غزل برائے اصلاح۔۔دستِ خزاں دراز ہے، فصلِ بہار دے

منذر رضا — مئی 3، 2019 5:47 شام
السلام علیکم، اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے
الف عین یاسر شاہ سید عاطف علی عظیم فلسفی
محمد خلیل الرحمٰن
دستِ خزاں دراز ہے، فصلِ بہار دے
ورنہ کرم کا تاجِ مطّلا اتار دے
بیحد الجھ گئی ہے مقدر کی زلفِ ناز
اپنے حنائی ہاتھ سے اس کو سنوار دے
دل بے قرار ہے تری فرقت میں اے نگار!
اک وعدۂ وصال سے اس کو قرار دے
دے گی نہ تجھ کو کچھ یہ محبت بجز الم
تو اس پہ کل متاع بصد شوق وار دے
یا رب! میں ہو چکا کشتۂ تیغ ِِ ستم گراں
میدانِ زیست سے مجھے اذنِ فرار دے
لپکوں گا اس طرف بھی بصد شوق گر خدا
آلامِ روزگار کو آوازِ یار دے!
شکریہ!
محمد ریحان قریشی — مئی 3، 2019 6:22 شام
مجموعی طور پر اچھی کاوش ہے۔ تیغ والا مصرع ساقط الوزن معلوم ہوتا ہے۔
منذر رضا — مئی 3، 2019 6:27 شام
محمد ریحان قریشی صاحب، حوصلہ افزائی پر بے حد ممنون ہوں۔
جی یقینا آپ جیسے نے فرمایا تو ساقط الوزن ہو گا مصرعہ، یہ تبدیلی کی ہے
یا رب میں بسکہ کشتۂ تیغِ جفا ہوا
رہنمائی کا طلبگار ہوں، شکریہ!
محمد ریحان قریشی — مئی 3، 2019 6:43 شام
یا رب میں بسکہ کشتۂ تیغِ جفا ہوا
درست بلکہ خوب ہو گیا۔
منذر رضا — مئی 3، 2019 6:47 شام
محمد ریحان قریشی حضور آپ کی حوصلہ افزائی کے شکریے کے لیے الفاظ نہیں ہیں مرے پاس!!!
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 3، 2019 7:51 شام
یا رب! میں ہو چکا کشتۂ تیغ ِِ ستم گراں
میدانِ زیست سے مجھے اذنِ فرار دے

ایک مزید صورت
یارب! ہوا ہوں کشتۂ تیغِ سیم گراں
منذر رضا — مئی 3، 2019 7:56 شام
جی محمد خلیل الرحمٰن صاحب، یوں کر لیتا ہوں۔ بہت شکریہ!
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 3، 2019 8:18 شام
جی محمد خلیل الرحمٰن صاحب، یوں کر لیتا ہوں۔ بہت شکریہ!
ضروری نہیں ہے جناب۔ ہم نے تو بس صلاح دی ہے کہ یوں بھی کیا جاسکتا ہے۔ اب تو آپ کا اپنا مصرع بہتر اور خوبصورت بن گیا ہے
الف عین — مئی 4، 2019 5:32 صبح
بسکہ سے مصرع زیادہ عمدہ لگتا ہے، لہجہ یوں بھی کلاسیکی ہی ہے تمہارا
منذر رضا — مئی 4، 2019 8:05 صبح
الف عین صاحب، جی ٹھیک بسکہ والا مصرعہ کر لیتا ہوں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%DB%94%DB%94%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D9%90-%D8%AE%D8%B2%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%81%D8%B5%D9%84%D9%90-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%DB%92.106693/