غزل بغرض اصلاح

سرفرازاحمدسحر — اکتوبر 21، 2017 9:04 صبح
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کچھ اشعار پیش خدمت ہیں احباب سے اصلاح کی درخواست ہے۔
دشمن تو مرے ہیں سرِبازار مخالف
احباب ہیں لیکن پسِ دیوار مخالف
لگتا ہے کہ میرا قدوقامت نکل آیا
میرے بھی ہیں اب شہر میں دوچار مخالف
حق اُس کو امیری کا نہیں شہر کی ہرگز
جس شخص کے ہوں بے کس و لاچار مخالف
اُس پار ہیں جتنے بھی نشانے پہ مرے ہیں
میں اُن کے نشانے پہ جواِس پار مخالف
مظلوم کا ساتھی ہوں، میں مجبور کا ہمسر
سردار مخالف ہو کہ سالار مخالف
فرحان محمد خان — اکتوبر 21، 2017 9:30 صبح
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی — اکتوبر 21، 2017 11:21 صبح
اچھی کاوش ہے۔
آخری دو اشعار کچھ کمزور معلوم ہوتے ہیں۔
الف عین — اکتوبر 23، 2017 4:14 صبح
پار والا شعر تو نکال ہی دو۔ باقی سب درست لگ رہے ہیں ماشاءاللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.98770/