غزل براے اصلاح

نجف ناجی — جولائی 26، 2015 12:23 صبح
لکھنے کی سعی میں ناکام رہا اکثر
مُجھ سے مُجھ ہی تک میرا کلام رہا اکثر
مسلسل کوششِ توبہ کے باوجود
دل ذرا دھڑکا' ہاتھ میں جام رہا اکثر
ٹوٹ ہی جاے اب کے شاید تغافل کی لڑی
دلِ خوش گُماں کا ہر گُماں ناکام رہا اکثر
سنیچا جس نے بھی دشتِ تمنا لہو سے اپنے
بے نام ہی رہا یا بد نام رہا اکثر
اسی روش پہ ھیں صدیوں سے اہلِ زمانہ
زُباں جب بھی کُھلی یہی انجام رہا اکثر
بے حسوں کی بستی میں بے حال پھرے ناجی
ہر شخص کو کام سے اپنے کام رہا اکثر
(ناجی)
الف عین — جولائی 26، 2015 8:02 صبح
خیالات تو ماشاء اللہ اچھے ہیں، بس بے بحر ہیں۔ عروض کی کچھ تو شد بد پیدا کریں
نجف ناجی — جولائی 26، 2015 8:34 صبح
رہنمائ فرماہیں!!!
الف عین — جولائی 26، 2015 3:29 شام
مثلاً یہیں محفل میں کئی لنکس مہیا کئے گئے ہیں۔ بزم اردو لائبریری میں بھی محترمی یعقوب آسی کے بیس اسباق شامل ہیں، ان کی فاعلات بھی کئی جگہ دستیاب ہے۔ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
ادب دوست — جولائی 26، 2015 4:16 شام
فاروق احمد بھٹی بھائی ، لنکس عنایت فرما دیجیئے
نجف ناجی — جولائی 26، 2015 4:23 شام
مثلاً یہیں محفل میں کئی لنکس مہیا کئے گئے ہیں۔ بزم اردو لائبریری میں بھی محترمی یعقوب آسی کے بیس اسباق شامل ہیں، ان کی فاعلات بھی کئی جگہ دستیاب ہے۔ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
مثلاً یہیں محفل میں کئی لنکس مہیا کئے گئے ہیں۔ بزم اردو لائبریری میں بھی محترمی یعقوب آسی کے بیس اسباق شامل ہیں، ان کی فاعلات بھی کئی جگہ دستیاب ہے۔ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
نجف ناجی — جولائی 26، 2015 4:24 شام
شکریہ!!!!
فاروق احمد بھٹی — جولائی 27، 2015 4:23 شام
فاروق احمد بھٹی بھائی ، لنکس عنایت فرما دیجیئے
حاضر جناب ۔۔۔۔اور لنک بھی حاضر ہیں۔
آسان عروض کے دس سبق
فاعلات
نجف ناجی محترم ان لنکس کو دیکھ لیجیے۔
نجف ناجی — جولائی 27، 2015 5:08 شام
فاروق بھائ!
سمجھ نہیں آ رہا کہ تخیل کو بحر کے تابع کس طرح کروں
رہنمائ فرماہیں!!!
ادب دوست — جولائی 27، 2015 8:45 شام
فاروق بھائ!
سمجھ نہیں آ رہا کہ تخیل کو بحر کے تابع کس طرح کروں
رہنمائ فرماہیں!!!

بقول یوسفی
غزل کھا گئی نوجواں کیسے کیسے
شاعری ہی فقط ایک زریعہ نہیں۔ اپنے خیالات کے اظہار کے لیے آپ نثر کا بھی استعمال کر سکتے اور اس دوران آپ بحر کی مشق کرتے رہیں۔
کچھ عرصے میں آپ کو قدرت حاصل ہو جائے گی اور آپ کے خیالات بھی بے مصرف نہیں رہیں گے
کاشف اسرار احمد — جولائی 28، 2015 2:09 شام
بقول یوسفی
غزل کھا گئی نوجواں کیسے کیسے
بھائی کیوں ڈرا رہے ہیں۔:p
نجف ناجی — جولائی 28، 2015 2:20 شام
بجا فرمایا آپ نے……………… کاشف بھائ!!!!
فاروق احمد بھٹی — جولائی 28، 2015 4:50 شام
فاروق بھائ!
سمجھ نہیں آ رہا کہ تخیل کو بحر کے تابع کس طرح کروں
رہنمائ فرماہیں!!!
ان دونوں کتب کا آرام و سکون کے ساتھ مطالعہ فرما لیں امید ہے بحر میں لانا سمجھ جائیں گے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.83564/