غزل بغرض اصلاح

سرفرازاحمدسحر — جولائی 16، 2019 9:57 صبح
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
احباب سے اصلاح کی درخواست ہے۔
ساتھ سورج کے یہ پروان چڑھے ہیں
چند سائے جو مرے گرد کھڑے ہیں
وہ بھی ظالم ہی گنے جائیں جو رن میں
صف میں مظلوم نہ ظالم کی کھڑے ہیں
بیر جگنو سے ہمارا نہیں کوئی
ہم اندھیرے کے سفیروں سے لڑے ہیں
ایسی سرحد پہ ہوں مامور جہاں لوگ
دوسری سمت بھی میرے ہی کھڑے ہیں
بم ہیں بارود نہ بندوق مرے پاس
اسلحے میں مرے بس پھول پڑے ہیں
سرفراز احمد سحرؔ
سید عمران — جولائی 16، 2019 10:53 صبح
پہلی نظر میں ہمیں لفظ غذل نامانوس لگا۔۔۔
دوسری، پانچویں اور دسویں نظر میں بھی افاقہ نہ ہوسکا!!!
سرفرازاحمدسحر — جولائی 16، 2019 11:45 صبح
پہلی نظر میں ہمیں لفظ غذل نامانوس لگا۔۔۔
دوسری، پانچویں اور دسویں نظر میں بھی افاقہ نہ ہوسکا!!!
سر آپ کو ٹھیک ہی لگا۔ آپ نے اطلاع دی تو مجھے بھی نامانوس ہی لگا۔ شکریہ سر میں تدوین کرتا ہوں
سید عمران — جولائی 16، 2019 11:47 صبح
سر آپ کو ٹھیک ہی لگا۔ آپ نے اطلاع دی تو مجھے بھی نامانوس ہی لگا۔ شکریہ سر میں تدوین کرتا ہوں
شکریہ ادا کرنے پر آپ کا بھی شکریہ!!!
الف عین — جولائی 17، 2019 7:44 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
سرفرازاحمدسحر — جولائی 18، 2019 3:05 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
بہت شکریہ سر
سلامتی ہو۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107655/