غزل برائے تبصرہ "چڑھا ہے یہ کیسا نشہ لکھ رہا ہوں"

محمدارتضیٰ آسی — مئی 21، 2013 3:47 شام
غزل
چڑھا ہے یہ کیسا نشہ، لکھ رہا ہوں
کہ کافر صفت کو خدا لکھ رہا ہوں
ہوئی ہے خطا مجھ سے کیا، لکھ رہا ہوں
میں انجان کو آشنا لکھ رہا ہوں
بصارت پہ پہرا لگا جب سے دل کا
حقارت کو اسکی، حیا لکھ رہا ہوں
محبت میں بربادیوں کے سفر تک
میں خود کو وفا کا خدا لکھ رہا ہوں
میں سورج بجھانے کی خواہش میں اب تک
چراغوں کو سورج نما لکھ رہا ہو
"محبت کرو پر، وفا بھول جانا"
میں دنیا کو ایک مشورہ لکھ رہا ہوں
سلگتے سلگتے یہاں آگیا ہوں
کہ شعلہ کو شبنم نما لکھ رہا ہوں
میں زخموں کو تعبیرِ الفاظ دے کر
لہو سے بیاضِ عزا لکھ رہا ہوں
ستم پہ ستم سہہ رہا ہوں میں آسی
مگر عشق کو معجزہ لکھ رہا ہوں
ارتضیٰ الآسی
محمدارتضیٰ آسی — مئی 21، 2013 3:47 شام
اساتذہ سے اصلاح کی درخواست!
الف عین — مئی 22، 2013 10:28 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
چڑھا ہے یہ کیسا نشہ، لکھ رہا ہوں​
نشہ کا درست تلفظ شین پر تشدید ہے، ویسے یہ غلط العام ہو گیا ہے۔​

"محبت کرو پر، وفا بھول جانا"​
میں دنیا کو ایک مشورہ لکھ رہا ہوں​
پہلے مصرع میں ’پر‘ بمعنی مگر کو بدل دیں، اچھا نہیں لگتا۔ اور دوسرے میں ’اک‘ تقطیع ہوتا ہے، مکمل ’ایک‘ نہیں۔
سلگتے سلگتے یہاں آگیا ہوں​
کہ شعلہ کو شبنم نما لکھ رہا ہوں​
پہلا مصرع کا ’ہوں‘ کو ’میں‘ سے بدل دیں
ستم پہ ستم سہہ رہا ہوں میں آسی​
یہاں مکمل ’پر‘ استعمال کیا جا سکتا ہے، جو کیا جانا بہتر ہے​
محمدارتضیٰ آسی — مئی 23، 2013 10:08 صبح
جناب الف عین صاحب ۔۔۔ ایک نظر اس طرح پر کر لیجے!
"محبت کرو تو وفا بھول جانا"
میں دنیا کو اک مشورہ لکھ رہا ہوں
سلگتے سلگتے یہاں آگیا میں
کہ شعلہ کو شبنم نما لکھ رہا ہوں
ستم پر ستم سہہ رہا ہوں میں آسی
مگر عشق کو معجزہ لکھ رہا ہوں
بارے پہلے مصرع کے تو ہمارے کچھ سمجھ نہیں آتا۔۔۔ حضور ہی کچھ تجویز کر دیکھیے!
الف عین — مئی 24، 2013 8:24 صبح
اگرچہ بہت اچھا تو نہیں، لیکن اس کو
چڑھا ہے یہ کیسا نشہ، لکھ رہا ہوں​
یوں کیا جا سکتا ہے​
یہ کیسا​
ہے​
نشہ​
چڑھا​
، لکھ رہا ہوں​
فارقلیط رحمانی — مئی 24، 2013 10:15 صبح
:):AOA::great:
محمدارتضیٰ آسی — مئی 26، 2013 9:48 صبح
اگرچہ بہت اچھا تو نہیں، لیکن اس کو
چڑھا ہے یہ کیسا نشہ، لکھ رہا ہوں​
یوں کیا جا سکتا ہے​
یہ کیسا​
ہے​
نشہ​
چڑھا​
، لکھ رہا ہوں​

ایک یہ مصرع باندھا ہے۔ دیکھیے گا:
جنونِ ہوس کا مزہ لکھ رہا ہوں
کہ کافر صفت کو خدا لکھ رہا ہوں
الف عین — مئی 27، 2013 8:11 صبح
اچھا ہے آسی
محمدارتضیٰ آسی — مئی 28، 2013 7:19 شام
متشکرم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%81-%DA%86%DA%91%DA%BE%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DB%8C%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%D9%86%D8%B4%DB%81-%D9%84%DA%A9%DA%BE-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.64099/