگی ردیف
زبردست ۔مزہ آ گیا پڑھ کر
اشرف علی — مئی 8، 2022 6:44 صبح
محترم الف عین صاحب
محترم سید عاطف علی صاحب
محترم یاسر شاہ صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب !
آپ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے ۔
غزل
اک دن غزل میں لاؤں گا ایسی کوئی ردیف
سنتے ہی سب کہیں گے جسے ان سنی ردیف
ہو جاتی ہے ردیف سے منسوب وہ غزل
ہوتی ہے جس غزل میں کوئی اچھی سی ردیف
رہتی ہے کیوں چپک کے ہمیشہ اسی کے ساتھ
کیوں قافیے کا ساتھ نہیں چھوڑتی ردیف ؟
یہ جدّتِ بیاں بھی ہے ، زورِ قلم بھی ہے
نبھتی نہیں ہے سب سے غزل میں نئی ردیف
مشکل ردیف میں بھی سناؤ کبھی کلام
یہ کیا ؟ ہمیشہ لیتے ہو آسان ہی ردیف !
میں قافیہ ہوں اس کا ، وہ میری ردیف ہے
چسپاں نہ ہوگی مجھ سے کوئی دوسری ردیف
اچھا ! تو یہ ردیف تمہیں لگ رہی ہے سہل ؟
اچھا ! تو پھر دکھاؤ نبھا کر یہی ردیف
لوگ اب "ردیف والی غزل" کہتے ہیں اسے
یعنی پسند آ گئی ان کو مِری ردیف
ہے منفرد زمین میں یہ منفرد غزل
لا ریب ! اس کی وجہ بنی آپ کی ردیف
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی ردیف
چھیڑا جو میں نے غیر مردّف غزل کا ذکر
بزمِ غزل سے روٹھ کے جانے لگی ردیف
جس میں نہ ہو ردیف ، وہ بھی خوب ہے مگر
ہے خوب تر غزل وہ ، ہو جس میں کوئی ردیف
نفرت ہے جھوٹ سے مجھے ، اشرف ! بتاؤ سچ
کیسی لگی غزل مِری ؟ کیسی لگی ردیف ؟
حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں محترمہ زوجہ اظہر صاحبہ اور محترم محمد وارث صاحب
اللّٰہ تعالیٰ آپ دونوں کو سلامت رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — مئی 8، 2022 6:46 صبح
غزل ( اصلاح کے بعد )
اک دن غزل میں لاؤں گا ایسی کوئی ردیف
سنتے ہی سب کہیں گے جسے ان سنی ردیف
ہو جاتی ہے ردیف سے منسوب وہ غزل
ہوتی ہے جس غزل میں کوئی اچھی سی ردیف
رہتی ہے کیوں چپک کے ہمیشہ اسی کے ساتھ
کیوں قافیے کا ساتھ نہیں چھوڑتی ردیف ؟
یہ جدّتِ بیاں بھی ہے ، زورِ قلم بھی ہے
نبھتی نہیں ہے سب سے غزل میں نئی ردیف
مشکل ردیف میں بھی سناؤ کبھی کلام
یہ کیا ؟ سدا ہی لیتے ہو آسان سی ردیف !
میں قافیہ ہوں اس کا ، وہ میری ردیف ہے
چسپاں نہ ہوگی مجھ سے کوئی دوسری ردیف
اچھا ! تو یہ ردیف تمہیں لگ رہی ہے سہل ؟
اچھا ! تو پھر دکھاؤ نبھا کر یہی ردیف
لوگ اب "ردیف والی غزل" کہتے ہیں اسے
یعنی پسند آ گئی ان کو مِری ردیف
ہے منفرد زمین میں یہ منفرد غزل
لا ریب ! اس کی وجہ بنی آپ کی ردیف
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی ردیف
چھیڑا جو میں نے غیر مردّف غزل کا ذکر
بزمِ غزل سے روٹھ کے جانے لگی ردیف
جس میں نہ ہو ردیف ، وہ بھی خوب ہے مگر
ہے خوب تر غزل وہ ، ہو جس میں کوئی ردیف
نفرت ہے جھوٹ سے مجھے ، اشرف ! بتاؤ سچ
کیسی لگی غزل مِری ؟ کیسی لگی ردیف ؟
پذیرائی کے لیے شکر گزار ہوں محترمہ محمل ابراہیم صاحبہ اور محترم مقبول صاحب
اللّٰہ تعالیٰ آپ دونوں کو شاد رکھے ، آمین ۔
اشرف علی — مئی 8، 2022 6:47 صبح
بہت شکریہ
شاد و سلامت رہیں
اشرف علی — مئی 8، 2022 6:49 صبح
ہر شعر ، قافیے کو بدلتا رہا مگر
ہر قافیے کا ساتھ نبھاتی رہی ردیف
چھیڑا جو میں نے غیر مردّف غزل کا ذکر
بزمِ غزل سے روٹھ کے جانے لگی ردیف
زبردست ۔مزہ آ گیا پڑھ کر
مجھے بھی ...
حوصلہ افزائی اور پذیرائی کے لیے بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%86%D8%B3%D9%BE%D8%A7%DA%BA-%D9%86%DB%81-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D9%81.118264/