حقیقی مجازی تو بعد میں،
پہلے تو یہ بتائیے کی کیا یہ غزل ہے؟
تم جو جانے کی بات کرتے ہو
دل جلانے کی بات کرتے ہو
ہم تمھیں حال دل سناتے ہیں
تم زمانے کی بات کرتے ہو
دل کا دکھڑا سنا تو ہنس کے کہا
مار کھانے کی بات کرتے ہو
پیار، ایماں، خلوص، صدق، وفا
کس زمانے کی بات کرتے ہو
ماحی ماحی¹ لگاکے رکھا ہے
کیوں دیوانے کی بات کرتے ہو
¹۔ "ماحی" ہمارے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا ایک صفاتی نام ہے۔ یہاں شاعر نے اسے تخلص کے طور پر استعمال کیا ہے، یہ ان کے فرزند کا نام بھی ہے۔