غزل براے اصلاح و تنقید

صدف رباب — اگست 15، 2018 3:11 صبح
کیا بتانا ضروری ہوتا ہے
یا جتانا ضروری ہوتا ہے
گر محبت ہے معجزہ جاناں
کیا دکھانا ضروری ہوتا ہے
مفتریٰ کہہ دیا محبت کو
ہاں چھپانا ضروری ہوتا ہے
جنگلوں میں بھٹکنے والوں کا
لوٹ آنا ضروری ہوتا ہے
عالمِ دل میں یادِ یاراں کا
آنا جانا ضروری ہوتا ہے
خود کو تنہا سیاہ راتوں میں
یوں جگانا ضروری ہوتا ہے
فرقتوں کے تمام صدموں کو
خوں رلانا ضروری ہوتا ہے
عشق میں اپنے شوق کے ہمراہ
خاک اڑانا ضروری ہوتا ہے
خون بہتا ہے صدف حسرت کا
یہ بہانا ضروری ہوتا ہے
محمد تابش صدیقی — اگست 15، 2018 4:15 صبح
بہت خوب
کیا بتانا ضروری ہوتا ہے
یا جتانا ضروری ہوتا ہے
مطلع میں ایطا ہے
خون بہتا ہے صدف حسرت کا
بحر سے خارج ہے۔
ایک مشورہ
خون بہتا ہے حسرتوں کا صدف
الف عین — اگست 15، 2018 5:45 صبح
تابش کے نکات کے علاوہ میرا خیال ہے کہ ردیف ضروری کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا 'بہت ضروری ہے؟' ردیف بہتر نہیں ہو گی؟
ایطا اس لیے پے کہ جتانا بتانا میں مشترک حروف 'تانا' ہیں،تو قوافی میں تانا کا ہی التزام رکھنا چاہیے تھا (ستانا ہی یاد آتا ہے ) لیکن صرف 'انا' کا ہی نظم پے.
صدف رباب — اگست 15، 2018 9:14 صبح
بہت خوب
مطلع میں ایطا ہے
بحر سے خارج ہے۔
ایک مشورہ
خون بہتا ہے حسرتوں کا صدف
جی بہتر ..
بہت شکریہ جناب !
صدف رباب — اگست 15، 2018 9:17 صبح
جی s
تابش کے نکات کے علاوہ میرا خیال ہے کہ ردیف ضروری کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا 'بہت ضروری ہے؟' ردیف بہتر نہیں ہو گی؟
ایطا اس لیے پے کہ جتانا بتانا میں مشترک حروف 'تانا' ہیں،تو قوافی میں تانا کا ہی التزام رکھنا چاہیے تھا (ستانا ہی یاد آتا ہے ) لیکن صرف 'انا' کا ہی نظم پے.
جی سر بہت بہتر ..!!
بہت نوازش ..!!
صدف رباب — اگست 15، 2018 10:52 صبح
تابش کے نکات کے علاوہ میرا خیال ہے کہ ردیف ضروری کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا 'بہت ضروری ہے؟' ردیف بہتر نہیں ہو گی؟
ایطا اس لیے پے کہ جتانا بتانا میں مشترک حروف 'تانا' ہیں،تو قوافی میں تانا کا ہی التزام رکھنا چاہیے تھا (ستانا ہی یاد آتا ہے ) لیکن صرف 'انا' کا ہی نظم پے.
سر اگر مطلع میں تغیر کریں .. یعنی وہاں بھی دیگر اشعار کی مانند' انا ' کر دیا جائے تو ..
جیسا کہ
غم منانا بہت ضروری ہے
دل لگانا بہت ضروری ہے

کیا دکھانا بہت ضروری ہے
مفتریٰ کہہ دیا محبت کو
ہاں چھپانا بہت ضروری ہے
جنگلوں میں بھٹکنے والوں کا
لوٹ آنا بہت ضروری ہے
عالمِ دل میں یادِ یاراں کا
آنا جانا بہت ضروری ہے
خود کو تنہا سیاہ راتوں میں
یوں جگانا بہت ضروری ہے
فرقتوں کے تمام صدموں کو
خوں رلانا بہت ضروری ہے
عشق میں اپنے شوق کے ہمراہ
خاک اڑانا بہت ضروری ہے
خون بہتا ہے حسرتوں کا صدف
یہ بہانا بہت ضروری ہے
محمد تابش صدیقی — اگست 15، 2018 11:02 صبح
غم منانا بہت ضروری ہے
دل لگانا بہت ضروری ہے
غم منانے اور دل لگانے کا تعلق سمجھ نہیں آ رہا۔
صدف رباب — اگست 15، 2018 12:18 شام
غم منانے اور دل لگانے کا تعلق سمجھ نہیں آ رہا۔
سر جیسا کہ محبت کے بعد محبت ..گو کہ پہلی کا غم منایا جاتا ہے ...
جیسا کہ حضرت جون ایلیا نے کہا ..
میں تیرا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
دل کہیں اور لگا لوں اگر اجازت ہو
صدف رباب — اگست 15، 2018 12:20 شام
دل دینا اور شے ...لگانا اور ...
محمد تابش صدیقی — اگست 15، 2018 12:27 شام
سر جیسا کہ محبت کے بعد محبت ..گو کہ پہلی کا غم منایا جاتا ہے ...
جیسا کہ حضرت جون ایلیا نے کہا ..
میں تیرا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
دل کہیں اور لگا لوں اگر اجازت ہو
جون کے شعر میں بات بالکل واضح ہے۔
ہجر کے بعد کہیں اور دل لگانے کی بات۔
آپ کے شعر میں ہجر کا ذکر نہ ہونے کی وجہ سے بات میں ابہام ہے۔ :)
صدف رباب — اگست 15، 2018 2:26 شام
جون کے شعر میں بات بالکل واضح ہے۔
ہجر کے بعد کہیں اور دل لگانے کی بات۔
آپ کے شعر میں ہجر کا ذکر نہ ہونے کی وجہ سے بات میں ابہام ہے۔ :)
ابہام یوں ہے سر ..کہ جون ہجر مناتے ہیں ..میں غم منا رہی ہوں :ROFLMAO:
مزید آپ متبادل بتا دیں سر ..
اصلاح ہی کے لئے تو حاضر ہوئے ہیں ہم
محمد تابش صدیقی — اگست 15، 2018 2:29 شام
ابہام یوں ہے سر ..کہ جون ہجر مناتے ہیں ..میں غم منا رہی ہوں :ROFLMAO:
مزید آپ متبادل بتا دیں سر ..
اصلاح ہی کے لئے تو حاضر ہوئے ہیں ہم
ابہام یہی ہے کہ کس بات کا غم۔
اساتذہ کی رائے کا انتظار کر لیں۔ ہو سکتا ہے کہ میرا ابہام ہی غلط ہو۔ :)
صدف رباب — اگست 15، 2018 7:08 شام
ابہام یہی ہے کہ کس بات کا غم۔
اساتذہ کی رائے کا انتظار کر لیں۔ ہو سکتا ہے کہ میرا ابہام ہی غلط ہو۔ :)
جی سر ..!!
صدف رباب — اگست 15، 2018 7:12 شام
بہت شکریہ ..جزاک اللّه :)
صدف رباب — اگست 15، 2018 7:12 شام
بہت شکریہ ..جزاک اللّه :)
الف عین — اگست 16، 2018 7:46 صبح
اساتذہ کرام تو آئے نہیں میں ہی پی کی دوں کہ مطلع واقعی دو لخت لگ رپا ہے
صدف رباب — اگست 16، 2018 9:14 صبح
اساتذہ کرام تو آئے نہیں میں ہی پی کی دوں کہ مطلع واقعی دو لخت لگ رپا ہے
جی سر .. تبدیل کر دیا جائے گا ..
بہت نوازش

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF.102807/