اچھی غزل ہے۔ اوزان کے اعتبار سے بالکل درست، جیسا کہ
شوکت پرویز نے کہا ہے۔ البتہ اس میں متفرق موضوعات ایک ساتھ آ گئے ہہں۔ اگرچہ یہ ایسا غلط بھی نہیں، لیکن ایک قسم کے اشعار میں اچانک مختلف قسم کا شعر آ جائے تو اجنبی سا محسوس ہوتا ہے۔
یہ دیکھہ کر ہی مناتا ہوں بیٹیا کو میں
خفا ہوگر وہ تو صورت عجیب ہوتی ہے
اگرچہ فارقلیط رحمانی نے املا کی درستی کر دی ہے، لیکن وزن کے اعتبار سے 'بیٹیا' ہی آتا ہے۔ اس شعر کو یوں بدل دیں تو سقم سور ہو جاتا ہے اور روانی میں بھی بہتری آ سکتی ہے
یہ دیکھہ کر ہی مناتا ہوں اپنی بٹیا کو
خفا ہوجب وہ، تو صورت عجیب ہوتی ہے
اور
ضرور رکھنا نظرکوحدِ نظر میں تب
کہ جب کہیں کوئی عورت قریب ہوتی ہے
یہاں حدِنظر کا تلفظ غلط ہو رہا ہے۔ درست حدِّ نظر ہے۔اور اگر مشدد حد کر بھی دیا جائے تو بھی نظروں کو نظروں کی حد‘ دہری بات نہیں ہو گئی۔اور حد نظر کا مطلب بھی دوسرا ہی ہوتا ہے، یعنی جہاں تک نظریں جائیں۔ اس کو یوں کر دیا جائے
نگاہیں اپنی حدوں میں رہیں تو بہتر ہے
ویسے اس شعر کو بھی الگ کیا جا سکتا ہے کہ یہ دینی قسم کا شعر ہے اور غزلکے موضوعات ہی اکثر بے دینی ہوتے ہیں
اور یہ شعر
حیات ان کو یقینا حسین لگتی ہے
وہ جن کے چارسو دولت قریب ہوتی ہے
اس لحاظ سے پسند نہیں آیا کہ قافیہ ی مجبوری ہے یہاں، ورنہ محاورہ محض یہ ہے کہ ’پاس‘ استعمال کیا جائے۔ جن کے پاس دولت ہوتی ہے درست ہے، لیکن جن کے قریب دولت؟؟؟
باقی اشعاردرست ہیں۔
استاد محترم جناب الف عین صاحب آپ نے جس انداز میں ایک ادنہ غزل پر روشنی ڈالی ہے یہ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی آپ نے اپنے بیش قیمتی مشوروں سے نوازا جو میرے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں۔جن جن غلطیوں سے آگاہ کیا ہے ان کو درست کر کے غزل دوبارہ حاضر کر رہا ہوں۔
جنون عشق میں حالت عجیب ہوتی ہے
کہ درد دل میں بھی لذت نصیب ہوتی ہے
یہ دیکھ کر ہی مناتا ہوں اپنی بٹیا کو
خفا ہوجب وہ ' تو صورت عجیب ہوتی ہے
اسےزمانہ کبھی چھین ہی نہیں سکتا
کمالِ فن سے جو شہرت نصیب ہوتی ہے
اسی لئے تو موذن سبھی نہیں ہوتے
کسی کسی کویہ خدمت نصیب ہوتی ہے
نگاہیں اپنی حدوں میں رہیں تو بہتر ہے
کہ جب کہیں کوئی عورت قریب ہوتی ہے
حیات ان کو یقینا" حسین لگتی ہے
کہ جن جناب کی دولت حبیب ہوتی ہے ۔۔۔کیا ایسا کہنا درست ہوگا؟ان دو اشعار میں کونسا بہتر رہےگا؟
حیات ان کی یقینا" حسین ہوتی ہے
جنھیں خلوص کی دولت نصیب ہوتی ہے
ہرایک شخص کی دانش بہن نہیں ہوتی
نصیب سے ہی یہ رحمت نصیب ہوتی ہے
جزاک اللہ خیرا" کثیرا