غزل براے اصلاح

عابد علی خاکسار — مئی 3، 2017 1:46 شام
محترم استاد@الف عین صاحب اور قابل قدر محفلین
مستفعلن فاعلن مستفعلن فاعلن
گل ہیں بےبو اور بلبل ہے بےزباں ان دنوں
گلشن مرے کا عجب سا ہے سماں ان دنوں
لگتا ہے پھولوں کے مرجھاے چہرے دیکھ کر
گل چیں بنا ہے چمن کا باغباں ان دنوں
خون ءجگر کی ضرورت ہے ابھی باغ کو
ہر شاخ پر چھائ ہے فصلء خزاں ان دنوں
سمجھاو تم کچھ مجھے بھی وقت کے شیخ جی
کیوں بے اثر سی ہے آواز ء اذاں ان دنوں
مانگو دعائیں سبھی ہم کو بچاے خدا
دشمن بنے ہیں ہمارے راز داں ان دنوں
اسد اقبال — مئی 3، 2017 2:41 شام
بہت اچھا خیال ہے اور بہت ہی اچھا لگا بحر کے ارکان دیکھ کر مُجھے اِس بحر کا علم نہیں تھا سو آج اِس کا اضافہ ہوا
بےشک ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ میری رائے آپ کو پیشِ خدمت ہے۔
آپ نے جو بحر کے ارکان لکھّے ہیں اُن کے مطابق اگر اِس کی تقطیع کی جائے تو کچھ اِس طرح سے ہو گی
1 گل ہیں بے بو اور بلبل (ہے) بے زباں ان دنوں
2 خون(ء) جگر کی ضرورت ہے ابھی باغ کو​

مُس تف ع لُن --- فا ع لُن --- مُس تف ع لُن --- فا ع لُن
گُل ہیں ب بُو --- او ر بُل --- بُل بے زُ باں --- اِن دِ نو
سو میری ناقِص سمجھ کے مطابق (ہے) اضافی لفظ ہو جائے گا
اسی طرح آپ کو پوری غزل پر غور کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔ شکریہ
اور جہاں جہاں آپ نے اضافت کے لیے (ء) کا استعمال کیا ہے وہاں‌ ( ِ) کی علامت کو اضافت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
میری رائے ہر گز حتمی نہیں ہے جو علم میرے پاس تھا وہ آپ سے شیئر کیا ہے
اُساتذہ اکرام کی رائے کا انتظار مجھے بھی رہے گا ۔۔۔۔۔۔ اسد اقبال
محمد ریحان قریشی — مئی 3، 2017 2:47 شام
غالب کی استعمال شدہ مانوس بحریں از محمد ریحان قریشی
عابد علی خاکسار — مئی 3، 2017 6:03 شام
بہت اچھا خیال ہے اور بہت ہی اچھا لگا بحر کے ارکان دیکھ کر مُجھے اِس بحر کا علم نہیں تھا سو آج اِس کا اضافہ ہوا
بےشک ہم ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ میری رائے آپ کو پیشِ خدمت ہے۔
آپ نے جو بحر کے ارکان لکھّے ہیں اُن کے مطابق اگر اِس کی تقطیع کی جائے تو کچھ اِس طرح سے ہو گی
1 گل ہیں بے بو اور بلبل (ہے) بے زباں ان دنوں
2 خون(ء) جگر کی ضرورت ہے ابھی باغ کو​

مُس تف ع لُن --- فا ع لُن --- مُس تف ع لُن --- فا ع لُن
گُل ہیں ب بُو --- او ر بُل --- بُل بے زُ باں --- اِن دِ نو
سو میری ناقِص سمجھ کے مطابق (ہے) اضافی لفظ ہو جائے گا
اسی طرح آپ کو پوری غزل پر غور کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔ شکریہ
اور جہاں جہاں آپ نے اضافت کے لیے (ء) کا استعمال کیا ہے وہاں‌ ( ِ) کی علامت کو اضافت کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
میری رائے ہر گز حتمی نہیں ہے جو علم میرے پاس تھا وہ آپ سے شیئر کیا ہے
اُساتذہ اکرام کی رائے کا انتظار مجھے بھی رہے گا ۔۔۔۔۔۔ اسد اقبال
بہت شکریہ۔۔زیر کا آپش نہیں ہے موبائل میں اس لئے ء سے لکھتا ہوں
عابد علی خاکسار — مئی 4، 2017 5:41 صبح
سر@الف عین صاحب آپ کی نظر کی محتاج ہے۔
الف عین — مئی 4، 2017 6:13 صبح
یہ مستعمل بحر نہیں
عابد علی خاکسار — مئی 4، 2017 10:06 صبح
یہ مستعمل بحر نہیں
بہت شکریہ سر ۔ویسے ہی اٹکل سے وزن بناتا رہتا ہوں کوئ باضابطہ تعلیم نہیں۔ بہت نوازش سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.96194/