غزل بغرض اصلاح

امان زرگر — مارچ 1، 2017 3:24 شام
سر محمد ریحان قریشی
سر الف عین
محترمہ La Alma
سر راحیل فاروق
حرف بنتے گئے مرا عنواں
میری مشکل نہ پھر ہوئی آساں
سرو و سیمول خوشنما خوش قد
تیری خوش قامتی پہ ہوں قرباں
قرب جاناں طلب کریں کیونکر
لطف ساماں ہے موسم ہجراں
پند و ناصح بھی رشکِ ساماں سے
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
جہد خاماں عبث تری تدبیر
گر نہ ہو درد عشق کا درماں
.
.
مطلع یوں مناسب لگے شاید
لفظ بنتے گئے مرا عنواں
میری مشکل نہ پھر ہوئی آساں
.
اور چوتھا شعر شاید یوں
سود مندی میں پند و ناصح بھی
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
امان زرگر — مارچ 1، 2017 6:01 شام
سر محمد ریحان قریشی قلب و نظر آپ کے منتظر ہیں!
محمد ریحان قریشی — مارچ 1، 2017 6:13 شام
لطف ساماں اور رشکِ ساماں کی تراکیب سمجھ نہیں آئیں۔
جہدِ خاماں یعنی ناپختگان کی جدوجہد، اس کی تدبیر کا عبث ہونا چہ معنیٰ دارد؟
جہد کی تدبیر کچھ عجیب سا محسوس ہو رہا ہے۔
پند کا حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔
امان زرگر — مارچ 1، 2017 6:19 شام
لطف ساماں اور رشکِ ساماں کی تراکیب سمجھ نہیں آئیں۔
جہدِ خاماں یعنی ناپختگان کی جدوجہد، اس کی تدبیر کا عبث ہونا چہ معنیٰ دارد؟
جہد کی تدبیر کچھ عجیب سا محسوس ہو رہا ہے۔
پند کا حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔
اوہ اتنی غلطیاں نکال دیں، اللہ میاں آپ سے پوچھے گا:) بہت شکر گزار ہوں. کچھ لغت نہ دیکھنا شاید خامی ٹھہرا آج.
امان زرگر — مارچ 2، 2017 1:53 صبح
؛
امان زرگر — مارچ 2، 2017 4:53 صبح
سود مندی میں شیخ و ناصح بھی
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
قرب جاناں کے ہو رہے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
رہنمائی و عطا پر شکر گزار ہوں.
اس میں بھی حکم کی تعمیل کر دی
قرب جاناں کے ہو گئے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
محمد ریحان قریشی — مارچ 2، 2017 6:02 صبح
سود مندی میں شیخ و ناصح بھی
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
قرب جاناں کے ہو رہے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سودمندی میں حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔ دوسرا شعر درست ہے۔ ہو گئے اسباب شاید بہتر رہے۔
امان زرگر — مارچ 2، 2017 6:15 صبح
سودمندی میں حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔ دوسرا شعر درست ہے ہو گئے اسباب شاید بہتر رہے۔
کہنا یہ چاہتا ہوں کہ واعظ و ناصح کی عمر بھر کی محنت کارگر نہ ہوئی مگر محبوب کی پلکوں کے اک اشارے نے کام کر دیا. واعظ و ناصح بھی حیران ہیں
محمد ریحان قریشی — مارچ 2، 2017 6:32 صبح
کہنا یہ چاہتا ہوں کہ واعظ و ناصح کی عمر بھر کی محنت کارگر نہ ہوئی مگر محبوب کی پلکوں کے اک اشارے نے کام کر دیا. واعظ و ناصح بھی حیران ہیں
اسے یوں ہونا چاہیے کہ شیخ و ناصح مژگانِ محبوب کا اثر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
جیسے
؎
اثرِ ناوکِ مژہ تیرا
شیخ بھی دیکھ کر ہوا حیراں
امان زرگر — مارچ 2، 2017 6:51 صبح
اسے یوں ہونا چاہیے کہ شیخ و ناصح مژگانِ محبوب کا اثر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
جیسے
؎
اثرِ ناوکِ مژہ تیرا
شیخ بھی دیکھ کر ہوا حیراں
رہنمائی و عطا پر شکر گزار ہوں.
اس میں بھی حکم کی تعمیل کر دی
قرب جاناں کے ہو گئے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
امان زرگر — مارچ 2، 2017 7:38 صبح
جہد خاماں عبث تری تدبیر
گر نہ ہو درد عشق کا درماں
خاماں کا معنی میں نے کسی جگہ قلم پڑھا تھا اس طرح جہد خاماں سے مراد شاعری لیا ہے. رہنمائی فرما دیں
سر محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی — مارچ 2، 2017 8:29 صبح
جہد خاماں عبث تری تدبیر
گر نہ ہو درد عشق کا درماں
خاماں کا معنی میں نے کسی جگہ قلم پڑھا تھا اس طرح جہد خاماں سے مراد شاعری لیا ہے. رہنمائی فرما دیں
سر محمد ریحان قریشی
خامہ قلم ہوتا ہے۔
امان زرگر — مارچ 2، 2017 9:06 صبح
تو کیا خاماں کی جگہ خامہ استعمال ہوسکتا ہے؟
محمد ریحان قریشی — مارچ 2، 2017 9:12 صبح
تو کیا خاماں کی جگہ خامہ استعمال ہوسکتا ہے؟
جی۔
؎
جہدِ خامہ فقط ہے ورزشِ دست
گر نہ ہو دردِ عشق کا درماں
امان زرگر — مارچ 2، 2017 9:40 صبح
جی۔
؎
جہدِ خامہ فقط ہے ورزشِ دست
گر نہ ہو دردِ عشق کا درماں
آپ نے تو کمال کر دیا بہت نوازش
امان زرگر — مارچ 2، 2017 9:54 صبح
اب باقی رہ کیا مطلع تو اس پر بھی ذرا نظر کرم فرما دیجئے
سر محمد ریحان قریشی
الف عین — مارچ 2، 2017 10:28 صبح
ریحان نے ہی مکمل درست کر دی غزل۔ شکریہ محمد ریحان قریشی
امان زرگر — مارچ 2، 2017 10:57 صبح
ریحان نے ہی مکمل درست کر دی غزل۔ شکریہ محمد ریحان قریشی
فصل گل میں جنوں کا ہے ساماں
مرغ بستاں سنوار لے داماں
شاید کہ یہ مطلع قرار پا سکے اگرچہ اصلاح طلب ہے
سر محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی — مارچ 2، 2017 11:17 صبح
فصل گل میں جنوں کا ہے ساماں
مرغ بستاں سنوار لے داماں
شاید کہ یہ مطلع قرار پا سکے اگرچہ اصلاح طلب ہے
سر محمد ریحان قریشی
چل جائے گا۔
امان زرگر — مارچ 2، 2017 2:36 شام
ذرا دیکھیں، اساتذہ کے لطف و کرم نے کیسے ایک قطرے کو گہر کر دیا.
.
فصلِ گل میں جنوں کا ہے ساماں
مرغِ بستاں سنوار لے داماں
سرو و سیمول خوشنما خوش قد
تیری خوش قامتی پہ ہوں قرباں
اثرِ ناوَکِ مژہ تیرا
شیخ بھی دیکھ کر ہوا حیراں
قربِ جاناں کے ہو گئے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسمِ ہجراں
جہدِ خامہ فقط ہے ورزشِ دست
گر نہ ہو دردِ عشق کا درماں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر راحیل فاروق
محترمہ La Alma
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.95099/