غزل کی اصلاح مطلو ب ھے۔۔۔

عابد علی خاکسار — اپریل 27، 2017 5:55 صبح
استاد محترم الف عین صاحب اور قابل قدر محفلین۔۔۔
ضبط میرا نہ آزما جاناں ۔۔۔۔۔
پردہ رخ سے ذرا ہٹا جاناں۔۔۔
دیکھوں تو بس تو ہی نظر آے۔۔۔۔
تو کچھ ایسا مجھے بنا جاناں۔۔۔
جام جو قرنی کو پلا یا تھا۔۔۔
جام مجھ کو وہی پلا جاناں۔۔۔
نا سمجھ ہوں ذرا خدا را تو۔۔۔۔۔
در گزر کر مری خطا جاناں۔۔۔۔
رب سے ہے یہ دعا کہ اب دل میں۔۔۔
ہو نہ کوئ ترے سوا جاناں۔۔۔
پاس آ جا تو بھی مرے عابد۔۔۔
پیار سے یوں کبھی بلا جاناں۔۔۔۔
محمد عظیم الدین — اپریل 27، 2017 6:06 صبح
اشعار پیارے ہیں عابد بھائی بس ردیف کی وجہ سے مجھ کج فہم کے لیے عجیب تا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔ اساتذہ کے رائے کا انتظار کیجیے۔
عابد علی خاکسار — اپریل 27، 2017 6:10 صبح
اشعار پیارے ہیں عابد بھائی بس ردیف کی وجہ سے مجھ کج فہم کے لیے عجیب تا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔ اساتذہ کے رائے کا انتظار کیجیے۔
بہت شکریہ ۔۔۔۔ اللہ رحم کرے۔۔۔
عابد علی خاکسار — اپریل 27، 2017 6:17 صبح
غزل کے تو ہر شعر میں الگ ہی مضمون ہو تا ہے اس حوالے سے ردیف کوئ خاص مسلہ نہیں۔۔۔ پھر بھی اساتذہ کی راے مقدم ہے۔۔۔۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 27، 2017 6:19 صبح
جاناں کا لفظ مجازی محبوب کے لیے مستعمل ہے۔ اس لیے اس شعر میں معیوب لگ رہا ہے۔
جام جو قرنی کو پلا یا تھا۔۔۔
جام مجھ کو وہی پلا جاناں۔۔۔
بہرحال اساتذہ کی رائے کا انتظار کیجیے۔ :)
عابد علی خاکسار — اپریل 27، 2017 6:27 صبح
جاناں کا لفظ مجازی محبوب کے لیے مستعمل ہے۔ اس لیے اس شعر میں معیوب لگ رہا ہے۔
بہرحال اساتذہ کی رائے کا انتظار کیجیے۔ :)
جی جی بالکل مگر میں نے اساتذہ کے آشعار اس طرح کے کئ پڑھے ہیں بہر حال اساتذہ کی راے ہی مقدم پے۔۔۔۔
میاں اخلاق احمد — اپریل 27، 2017 8:59 صبح
میں نے بھی غزل کی اصلاح کروانی هے کیا طریقه کار هے؟
الف عین — اپریل 27، 2017 11:05 صبح
خوژ آمدید @اخلاق احمد۔ بس یہاں اسی فورم میں ایک نئی لڑی بنا کر پوسٹ کر دیں۔
اب یہ غزل،،،
صرف پہلے اور آخری اشعار میں جاناں مجازی محبوب کے لیے استعمال ہوا ہے، باقی سب تصوف والے اشعار ہیں۔ ویسے بھی بطور ردیف جاناں فلمی گیتوں کا تاثر دیتا ہے۔ ممکن ہے مستند شعرا نے بھی صوفیانہ فلمی گیت لکھے ہوں!!
میرا مشورہ، ردیف بدل کر دو غزلیں کہیں ایک صوفیانہ ایک سوقیانہ!!
عابد علی خاکسار — اپریل 27، 2017 1:39 شام
خوژ آمدید @اخلاق احمد۔ بس یہاں اسی فورم میں ایک نئی لڑی بنا کر پوسٹ کر دیں۔
اب یہ غزل،،،
صرف پہلے اور آخری اشعار میں جاناں مجازی محبوب کے لیے استعمال ہوا ہے، باقی سب تصوف والے اشعار ہیں۔ ویسے بھی بطور ردیف جاناں فلمی گیتوں کا تاثر دیتا ہے۔ ممکن ہے مستند شعرا نے بھی صوفیانہ فلمی گیت لکھے ہوں!!
میرا مشورہ، ردیف بدل کر دو غزلیں کہیں ایک صوفیانہ ایک سوقیانہ!!
بہت شکریہ سر ۔۔۔۔ انشاءاللہ کوشس کروں گا۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%B7%D9%84%D9%88-%D8%A8-%DA%BE%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94.96045/