(السلام علیکم۔اگر اصلاح فرمائے اگرممکن ہو تو)
غزل میری سراب کی سی ہے
زندگی بھی تو خواب کی سی ہے
آنکھ ہر شخص سے چھپاتا ہوں
مگر اک کھلی کتاب کی سی ہے
عمر بے شک گزر گئی میری
خواہش اب بھی شباب کی سی ہے
میری قسمت کا ہے خبر تجھ کو؟
بخدا بڑے نواب کی سی ہے
ڈھونڈنا نہیں مشکل شاہین
تیری صورت کباب کی سی ہے
محمد ریحان قریشی — اپریل 20، 2016 2:08 شام
زندگی بهی تو خواب کی سی ہے
اور عمر والا شعر موزوں ہیں باقی جارج از بحر ہیں.
غزل میں غ اور ز دونوں پر زبر ہے. خبر مونث ہے.
اس زمین میں میر کی غزل بہت بلند ہے اور کی سی ہے کی قید کے ساته بحر خفیف میں اچهے اشعار کہنا مشکل ہے. غزل سراب کی سی ہونے میں وجہ شبہ کیا ہے؟
صدیق صادق — اپریل 20، 2016 2:19 شام
ہستی اپنی حباب کی سی ہے
یہ نمائش سراب کی سی ہے
نازکی اُس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اِک گلاب کی سی ہے میر تقی میر
زندگی بهی تو خواب کی سی ہے
اور عمر والا شعر موزوں ہیں باقی جارج از بحر ہیں.
غزل میں غ اور ز دونوں پر زبر ہے. خبر مونث ہے.
اس زمین میں میر کی غزل بہت بلند ہے اور کی سی ہے کی قید کے ساته بحر خفیف میں اچهے اشعار کہنا مشکل ہے. غزل سراب کی سی ہونے میں وجہ شبہ کیا ہے؟
محترم سر جی توجہ دینے کے لیے بے حد شکریہ۔
استاد محترم دراصل مجھے شاعری کا بہت شوق ہے لیکن زیادہ سمجھتا نہیں شاعری کے بارے میں۔ اور چونکہ میں پٹھان ہوں اس لیے مذکر مونث میں غلطی ہو جاتی ہے مجھ سے۔ خبر میں نے مذکر استعمال کیا، یہ اسی وقت بھی پتہ چلا لیکن پھر میں نے پوسٹ کردیا تھا۔ غزل سراب کی سے میں وجہ شبہ یہ ہے کہ اکثر اوقات جب کوئی میرا ایک شعر یا مصرع دیکھتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ میں ایک اچھا شاعر ہوں لیکن جب پوری غزل پہ نظر پڑتی ہے تو حقیقت سے واقف ہو جاتا ہے کہ میری غزل کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔
ویسے مجھے امید ہے کہ اگر میری رہنمائی کی گئی اور بالکل ابتدائی اصول و قاعدوں کی کسی کتاب کا نام بتایا جائے تو انشااللہ ایک دن میں بھی شعر و غزل لکھنے کے قابل ہو جاؤنگا۔

اول میں بھی آپ ہی کی طرح کا طالب علم ہوں۔ اور سیکھنے کی غرض سے کچھ عرض کر دیتا ہوں۔دوم شاعری کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ کا کلام دیکها جائے اور یاد کیا جائے. اس کے بعد پهر تنقیدی کتابیں پڑهیں اور بحور اور اوزان کو بهی دیکه لیجیے.
Abbas Swabian — اپریل 22، 2016 5:52 شام
ایک مبتدی طالب علم ک لیے جو کتابیں مفید ہوں اگر اس کے متعلق بتائے تو مہربانی ہوگی۔
اول میں بھی آپ ہی کی طرح کا طالب علم ہوں۔ اور سیکھنے کی غرض سے کچھ عرض کر دیتا ہوں۔دوم شاعری کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ کا کلام دیکها جائے اور یاد کیا جائے. اس کے بعد پهر تنقیدی کتابیں پڑهیں اور بحور اور اوزان کو بهی دیکه لیجیے.
یہاں سے ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی مگر آپ کو پہلے سکریبڈ پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا ایک ٹیکسٹ فائل اپلوڈ کرنے کے بعد ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ مگر آپ یہ کر سکتے ہوتے تو لنک مانگتے ہی ناں خود ہی کر لیتے(معذرت کے ساتھ)۔
محمد ریحان قریشی — مئی 8، 2016 2:18 شام
میں نے بھی اس زمین میں چند اشعار کہے تھے جان لے ہمنشیں کہ بن تیرے
زندگی اک عذاب کی سی ہے دل چرانے کے جیسے عنواں پر
ہر ادا اک کتاب کی سی ہے لوگ کہتے ہیں خواب سچے ہیں
اور دنیا سراب کی سی ہے
Abbas Swabian — مئی 8، 2016 2:21 شام
اس کی بھی اگر اصلاح ممکن ہو تو فرمائے۔
خیریت سال بھر نہ پوچھی تھی
مدر ڈے اس نے بھی منایا آج
Abbas Swabian — مئی 8، 2016 2:25 شام
واہ
جان لے ہمنشیں کہ بن تیرے
زندگی اک عذاب کی سی ہے
Abbas Swabian — مئی 8، 2016 2:26 شام
چلو میں کسی اور جگہ سے ڈاونلوڈ کرنے کی کوشش کرونگا۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی مگر آپ کو پہلے سکریبڈ پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا اس کے بعد ایک ٹیکسٹ فائل اپلوڈ کرنے کے بعد ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ مگر آپ یہ کر سکتے ہوتے تو لنک مانگتے ہی ناں خود ہی کر لیتے(معذرت کے ساتھ)۔
موزوں شعر کہنے پر مبارکباد قبول کریں۔ ویسے آپ پہلے بندے دیکھے ہیں جن کی ڈیفالٹ(default) بحر ، بحرِ خفیف ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی طبیعت میں موزونیت ہے اس لیے اوزان پرکھنے کے لیے عروض ڈاٹ کام کا رخ کریں۔