گرو جی — جون 16، 2008 1:17 شام
جناب گرامی و محترم اساتذہ کرام
بہ معذرت ایک کلام کے کچھ شعر آپ کی نذر کرتا ہوں تصحیح کے لئے
کھو دیا اسے نفرتوںکے بعد
پایا تھا جسے محبتوں کے بعد
اب ہوں غلطاں اسی سوچ میں
کیا ملا مجھے اتنی قربتوں کے بعد
مذید شعر بھی شامل کروں گا
پر پہلے ان کی تصحیح فرما دیں
شکریہ
گرو جی — جون 16، 2008 1:35 شام
کہاںگئے سب
عبدالمجید — جون 16، 2008 1:53 شام
بھائی اتنی جلدی بھی نہیں
گرو جی — جون 16، 2008 1:54 شام
چلیںسال دو سال انتظار کر لیتا ہوں
کوئی بات نہیں
گرو جی — جون 16، 2008 6:12 شام
جی جناب کچھ نظر کرم ادھر بھی
الف عین — جون 16، 2008 6:21 شام
عدنان۔ ذرا عروض کا مطالعہ ضرور کریں۔ اس کے بغیر شاعری تو ممکن ہے لیکن محض نثری شاعری۔ غزل تو بغیر عروض کے ادب کے زمرے میں نہیں آتی۔
بہر حال فٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں:
کھو دیا اسے نفرتوںکے بعد
پایا تھا جسے محبتوں کے بعد
کھو دیا جس کو نفرتوں کے بعد
اس کو پایا تھا الفتوں کے بعد
اب ہوں غلطاں اسی سوچ میں
کیا ملا مجھے اتنی قربتوں کے بعد
اب میں غلطاں بس اتنی فکر میں ہو
کیا ملا مجھ کو قربتوں کے بعد
اس کی بحر فاعلاتن مفاعلن فعلن/فعلان ہےں
گرو جی — جون 16، 2008 6:41 شام

جناب یہی تو مسئلہ ہے نہ کہ میں جب بھی یہ تمام چیزیں بڑھتا ہوں تو میرا دماغ چکرا جاتا ہے
چلیں آج سے کوشش کرتا ہوں ان چیزوںکو سمجھنے کی
بہت بہت شکریہ
ایم اے راجا — جون 17، 2008 5:27 شام
اب آئے نہ گرو جی بھی کلاس میں

گرو جی — جون 17، 2008 7:18 شام
اب آئے نہ گرو جی بھی کلاس میں
تو کلاس لینے کے لئے آیا تھا

الف عین — جون 18، 2008 9:24 صبح
آئے تو نہیں تھے، پکڑ کر بٹھا لئے گئے، بہت گرو بنتے پھرتے تھے نا۔۔
گرو جی — جون 18، 2008 9:29 صبح
آئے تو نہیں تھے، پکڑ کر بٹھا لئے گئے، بہت گرو بنتے پھرتے تھے نا۔۔
حضرت اصلاح کا کہا تھا تہمت کا نہیںکہا تھا
شکریہ
الف عین — جون 18، 2008 10:19 صبح
کیا سمجیدہ ہو گئے عدنان؟ میںً نے راجا کی بات کا جواب دیا تھا۔
گرو جی — جون 18، 2008 10:20 صبح
جناب کچھ باتیں دکھ دیتی ہیں
خیر آپ سے کیا شکوہ
ایم اے راجا — جون 18، 2008 6:38 شام
میرے ساتھ جن لوگوں نے پڑھا اور ان میں سے جو جو استادوں کی بات پر غصہ ہوتے یا دل پر لیتے تھے وہ آج چوراہوں پر ٹھیلے لگائے کھڑے ہوتے ہیں

استادوں کی طنز اور غصہ میں بھی علم اور فضل کے خزانے پنہاں ہوتے ہیں، لیکن شاگرد اگر خود کو شاگرد اور استاد کو استاد جانے تو، ویسے آپ سے کیا کہنا آپ تو خود ٹھہرے
گرو جی
گرو جی — جون 18، 2008 6:41 شام
میرے ساتھ جن لوگوں نے پڑھا اور ان میں سے جو جو استادوں کی بات پر غصہ ہوتے یا دل پر لیتے تھے وہ آج چوراہوں پر ٹھیلے لگائے کھڑے ہوتے ہیں

استادوں کی طنز اور غصہ میں بھی علم اور فضل کے خزانے پنہاں ہوتے ہیں، لیکن شاگرد اگر خود کو شاگرد اور استاد کو استاد جانے تو، ویسے آپ سے کیا کہنا آپ تو خود ٹھہرے
گرو جی
شکریہ مجھے گرو سمجھنے کا
ایم اے راجا — جون 18، 2008 6:46 شام
کیا خوشی ہوتی ہے آپ کو صرف نام سے !!!!!
گرو جی — جون 18، 2008 6:55 شام
کیا خوشی ہوتی ہے آپ کو صرف نام سے !!!!!
بھائی پلیز میں اس معاملے پر بحث نہیںکرنا چاہتا
یہ میری فیلڈ نہیںتھی
میں صرف تک بندی کرکے لکھ لیتا تھا اور دوستوں یاروں کو دیکھا دیتا تھا
وہ تو سخنور بھائی کا پیغام مجھے یہں لانے کا سبب بننا۔