غزل بغرض اصلاح

سرفرازاحمدسحر — فروری 13، 2017 8:59 صبح
الجھا ہے جو انکار سے اقرار مسلسل
اک حشر بپا ہے پسِ دیوار مسلسل
کانٹے ہیں یہاں پھول سے بے زار مسلسل
مجھ سے ہیں خفا میرے سبھی یار مسلسل
جب زخم مری پشت پہ آیا تو میں سمجھا
لڑتا رہا دشمن سے میں بے کار مسلسل
بنیاد جو نفرت کی کبھی اٌس نے تھی ڈالی
میں اٌس پہ اٌٹھاتا رہا دیوار مسلسل
بازار میں اب بکتی ہے حرمت بھی قلم کی
اس شہر میں جاری ہے یہ بیوپار مسلسل
سرفرازاحمدسحر — فروری 13، 2017 9:01 صبح
السلام علیکم
محترم قبلہ الف عین صاحب
ایک ادنٰی کاوش آپ کی اصلاحی نظروں کی منتظر ۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین
سرفرازاحمدسحر — فروری 15، 2017 8:02 صبح
السلام علیکم ورخمتہ اللہ
محترم استاد قبلہ الف عین صاحب
محترم راحیل فاروق صاحب
اور دیگر تمام احباب سے ایک بار پھر اصلاح کی درخواست ہے۔
محمد تابش صدیقی — فروری 15، 2017 8:39 صبح
بہت خوب جناب۔
اصلاحی اور تنقیدی آراء کے لئے ٹیگ کر دیتے ہیں۔ :)
استادِ محترم الف عین صاحب
راحیل فاروق بھائی
سید عاطف علی بھائی
محمد ریحان قریشی
سید عاطف علی — فروری 15، 2017 9:01 صبح
بہت خوب غزل ہے سرفراز صاحب ۔ خوب طبع رواں ہے۔ لہجہ بھی خوب توانا ۔
بنیاد جو نفرت کی کبھی اٌس نے تھی ڈالی
یہاں "تھی ڈالی" کے سبب بیانیہ کچھ کمزور لگا ۔ اسے رواں کریں تو بہتر ہو مثلا "رکھی تھی"۔ بنیاد ڈالنا اوربنیاد رکھنا دونوں مقبول محوارے ہیں ۔
اصلاح کی کوئی خاص گنجائش نہیں لگتی۔
سرفرازاحمدسحر — فروری 15، 2017 9:08 صبح
بہت خوب جناب۔
اصلاحی اور تنقیدی آراء کے لئے ٹیگ کر دیتے ہیں۔ :)
استادِ محترم الف عین صاحب
راحیل فاروق بھائی
سید عاطف علی بھائی
محمد ریحان قریشی
بہت بہت شکریہ محترم تابش صایقی صاحب اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین
الف عین — فروری 15، 2017 9:31 صبح
وہی میں بھی کہوں گا جو سید عاطف علی کہہ چکے ہیں
سرفرازاحمدسحر — فروری 15، 2017 9:58 صبح
بہت خوب غزل ہے سرفراز صاحب ۔ خوب طبع رواں ہے۔ لہجہ بھی خوب توانا ۔
یہاں "تھی ڈالی" کے سبب بیانیہ کچھ کمزور لگا ۔ اسے رواں کریں تو بہتر ہو مثلا "رکھی تھی"۔ بنیاد ڈالنا اوربنیاد رکھنا دونوں مقبول محوارے ہیں ۔
اصلاح کی کوئی خاص گنجائش نہیں لگتی۔
بہت بہت شکریہ محترم سید عاطف علی صاحب اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ نظرِ کرم کا بہت بہت شکریہ
سرفرازاحمدسحر — فروری 15، 2017 9:59 صبح
وہی میں بھی کہوں گا جو سید عاطف علی کہہ چکے ہیں
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔آمین
بہت بہت شکریہ سر
آورکزئی — فروری 15، 2017 10:01 صبح
بہت بہترین ماشاء اللہ
سرفرازاحمدسحر — فروری 15، 2017 10:05 صبح
بہت ممنون ہوں جناب بہت بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.94810/